DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: land mafia and the Department of revenue, hundreds of kanals of valuable land were falsely entered by falsifying and tampering with the records of the land

لینڈ مافیا اور محکمہ مال کہوٹہ کی ملی بھگت سے موضع کہوٹہ کے ریکارڈ میں ردو بدل جعل سازی اور ٹمپرنگ کر کے بوگس اندراج کے ذریعے مالکان زمین کی فہرست (جمع بندی) میں سینکڑوں کنال قیمتی اراضی جعلی درج کر دی گئی۔

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،14,فروری،2023) — لینڈ مافیا اور محکمہ مال کہوٹہ کی ملی بھگت سے موضع کہوٹہ کے ریکارڈ میں ردو بدل جعل سازی اور ٹمپرنگ کر کے بوگس اندراج کے ذریعے مالکان زمین کی فہرست (جمع بندی) میں سینکڑوں کنال قیمتی اراضی جعلی درج کر دی گئی۔ سابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال، محمد فیصل پٹواری، ریونیو آفسر کہوٹہ ملک ریحان کے دور میں بوگس اور فراڈ پر مبنی انتقالات درج کر کے ریکارڈ مال میں ردو بدل کیا گیا۔ اس طرح اصل مالکان کے حقوق متاثر کیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق سابق کونسلر بلدیہ کہوٹہ و چیئرمین غلام ربانی کڈنی سنٹر کہوٹہ و صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی نے پریس کلب کہوٹہ کے آفس میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو ثبوت فراہم کیئے اور بتایا کہ سابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم رابعہ سیال، محمد فیصل پٹواری، ریونیو آفسر کہوٹہ ملک ریحان کے دور میں محمد فیصل پٹواری نے اپنے ذاتی ڈرائیوروں اور خاص اہلکاروں کے ساتھ ساتھ با اثر شہریوں کے نام انتہائی قیمتی زمین کے بوگس اندراجات کرکے لینڈ مافیا کے ذریعے قیمتی اراضی فروخت کرائی اور غریب لوگوں کو نقصان پہنچایا انہوں نے کہا کہ موضعکہوٹہ شہر میں سینکڑوں کنال اراضی نہ صرف جعل سازی کے ذریعے فروخت کی گئی بلکہ اصل مالکان کے حقوق بھی متاثر کیئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، اور محکمہ مال کے اعلی حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور انکوائری عمل میں لائی جائے میں ثبوت فراہم کروں گا۔ ریکارڈ مال موضع کہوٹہ سے جعلی اندراجات اور انتقالات منسوخ کیئے جائیں۔ میں اس بارے تمام ثبوت فراہم کروں گا۔ اس موقع پر خسرہ نمبر 3652,3465اور دیگر خسرات نمبرات میں ردو بدل اور جعل سازی کا ریکارڈ بھی اخباری نمائندوں کے حوالے کیا گیا۔ اور کہا کہ مذکورہ پٹواری اور افسران کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir, 14, February 2023) — With the collusion of the land mafia and the Department of Revenue, Kahuta, the records of Kahuta have been falsified and tampered with, and the list of owners of land has been made through bogus entries. ) hundreds of kanals of valuable land were registered falsely. During the tenure of former Assistant Commissioner Kahuta Madam Rabia Sial, Muhammad Faisal Patwari, and Revenue Officer Kahuta Malik Rehan, bogus and fraudulent deaths were registered in the records. Thus the rights of the original owners were affected. According to the details, former councilor Kahuta Municipality and Chairman Ghulam Rabbani of Kidney Center Kahuta and President People’s Party Tehsil Kahuta Asif Rabbani Qureshi addressed the press conference at the office of the Press Club Kahuta and provided evidence to the reporters and said that the former Assistant Commissioner Kahuta, During her reign Rabia Sial, Muhammad Faisal Patwari, revenue officer Kahuta Malik Rehan, Muhammad Faisal Patwari sold valuable land through the land mafia by making bogus entries of highly valuable land in the name of his personal drivers and special officials as well as influential citizens. He said that hundreds of kanals of land in Kahuta city were not only sold through forgery but the rights of the original owners were also affected. He further said that the Chief Minister of Punjab and top officials of the finance department should take immediate notice and an inquiry should be carried out, I will provide evidence. Fake entries and deaths should be canceled from the records. I will provide all the evidence about this. On this occasion, the record of alteration and forgery in Khasra numbers 3652, 3465 and other Khasra numbers were also handed over to the newspaper representatives And said that disciplinary action should be taken against the said patwari and officers.

کہوٹہ شہر میں لینڈ مافیا اور محکمہ مال کہوٹہ کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں اور جنگلات کی قیمتی اراضی پر ملی بھگت سے قبضے جاری۔

In Kahuta city, with the collusion of the land mafia and the Kahuta Department of Property, government lands and valuable forest land are being taken over by collusion

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،14,فروری،2023) — کہوٹہ شہر میں لینڈ مافیا اور محکمہ مال کہوٹہ کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں اور جنگلات کی قیمتی اراضی پر ملی بھگت سے قبضے جاری۔خسرہ نمبر3472تعدای 179کنال واقع موضع کہوٹہ کی نشاندہی اور تعین نہ ہونے سے لینڈ
مافیا نے غیر قانونی قبضہ کر لیا۔ محکمہ جنگلات اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو با ر بار درخواستیں دینے کے باوجود تاحال جنگل نمبر69اور اس سے ملحقہ خسرہ نمبر 3472موضع کہوٹہ کی حدود کا تعین نہ ہوسکا۔ با اثر لینڈ مافیانے مذکورہ جگہ پر ملی بھگت سے کہوٹہ بائی پاس کے جاری کام کو تبدیل کر کےاین ایچ اے حکام کی ملکی بھگت سے بائی پاس کا رخ تبدیل کر دیا۔ شہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسرہ نمبر 3472اور جنگل نمبر 69کی حدود کا تعین کرکے قیمتی اراضی کو لینڈ مافیا سے چھڑایا جائے۔ اور محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی پر یونیورسٹی، کالجز تعلیم ، صحت کے سرکاری ادارے اور کہوٹہ میں نوجوانوں کے لیئے سپورٹس اسٹیڈیم بنائے جائیں تاکہ قبضہ گروپ کی بجائے بائی پاس کے نزدیک عوامی سہولت کے لیئے سرکاری اداروں کے دفاتر بنا کر عوامی مفاد کوترجیح دی جائے فوری طور پر محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کہوٹہ کے افسران بالا مذکورہ جگہ کی نشاندہی کرکے اپنی اپنی حدود کا تعین کریں۔ اس موقع پر کہوٹہ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ توقیر شبیر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تین جنوری 2023کو اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو تحریری درخواست بھی دی جس کے تحت استدعاکی کہ نیشنل ہائی وے پاکستان کی جانب سے کہوٹہ شہر کے جنگل نمبر 69اور خسرات نمبرات 3272,3465,3473وغیرہ سے ملحقہ جنگل کی سرکاری زمین سے شہر کو بائی پاس ورک تیزی سے بھاری مشینری کے ذریعے جاری ہے۔ برائے مہر بانی اس منصوبہ بائی پاس کا نقشہ چیک کرکے اس میں ردو بدل نہ کیا جائے اور جنگلات کی موضع کہوٹہ کے ساتھ حد بندی کرکے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈیڑھ ماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو دی درخواست پر تاحال کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔ جبکہ توقیر شبیر نے مزید بتایا کہ آج مورخہ 13-02-2023کو دوبارہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو تحریری درخواست دی۔

کہوٹہ شہر اور چوراہوں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے

Illegal transport hubs in Kahota city and intersections

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،10,فروری،2023) — کہوٹہ شہر اور چوراہوں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے،تجاوزات کی بھرمار من مانے ریٹس، سٹریٹ لائٹس کی بندش اور مضر صحت دودھ،دہی،سبزی پھل،فروٹ اور اشیائے خوردونوش کی فروخت سر عام جاری۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سےغریب ریڑھی والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور کاروائیاں جبکہ ہوٹلوں پر مضرصحت اور باسی کھانے انتہائی مہنگے داموں فراہم کیئے جانے لگے۔ کہوٹہ شہرمیں اور تحصیل بھر میں ناقص و غیر معیاری آٹے کی سپلائی من پسند ڈیلروںکو جاری غریب عوام لٹنے لگے۔ جبکہ انتظامیہ کا کوئی پر سانِ حال نہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاڑ چوک کہوٹہ، کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ، بحریہ سکول تاپنجاڑ چوک، تھانہ روڈ، قدیر لائبریری روڈ، پنڈی روڈ، تحصیل روڈ، میلاد چوک تا گرلز کالج روڈ، مٹور چوک، مچھلی چوک، سخی سبزواری چوک،جی پی او روڈ،ڈاکٹر کرسٹوفر کلینک سمیت شہر بھر میں چوراہوں پرائیویٹ ہسپتالوں اور دکانوں کے باہر مضافا تی علاقوں کے ٹرانسپورٹروں نے مقامی وارڈنز کی ملی بھگت اور انتظامیہ کی سفارش پر سٹر ک کنارے منشی بٹھا کر من مانے ہزاروں روپے غیر قانونی وصول کر کے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے عرصہ دراز سے بنارکھے ہیں۔ جبکہ تجاوزات کی بھر مار ہے۔ مین بازار، قدیر با زار اورپنڈی روڈ پر سڑکوں کے اوپر انتظامیہ نے سفارشی طور پر بااثر دکانداروں کواجازت دے رکھی ہے۔

سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کا دورہ کہوٹہ

Visit of Sajjada Nashin Astana Alia Kaliam Sharif Sahibzada Sain Mohsin Faqir to Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2023)
سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کا دورہ کہوٹہ سیاسی سماجی مذہبی شخصیات عقیدت مندوں چاہنے والوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر شاہد محمود آف یو ایس اے کی رہائش گاہ پر پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں معرو ف مذہبی شخصیت مختار احمد کلیامی، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی، راجہ عاقب علی، ارسل محمود ارسل، حسام ارسل،سیاسی سماجی راہنما وسیم احمد و دیگر بھی موجود تھے صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر پاک و ہند میں اولیا اللہ کے طفیل دین اسلام کی اشاعت ہوئی اولیا اللہ کے دوست ہیں جنکی نسبتیں انسان کو دنیا و اخرت میں کامیابی کی ضمانت دیتی ہیں اولیا اللہ کے آستانوں پر قلبی سکون میسر آتا ہے بابا فضل الدین شاہ کلیامی چشتی صابری جنکے پوری دنیا میں عقیدت مند مریدین چاہنے والے ہیں جنکی دین اسلام اور اس خطے کے لیے لازوال خدمات ہیں انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ترکیہ شام زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا جس کا ہمیں گہرا دکھ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں مسلم اُمہ کو چاہیے کہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جبکہ آئے روز قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کی توہین ناقابل قبول ہیایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا جاتا ہے اقوام متحدہ، امت مسلمہ اس حوالے سے عملی اقدامات کریں صاحبزاد سائیں محسن فقیر نے آخر میں پاکستان کی استحکام و سربلندی ترکیہ شام کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

صداقت علی عباسی کو ضمنی الیکشن حلقہ این اے ستاون کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا

Sadaqat Ali Abbasi was issued a ticket for the by-election constituency NA57

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2023)
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صداقت علی عباسی کو ضمنی الیکشن حلقہ این اے ستاون کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کارکنان عہدیداران کی جانب سے صداقت علی عباسی کو مبارکباد دی گئی اس موقع پر چیئرمین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ، تحصیل صدر راجہ وحید احمد خان و دیگر نے صداقت علی عباسی کومبارکبا دی اور کہا کہ کپتان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے حلقہ این اے ستاون کے حقیقی لیڈر کا انتخاب کیا صدقت علی عباسی نے اس سے قبل بھی عمران خان کے ویژن کو گھر گھر پہنچایا پارٹی کو مضبوط اور منظم کیا جبکہ حلقہ این اے ستاون میں ریکارڈ ترقیاتی کام بھی کروائے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ حلقہ این اے ستاون پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے اب کپتان نے ٹکٹ کا فیصلہ کر دیا سب کو چاہیے کہ ایک ہو کر عمران خان کو کامیاب کریں پی ٹی آئی کے نوجوان ورکرز کارکنان بھرپور کمپین چلا کر یہ سیٹ جیت کر خان کو تحفہ دیں انشااللہ اس حلقے سے پی ڈی ایم کا صفایا ہو چکا ہے عمران خان ملک پاکستان کی واحد امید ہے امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت کو گرایا گیا مگر عوام نے اس کا زبردست رد عمل دیا راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ انشااللہ صداقت علی عباسی کامیاب ہو کر جو منصوبے رہتے ہیں انکو فوری مکمل کریں گے عوام علاقہ کی خدمت ہمارا مشن ہے۔

کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدزوئی سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات

Officials of PTI Youth Wing met with Sardar Muneeb Sadzoi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدزوئی سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات،آمدہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف یوتھ ضلع راولپنڈی کے سینئر ناہب صدر سردار ارشد مجید، نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل اور فیصل جرال نے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدزوئی سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے حلقہ این اے ستاون میں ہونے والے آمدہ ضمنی الیکشن کے حوالے تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدزوئی نے اپنے معززمہمانوں کی کھانوں کے ساتھ تواضع بھی کی سردار ارشد مجید، عدیل افضل اور فیصل جرال نے سردار منیب سدزوئی کا شکریہ ادا کیا۔

مولانا محمد ہاشم ؒ کا سالانہ عرس مبارک 19فروری 2023بروز اتوار کو دربار عالیہ بگہار شریف کہوٹہ میں انعقاد پذیر ہو گا

Urs mubarak of Mollana M Hashim to take place on 19th Feb in Baghar sharif

www.pothwar.com / Baghar sharif

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14فروری2023)
سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم بزرگ حضرت مولانا محمد ہاشم ؒ کا سالانہ عرس مبارک 19فروری 2023بروز اتوار کو دربار عالیہ بگہار شریف کہوٹہ میں انعقاد پذیر ہو گا،راجہ صغیر احمدبگھاروی مر کزی سر پر ست اعلی ساقی کوثر نعت کونسل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملک نامور مذہبی سکالر حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف کی زیر سرپرستی شروع ہونے والی یہ محفل پاک صبح 9بجے شروع ہو جائے گئی جس میں ملک بھر کے نامور ثناء خوان مصطفیؑﷺ اور علمائے دین شرکت کریں گے دربار شریف کے تمام مریدوں اورعاشقان مصطفیﷺشرکت دعوت دی جاتی ہے اور محفل کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button