DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Hospital employees who have not been paid for seven months to be given free legal assistance

سات ماہ سے تنخواہ نہ ملنے والے ہسپتال کے ملازمین کا کیس فری لڑنے کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،26فروری2023)
نوجوان قانون دان ارسلان کیانی نے سات ماہ سے تنخواہ نہ ملنے والے ہسپتال کے ملازمین کا کیس فری لڑنے کا اعلان کر دیا،عوامی، سماجی حلقوں کی ارسلان کیانی ایڈوکیٹ کو خراج تحسین، تفصیل کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ڈیلی ویجز ملازمین کو سات ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے بیوی بچے بھوک افلاس کا شکار ہیں اور مہنگائی کے دور میں جہاں لاکھ روپے تنخواہ لینے والے بھی خرچہ پورا نہیں کر سکتے وہاں کمپنی والے ان کو صرف پندرہ ہزار تنخواہ دیتی ہے وہ بھی سات ماہ سے نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اوران کے بیوی بچے بھوک افلاس کا شکار ہیں جس پر کہوٹہ کے نوجوان قانون دان نے ان کا کیس فری لڑنے کا اعلان کیا ہے نوجوان قانون دان ارسلان کیانی نے نمائندے ست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات ماہ سے نجی کمپنی کی جانب سے تنخواہ نہ دینا غریب ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد کریں گے اور انکے حقوق کے حصول کے لیے ہر فارم پر جائیں گے الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق کے چیئرمین خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ اور ان کی پوری ٹیم ان ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کو انصاف دیلاہیں گے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 24 February 2023) Young lawyer Arsalan Kiani has announced that he will fight for the case of hospital employees who have not been receiving their salaries for the past seven months. According to details, the public and social circles have praised Arsalan Kiani, an advocate, for taking up the cause of THQ hospital daily wage employees who have not received their salaries for seven months. As a result, their wives and children are suffering from hunger and poverty in times of inflation, where even those earning hundreds of thousands of rupees cannot fulfill their expenses. The company only pays them Rs. 15,000 per month, and they have not received it for seven months, which has left them in a state of destitution. In response to this, the young lawyer from Khewra has announced that he will fight for their case free of charge. Arsalan Kiani, speaking to Pothwar.com said that not paying salaries to private company employees for seven months is a form of exploitation. He further said that he will work tirelessly to provide justice to the poor employees and will go to every forum to fight for their rights. The Chairman of the Human Rights Organization, Khawar Riaz Qadri, Advocate, and his entire team stand with these employees and will ensure that justice is served.

ناقص پالیسیوں،حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملک کی عوام مسائل کا شکار ہے

The people of the country are suffering from problems due to poor policies, lack of interest of the government

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،26فروری2023)
جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناقص پالیسیوں،حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملک کی عوام مسائل کا شکار ہے،ملک و عوام سے کسی کوبھی پیار نہیں سب اپنے اپنے بارے میں سوچ رہیے ہیں،اپنی تجوریوں کو بھرا جارہا ہے، جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اقتدار میں آ کر اس ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی سلطنت بناہیں گے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشی بد انتظامی کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں آٹا، گھی، چینی سمیت کھانے پینے کی اشیاضروری پر بے تحا شہ ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے کیسے غریب کادرد سمجھ سکتے ہیں حکومت کے پاس غریب اور متوسط طبقے کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوئے ہیں ملک میں اس وقت تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے جو موجودہ اور سابقہ دونوں حکومتوں کا اصل چہرہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button