DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: On the occasion of the appearance of Imran Khan, a large number of workers participated under the leadership of Raja Tariq Mehmood Murtaza and Raja Waheed Ahmed Khan.

قائد تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں کہوٹہ سے بڑھی تعداد میں کارکنوں کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ 2023)
قائد تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں کہوٹہ سے بڑھی تعداد میں کارکنوں کی شرکت،عمران خان تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے فلک شگاف نعرے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ سے بڑھی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان نے اسلام آباد میں قائد تحریک انصاف عمران خان کا شاندار استقبال کیا استقبال کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ طارق محمود مرتضٰی،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ وحید احمد خان،قدیر عباسی،صدر PTI کہوٹہ راجہ الطاف حسین،لیاقت ستی،راجہ واحد سمندر،قمر مسکین،ناہید ستی اور دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ آج عمران خان کی عدالتوں میں پیشی اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت عدالتوں کا احترام کرتی ہے لاہور سے لے کر اسلام آباد تک عوام کا جمع غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کا مقبول لیڈر ہے ن لیگ کی تاریخ رہی ہے کہ وہ پہلے بھی عدالتوں اور معزز ججوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے اور آج بھی عدالتوں اور معزز ججوں کو متنازعہ بنا رہے ہیں انشااللّہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 2 March 2023)
On the occasion of the appearance of the leader of Tehreek-e-Insaf Imran Khan, participation of a large number of workers under the leadership of Raja Tariq Mehmood Murtaza and Raja Waheed Ahmed Khan, Imran Khan. Officials and workers of Pakistan Tehreek-e-Insaf gave a grand welcome to Leader of Tehreek-e-Insaf Imran Khan in Islamabad. Raja Waheed Ahmad Khan, Qadir Abbasi, PTI President Kahuta Raja Altaf Hussain, Liaquat Satti, Raja Wahid Samudran, Qamar Miskeen, Naheed Satti and other officials and workers were present in a special conversation with the media. That Imran Khan’s appearance in the courts today is proof that PTI and its leadership respect the courts. The gathering of people from Lahore to Islamabad is proof that Imran Khan is the popular leader of Pakistan. The history of PML-N has been that they have been in the courts and honorable before They continued to criticize the judges and even today they are making the courts and respected judges controversial.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم

The decision to grant bail to Chairman PTI Imran Khan is welcome

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ 2023)
قائد محترم عمران خان کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہونا حق اور سچ کی فتح ہے،عمران خان کے مقدر میں فتح اور پی ڈی ایم حکمران ٹولے کی شکست لکھی جا چکی ہے،ملک کی غیور عوام کو پتہ ہے عمران خان کے خلاف تمام جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے سینئر رہنماء ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ آف بگلہ راجگان یوسی مٹور نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اپنے قائد اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ملک کی غیور عوام عمران خان کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑی ہے انشاء اللہ عمران خان ہر میدان میں سرخرو ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے ہمیشہ اعلی عدلیہ کا احترام کیا ہے اور تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے ملک کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بات کا اظہار وہ آمدہ الیکشن میں اپنا ووٹ دے کر یں گے۔

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ فوڈ کی غفلت

Negligence of the Tehsil administration and food department Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مارچ 2023)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ فوڈ کی غفلت کہوٹہ شہر اور گردنواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہیاور دو نمبر مشروبات قلفیوں کی بھرمار گلے کی اور پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگیں انتظامیہ اور محکمہ صحت کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے روزانہ پانچ سے چھ ٹینکرز دودھ کے باہر سے لاکر کہوٹہ شہر جامع مسجد روڈ پنجاڑ چوک مٹور چوک لاری اڈہ و دیگر گلی محلوں میں کھلی دودھ کی دو کانوں پر ستر روپے کلو فروخت کیا جاتا ہے جس میں کمیکل پوڈر چونا سرف اور دیگر مضر صحت چیزیں ملی ہوتی ہیں اس نفع بخش کاروبار کو نہ صرف کہوٹہ کے لوگ بلکہ باہر سے آکر لوگوں نے اپنا دیا کسی نے پاکزہ دودھ دہی کسی نے مکہ مدینہ کسی نے تہذیب کسی نے بسم اللہ دودھ دہی شاپ و دیگر اسلامی نام رکھ کر بھینسوں کی تصویریں پینا فلیکس لگا رکھے ہیں اور وہی ملاوٹ شدہ دودھ دہی 180سے سے200روپے کلو فروخت ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں اسی طرح رمضان کی آمد سے قبل ہی گرمیوں کے مضر صحت غیر رجسٹرڈ مشروبات جوس قلفیاں مارکیٹ میں آ گئی ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ رات کے اندھیرے میں ان ٹینکرز کو دودھ سپلائی کرتے ہوئے پکڑا جائے انکا داخلہ کہوٹہ بند کیا جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button