DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan new landfill site project dropped due to political pressure

گوجر خان نئی لینڈفل سائٹ منصوبہ سیاسی دباؤ پر کھٹائی کا شکار

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,02،مارچ,2023)— باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی کا کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کیلئے گوجر خان میں بننے والی نئی لینڈ فل سائٹ کا منصوبہ سیاسی دباؤ پر کھٹائی کا شکار ہو گیا ہے جس کے بعد لوسر میں موجودہ لینڈ فل سائٹ کو ہی قابل استعمال کیا جا رہا ہے۔ نئی لینڈ فل سائٹ کیلئے 5سال سے رقم اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان جو لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ہیں کے پاس پڑی ہے۔ اس طرح ڈمپنگ سائٹ سے انرجی پیدا کرنے کا منصوبہ بھی سرخ فیتے کا شکار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ لینڈ فل سائٹ لوسر 2007ء میں تقریباً پونے چھ سو کنال پر بنائی گئی تھی جو 80فیصد تک بھر چکی ہے۔ راولپنڈی میں چند برس قبل یومیہ کوڑا 7سے 8سو ٹن تھا جو اب 12سو ٹن تک ہو چکا ہے۔

Gujjar Khan (Pothwar.com, 02, March 2023)- According to informed sources, the plan for a new landfill site to be built in Gujar Khan to dump Rawalpindi’s garbage has gone sour due to political pressure. Only the existing landfill site at Losar is being utilized. The money for the new landfill site has been lying with Assistant Commissioner Gujar Khan who is the Land Acquisition Collector for past 5 years. Thus, the project to generate energy from the dumping site also became a victim of red tape. According to sources, the current landfill site Losar was built in 2007 on about 600 kanals, which has filled up to 80%. A few years ago in Rawalpindi, the daily garbage was 7 to 800 tons, which has now increased to 1200 tons.

ذہنی مریض شخص نے نادرا آفس سروس روڈ کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے کے خوف و ہراس پھیلا دیا

A mentally ill person spread panic by firing indiscriminately in front of Nadra Office Service Road

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,02،مارچ,2023)—ذہنی مریض شخص نے نادرا آفس سروس روڈ کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے کے خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی پولیس نے بمشکل گرفتار کیا ۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شب دس بجے کے قریب ایک شخص محمد شہزاد ولد احمد سکنہ ڈہوک چوہدریاں نادار آفس کے باہر آیا اور کہا کہ دفتر کھولو میں نے چیکنگ کرنی ہے کچھ دیر بعد اس نے فائرنگ شروع کردی تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا جس کی زد میں آ کر دو افراد زخمی ہو گئے جن کے نام نبیل اور احمد معلوم ہوئے ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بمشکل ملزم کو قابو پایا ذرائع کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔پولیس نے ملزم کو تھانہ منتقل کر دیا

معروف علمی ادبی شخصیت عابد سعید عابد دار وفات پا گے

Renowned scholar and literary personality Abid Saeed Abid Dar passed away in Barki Bahdal

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,02،مارچ,2023)— ماہر تعلیم نعت گو شاعر خطہ پوٹھوار کی معروف علمی ادبی شخصیت عابد سعید عابد دار وفات پا گے ۔ وہ گزشتہ پندرہ دنوں سے خرابی صحت کے باعث کھارہاں اور پنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ انکی نماز جنازہ بڑکی بدہال والے قبرستان میں ادا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button