DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: In the NA-57 constituency NA-57 by-election, PTI nominated former MNA Sadaqat Ali Abbasi as a candidate and issued him a ticket

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کو امیدوار نامزد کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کو امیدوار نامزد کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کردیا۔ کلرسیداں اور گردونواح کی تمام تنظیموں کا مشاورتی اجلاس بھی اتوار کو کلر سیداں طلب کرلیا گیا۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر عاقب علی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہمیشہ کی طرح اپنے لیڈر عمران خان کے لیئے پرجوش ہیں اس بار ایم سی کلر سیداں سے پہلے سے زیادہ بھاری برتری سے صداقت علی عباسی کو کامیاب کروائیں گے اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حلقے کی عوام یہ سیٹ جیت کر ایک واضح پیغام دیں گے کہ ملکی مسائل کا حل صرف عمران خان ہے۔عوام اس نا اہل نکھٹو اور عوام دشمن حکومت کا ووٹ کی طاقت سے صفایا کریں گے۔پی ڈی ایم شکست کے خوف سے اپنے کسی بھی نمائندے کو میدان میں نہ اتار سکی اور نہ ہی کسی امیدوار کو اس قابل سمجھا کہ ٹکٹ دیا جائے کیونکہ انہیں یہ علم ہو چکا ہے کہ وہ اب عوام کے ذریعے نہیں بلکہ چور دروازے سے ہی آ سکتے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, February 2023)- In the by-election of National Assembly Constituency NA-57, PTI nominated former MNA Sadaqat Ali Abbasi as the candidate and issued him a ticket. A consultative meeting of all the organizations in and around Kallar Syedan was also called for Kallar Syedan on Sunday. President of PTI Youth Wing Kallar Syedan Aqib Ali said that Pakistan Tehreek-e-Insaaf workers are excited for their leader Imran Khan as always. He said in a statement that the people of the constituency will send a clear message by winning this seat that the solution to the country’s problems is only through Imran Khan. The people will wipe out this incompetent and anti-people government with the power of the vote. PDM could not field any of its representatives for fear of defeat and did not consider any candidate worthy of the ticket.

ہم طلبہ کو مستقبل کے چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیئے جدید علوم کے ذریعے تیار کر رہے ہیں،او پی ایف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل رمیش

We are preparing the students to face the challenges of the future through modern sciences, OPF Education Director General Ramesh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،فروری,2023)—او پی ایف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل رمیش نے کہا ہے کہ ہم طلبہ کو مستقبل کے چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیئے جدید علوم کے ذریعے تیار کر رہے ہیں، جدید علوم میں مہارت ہی اقوام عالم میں ممتاز کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی ایف سکول کلرسیداں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رٹے کا دور اب گزر چکا طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اشد ضروری ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیب شاہ نے کہا کہ او پی ایف جدید علوم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ نئی نسل کو روائیتی طریقوں سے ہٹ کرتیار کیا جائے۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ جدید علوم کے فروغ کے لیئے او پی ایف کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا ذیادتی ہو گی۔پرنسپل شگفتہ بیگ نے کہا کہ مقابلے کی فضا میں بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں جس کے لیئے انتظامیہ اور ہمارے اساتذہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر طلبہ طالبات میں انعامات دیئے گئے، نور الہدی سال بھر کی بہترین طالبہ قرار پائیں مدرسہ کے طلبہ نے زبردست مظاہرے کرکے داد سمیٹی۔

کلرک بارایسوسی ایشن کلرسیداں کے انتخابات میں سجاد حیدر بھٹی آف چوآخالصہ اپنے پورپینل سمیت بھاری اکثریت سے کامیاب

Sajjad Haider Bhatti of Choa Khalsa won with a huge majority in the Clerk Bar Association elections

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،فروری,2023)—کلرک بارایسوسی ایشن کلرسیداں کے انتخابات میں سجاد حیدر بھٹی آف چوآخالصہ اپنے پورپینل سمیت بھاری اکثریت سے کامیاب۔سجاد حیدر بھٹی صدر،ملک عرفان نائب صدر،راجہ عدنان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔کلر بار ایسوسی ایشن نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

Barkat Hussain killed in fatal accident buried in his native village Banhal

حادثے میں جاں بحق برکت حسین کو آبائی گاؤں بنائل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

File photo of Late Barkat Hussain

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،فروری,2023)—پی ٹی آئی یوسی منیاندہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری جمشید کے والد برکت حسین کو گاؤں بنائل میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہارون کمال ہاشمی،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،راجہ ساجد جاوید،چوہدری دانش غفور،آصف محمود کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button