DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The leader of the Tanveer gang involved in robbery is arrested along with 02 accomplices

راہبری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تنویر گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8فروری2023)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او چوہدری خداداد مجید کی سربراہی میں بڑی کاروائی، راہبری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تنویر گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، 07 تولہ طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ تنویر، کاشف اور ندیم شامل ہیں، ملزمان سے برآمدگی شناخت پریڈ کے بعدتفتیش کے دوران کی گئی، ایس ایچ او چوہدری خداداد مجید ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گیایس ایچ او کہوٹہ چوہدری خداداد مجید کا کہنا تھا شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت رعایت نہ بخشی جائے گی۔،ایس پی صدر نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او چوہدری خداداد مجیداور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

T

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 08 February 2023) The police in Thana Kahuta conducted a major operation under the leadership of ASP Khudadad Majeed, resulting in the arrest of 02 suspects and the recovery of PKR 1 million, 07 tolas of gold jewelry, and weapons. The suspects, along with the recovered items, have been linked to criminal activities such as theft and illegal trafficking. ASP Khudadad Majeed emphasized that perpetrators who rob people of their valuable possessions will not be spared by the law. The operation was carried out with great diligence and the suspects are being interrogated. The ASP appreciated the efforts of the police team and assured the public that the criminals will face the consequences of their actions.

تحصیل کہوٹہ کے سابق چیئرمینوں راجہ فیاض اور راجہ ظفر بگہاروی کی جانب سے احتجاجی اجلاس,راجہ صغیر سابق ایم پی اے کے نامزد گی قبول کرنے سے انکار

Protest meeting by the former chairmen of Tehsil Kahuta, Raja Fayaz and Raja Zafar Bagharvi, refused to accept the nomination of former MPA Raja Sagheer

www.pothwar.com

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،8فروری2023) —تحصیل کہوٹہ کے سابق چیئرمینوں راجہ فیاض اور راجہ ظفر بگہاروی کی جانب سے احتجاجی اجلاس میں مسلم لیگی اراکین اپنی جماعت کے آمرانہ فیصلوں اور ڈکٹیٹر شپ کے خلاف پھٹ پڑے۔ راجہ صغیر سابق ایم پی اے کے نامزد گی قبول کرنے سے انکار۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں سابق ایم پی اے اور سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے حلقہ این اے 57کے امیدوار بارے بغیر مشاورت کے اعلان کر کے ڈکٹیٹر شپ قائم کی۔سا بق چیئرمینوں راجہ ظفر بگہاروی اور راجہ فیاض کی جانب سے تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کے مسلم لیگیوں کے بلائے گئے اجلا س میں مسلم لیگ (ن) کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ مسلم یگ (ن) دھڑے بندی کا شکار ہوگئی۔ سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر نے بغیر مشاور ت کیئے ا یم این اے امیدوار حلقہ این اے 57 بلال یامین ستی کو نامزد کر کے ہمارے ساتھ زیا دتی کی۔ اجلا س میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی شوکت بھٹی، مسلم لیگی رہنما راجہ طلال خلیل، چیئرمین راجہ شوکت، چیئرمین چوہدری صداقت، چیئرمین راجہ ندیم، کرنل ریٹائرڈ مسعود عباسی، چیئرمین ماسٹر (ر) چوہدری یونس، سابق نائب ناظم راجہ راشد کیانی، راجہ قمر یعقوب، راجہ رومان سعید، راجہ تنویر بنارس اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے میزبان سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی اور سابق چیئرمین راجہ فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) میں ڈکٹیٹر شپ کو نہیں مانتے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں راجہ صغیر احمد سابق ممبر صوابائی اسمبلی نے بغیر مشاورت کے ایم این اےکے امیدوار کے لیئے بلال یامین ستی کو نامزد کرکے ہمارے ساتھ زیادتی کی۔ جس کو ہم قبول نہیں کرتے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے شوکت بھٹی نے کہا کہ عرصہ تیس سال سے مسلم لیگ (ن) سے عہد وفا ء نبھایا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تیس سالوں سے چٹا ن کی طرح کھڑے ہیں۔ کبھی جماعت سے بے وفائی نہیں کی۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگی کارکن اپنے صفوں کے اندر اتحاد کو بر قرار رکھیں۔ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ (ن) نے تاحال ضمنی الیکشن بارے کوئی فیصلہ نہ کیا ہے۔ اس بارے میں تما م قیاس آرائیاں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ اس موقع پر اجلاس میں تنویر ناز بھٹی، راجہ طلال خلیل، راجہ گلزار گلزاری، راشد عباسی، راجہ عابد کلاہنہ، راجہ ناہید مواڑہ، راجہ فیاض یعقوب صدر لہڑی، راجہ ابرار تھوہا، حاجی منشی ریاض بیور، کرنل (ر) مسعود عباسی، شیخ خالد، راجہ نعیم اکبر، راجہ رومان سعید، تنویر بنارس، آفتاب کیانی،ر اجہ قمر یعقوب، قاری عبدالرحیم نارہ، راجہ اخلاق ایڈووکیٹ، راجہ ظہو ر گوہڑہ اور دیگر تاجروں،مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔

ضمنی الیکشن این اے 57کے لیئے تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی
صداقت عباسی اور آزاد امیدوار بلال یامین ستی، راجہ طارق عظیم نے اپنےکاغذات جمع کرا دیئے

Sadaqat Abbasi and independent candidates Bilal Yamin Satti, Raja Tariq Azim submitted their papers

www.pothwar.com

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،8فروری2023) —ضمنی الیکشن این اے 57کے لیئے تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور آزاد امیدوار بلال یامین ستی، راجہ طارق عظیم نے اپنےکاغذات جمع کرا دیئے۔ بلا ل یامین ستی کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) سابق
بلدیاتی چیئرمینوں سابق چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ،راجہ ظہور اکبر، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، راجہ سجاد حیدر، سابق چیئرمین سجاد ستی، سابق وائس چیئرمین اسد ستی سابق کونسلر ایم زرین شاہ، راجہ فیصل، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز،راجہ افشار محبوبایڈووکیٹ۔راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ اور دیگر سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں ورکروں کےہمراہ کاغذات نامزدگی جلوس کی صورت میں جمع کرائے۔ جبکہ تحریک انصا ف کے امیدوار صداقت علی عباسی نے چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ، سابق ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی، صدر تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد کے ہمراہ کاغذات جمع کرائے۔

-کہوٹہ کے قیمتی جنگلات کو لکڑی چوری اور آتشزدگی سے بچایا جائے

The valuable forests of Kahuta should be protected from wood theft and fire

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عثمان سجاد مغل ،8فروری2023) —کہوٹہ کے قیمتی جنگلات کو لکڑی چوری اور آتشزدگی سے بچایا جائے ۔اس سال فائر سیزن شروع ہونے سے پہلے کی گئی تیاریوں سے عوام کو آگاہ کیا جائے ۔خطے کے قیمتی جنگلات کے تحفظ کیلئے ٹیم کہوٹین کی بڑی کوشش
باشعور جوانوں نے اعلی حکام کو جگانے کے لیے ٹویٹر پر اہلیان علاقہ کو جنگلات کے تحفظ کے لیے کال دی ۔ جواب میں نوجوانوں نے بھر پور رسپانس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 ہزار سے زائد ٹویٹ کیں جو تحصیل کی تاریخ میں ریکارڈ ہے ۔ جنگلات کے تحفظ کے لیے اس سے پہلے کبھی اتنی تعداد میں اعلی حکام کو مخاطب کرکے ٹویٹ نہیں کیے گئے ، ایک تحصیل کے سینکڑوں نوجوانوں نے جنگلات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر کے ثابت کیا کہ وہ جنگلات کی اہمیت و افادیت سمجھتے ہیں ۔ٹیم کہوٹین نے واضح طور پر اعلی حکام کو پیغام دیا کہ اب روائتی سستی سے ہٹ کر سخت اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خطے کے جنگلات مافیاء سے محفوظ رہ سکیں ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button