DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; TPL Hold a shutter down and rally over out of control inflation in Kallar

ٹی ایل پی کی مہنگائی کے خلاف کلرسیداں میں شٹرڈاون ہڑتال اور ریلی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،فروری,2023)—ٹی ایل پی کی مہنگائی کے خلاف کلرسیداں میں شٹرڈاون ہڑتال اور ریلی،اپنی تنخواہوں میں اضافے مساجد اور مدارس کے لیئے چندے کے لیئے نہیں بلکہ صرف غریبوں کے حقوق کے لیئے باہر نکلے ہیں،آصف علی زرداری،میاں نواز شریف،شہباز شریف،عمران خان،مولانا فضل الرحمان کا بھی احتساب کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح مرید چوک چوآ روڈ سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حلقہ پی پی سات کے امیر مولانا محمد ندیم سیرانی،سٹی امیر مفتی زاھد یوسف،راجہ ازرم حمید سیالوی،مولانا نثار الرحمان صدیقی اور دیگر نے کی۔اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار انسپکٹر محمد قاسم اور پنجاب پولیس ایس ایچ او محمد عقیل راٹھور کی سربراہی میں موجود تھے۔شرکا ریلی لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ،مہنگائی نامنظور،ائی ایم ایف نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے جہاں جہاں سے ریلی کے شرکا گزرتے دوکان شٹر ڈاؤن کر دیتے راہگیر بھی شرکا کو دیکھ کر لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ کے نعرے بلند کرتے تھے شرکا ریلی میں چوک پر پہنچے جہاں امیر ٹی ایل پی مولانا محمد ندیم سیرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایجنڈا عوام دشمنی پر مبنی ہے حکمران اگر قوم کو ریلیف نہیں دے سکتے تو فوری اقتدار سے الگ ہوکر بیرون ملک اپنے بچوں کے پاس چلے جائیں جو لوگ ملک میں اپنا علاج نہیں کرواسکتے انہیں حکومت کا بھی حق نہیں دیا جا سکتا۔سید ثاقب حسین نے کہا کہ اغیار نے تورات زبور پر عمل پیرا کو کامیابیاں سمیٹ لیں اور مسلمان قرآن سے دور ہوکر دنیا جہاں میں رسوا ہو رہے ہیں،علامہ نثار الرحمان صدیقی نے کہا کہ میاں برادران،زرداری،عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کا بھی احتساب کیا جائے اس کے علاؤہ جرنیلوں اور ججز کو بھی احتساب کے تابع کیا جائے۔سٹی امیر مفتی زاہد یوسف نے کہا خواتین گھنٹوں لائن میں کھڑی رہ کر شناختی کارڈ دکھا کر دس کلو آٹا حاصل کرتی ہیں آٹا چینی گھی دالیں سبزیاں اور پیاز قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا کہ معیثت کی ترقی کا واحد راستہ نظام مصطفے کا نفاذ کے بعد ازاں شرکا ریلی چوکپنڈوری،شاہ باغ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی کی ریلی میں شرکت کے لیئے روانہ ہو گئے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،فروری,2023)—مہنگائی کے خلاف ٹی ایل پی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں تاجر حمایت سے قاصر رہے مگر پھر بھی کلرسیداں میں ٹی ایل پی کلرسیداں،سرصوبہ شاہ،چوکپنڈوڑی اور شاہ باغ میں ریلیاں نکالنے میں کامیاب رہی شاہ باغ اور چوکپنڈوری میں تاجروں دوکانداروں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تاہم کلرسیداں میں تاجر تنظیمیں ساری صورتحال سے لاتعلق رہیں اور کسی ایک فیصلے پر نہ پہنچ سکیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 28, February 2023)- A Shutterdown strike and rally in Kallar Syedan was organized by TLP against inflation.Asif Ali Zardari, Mian Nawaz Sharif, Shehbaz Sharif, Imran Khan, and Maulana Fazal ur Rehman should also be held accountable. According to the details, a rally was taken out from Mureed Chowk Choa Road on Monday morning, which was led by Constituency PP7, Ameer Maulana Muhammad Nadeem Sirani, City Ameer Mufti Zahid Yusuf, Raja Azram Hameed Sialvi, Maulana Nisar Rehman Siddiqui and others. On this occasion City Traffic Police Officer Inspector Muhammad Qasim and Punjab Police SHO Muhammad Aqeel Rathore headed by The participants of the rally were chanting slogans of Labaik Labaik Labaik or Rasoolullah, Inflation is not approved, IMF is not approved. Wherever the participants of the rally passed by, the shutters of the shops were put down. The participants used to reach the square in the rally where TLP leader Maulana Muhammad Nadeem Sirani said that IME F’s agenda is based on anti-people. If the rulers cannot give relief to the nation, they should immediately leave power and go to their children abroad. People who cannot get treatment in the country cannot be given the right to rule. The participants of the rally left for Rawalpindi through Chowk Pindori, Shah Bagh.

دوبیرن کلاں میں نوجوان محنت کش ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق ہو گیا

A young laborer died after falling from a tractor trolley in Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،فروری,2023)—نوجوان محنت کش ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق ہو گیا واقعہ کلرسیداں کے نواحی قصبہ دوبیرن کلاں میں پیش آیا نوجوان مزدور محمد فہیم دریائے جہلم کے کنارے واقع گاؤں ٹھٹھر کا رہائشی تھا یہ ٹریکٹر ٹرالی پر مزدوری کرکے گھر کا نظام چلاتا تھا پیر کے روز یہ دوبیرن کلاں بازار میں چلتی ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے ملکی مفاد میں اقتدار قبول کیا,چوہدری محمد ریاض

PDM and allied parties accepted power in the interest of the country, Chaudhry Muhammad Riaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کے سونامی کی اصل وجہ عمران خاں اور ان کے نااہل ساتھی ہیں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے ملکی مفاد میں اقتدار قبول کیا ورنہ یہ چاہتے تو عمران خان کی طرح ملکی بدھالی کا تماشہ دیکھتے رہتے انہوں نے سابق نائب ناظم کلرسیداں راجہ ظفر محمود کی والدہ محترمہ پر راجہ ظفر محمود،بابو محمد حنیف،عبدالرووف،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم، تنویر شیرازی اور دیگر سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے اتحادیوں نے ملکی معیثت اور بربادی کا تماشہ دیکھنے کی بجائے ملکی مفاد میں عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا ہم نے اپنی سیاسی پوزیشن داؤ پر لگا دی مگر ملکی مفاد میں اقتدار قبول کیا ہمیں اپنا ذاتی اور سیاسی نہیں بلکہ ملکی مفاد سب سے ذیادہ عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں ملکی ترقی پورے عروج پر تھی کہ پانامہ کے نام پر سازش کی گئی جس کے ذریعے نہ صرف نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا بلکہ ملکی ترقی کے پہیئے جو بھی ریورس لگا دیا گیا اس سانحہ کی ازسرنو تحقیات کی ضرورت ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ ملکی ترقی کو کس کی ایما پر روک کر کس کی خدمت کی گئی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم لوگوں نے سال سال کی قید کاٹی اور باعزت بری ہوئے مگر پی ٹی آئی کے لوگ خود گرفتاری پیش کرکے اگلے ہی روز ضمانت کے لیئے دوڑ پڑتے ہیں یہ دلیر بنیں کچھ ایام جیلوں میں گزاریں بہت کچھ سیکھ جائیں گے۔

نیشنل سیکورٹی کونسل کی طرز پر نیشنل اکنامکس کونسل تشکیل دی جائے,غلام مرتضی ستی

National Economic Council should be formed on the pattern of National Security Council, Ghulam Murtaza Satti

www.pothwar.com

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،فروری,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کی طرز پر نیشنل اکنامکس کونسل تشکیل دی جائے اور اس کے لیئے ایسے نامور تجربہ کار معیثت دانوں کا انتخاب کیا جائے جن کا کسی سیاسی جماعت کی بجائے صرف ملکی مفاد کا درد رکھتے ہوں انہوں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کے ہمراہ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پون صدی بعد ملک کا ڈیفالٹ کی طرف جانا انتہائی خوفناک اور پریشان کن امر ہے سیاست کے کھیل میں ملکی معیثت کا کباڑہ ہو گیا تئیس کروڑ کی عوام آٹے دالوں گھی کے لیئے دھکے کھاتے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب ملکی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کی طرز پر نیشنل اکنامکس کونسل قائم کی جائے جس کے ارکان کو سیاسی جماعتوں کی بجائے صرف ملکی معاملات عزیز ہوں اور جو اپنے پیشہ وارانہ امور میں مہارت رکھتے ہوں انہیں انتہائی بااختیار اور موثر بنایا جائے کہ کوئی حکومت یا ادارہ ان کے کام میں مداخلت نہ کرسکے نہ ہی یہ کسی دوسرے کے مرہون منت ہوں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صداقت عباسی حلقے کے مفاد میں نہیں ہیں ان کی تبدیلی اشد ضروری ہے صداقت عباسی ایک جانب عمران خان کی بات کرتے ہیں اور دوسرے ہی لمحے کارکنوں کو تقسیم کرتے دکھائی دیتے ہیں ان کی پالیسیاں عمران خان کے ویژن سے متصادم ہیں ہم نے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے لوگوں سے رجوع کیا جلسے بھی کیئے اور پھر جب اس بات کا یقین ہو گیا کہ الیکشن نہیں ہوں گے تو کاغذات نامزدگی ہی واپس لے لیئے مگر کارکنوں سے روابطے اب بھی جاری ہیں۔

صحافی نصیر بٹ کی والدہ محترمہ کو ڈھوک بھٹیاں میں سپرد خاک کردیا گیا

The mother of journalist Naseer Butt passed away in Dhok Bhattian

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،فروری,2023)—جھٹہ ہتھیال کے نیوز ایجنٹ اور صحافی نصیر بٹ کی والدہ محترمہ کو ڈھوک بھٹیاں میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماوں سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔

چوآخالصہ کےحوالدار محمودعلی جنجوعہ انتقال کر گئے

Havaldar Mahmood Ali Janjua passed away in Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،فروری,2023)—برطانیہ میں مقیم چوآخالصہ کے خالد محمود جنجوعہ،تصور محمود جنجوعہ کے والد محترم حوالدار محمود علی جنجوعہ انتقال گئے نماز جنازہ 28 فروری بروز منگل دن دو بجے چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم باغ و بہار طبیعت کے مالک تھے فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور وقت آخر تک اسی جماعت کے سرگرم کارکن رہے گزشتہ روز ان کی طبیعت کی خرابی پر کلرسیداں لایا گیا جہاں سے انہیں راولپنڈی منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا انہیں فوری طور پر فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال لے جایا گیا جہاں کے معالجین نے انہیں دل کا عارضہ بتا کر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ راولپنڈی پہنچنے کی تاکید کی گئی جہاں وہ زیرعلاج تھے کہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button