بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،جہانگیر افضل,06،فروری,2023)— خطہ پوٹھوار کے معروف شاعر، ادیب اور پوٹھواری اینکر محمد عظمت مغل کی پوٹھواری شاعری (پوٹھواری بیت) پر مشتمل کتاب “اکھیاں نیں بوہے” شائع ہوگئی ہے۔ عظمت مغل نے اگرچہ پوٹھواری زبان میں نظم غزل گیت اور دیگر اصناف میں بھی کام کیا ہے لیکن انہوں نے سب سے پہلے اپنے پوٹھواری ابیات پر مشتمل کتاب شائع کی ہے۔ اس کتاب میں یاسر کیانی، عابد جنجوعہ، ثاقب امام رضوی، قمر عبداللہ، غلام اکبر عباسی طالب، عبدالحمید مدنی ، معین الدین اور محمد ارباب مغل کی عظمت مغل کی شاعری پر پوٹھواری زبان میں لکھے گئے تبصرے بھی موجود ہیں۔ سو سے زائد صفحات پر مشتمل اس کتاب کو پوٹھوھار رھتل اسار پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے۔ کلر سیداں کے گاوں جوچھہ ممدوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد عظمت مغل نہ صرف اردو اور پوٹھواری زبان کے بہت اچھے شاعر ہیں بلکہ وہ ریڈیوپاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر پوٹھواری ادب و کلچر پر کئی اقساط پر مشتمل متعدد پروگرام بھی کر چکے ہیں۔ دنیا کو پوٹھواری ادب اور کلچر سے روشناس کرانے کے حوالے سے انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
Bewal (Pothwar.com, Jahangir Afzal, 06, February 2023)— A book containing Pothwari poetry (Pothwari Bait) of Pothwar region’s well-known poet, writer, and Pothwari anchor Muhammad Azmat Mughal has been published.
Although Azmat Mughal has also worked in Pothwari language in poetry, ghazals, and other genres, he first published a book containing his Pothwari verses.
This book also contains commentaries written in Pothwari language by Yasir Kayani, Abid Janjua, Saqib Imam Rizvi, Qamar Abdullah, Ghulam Akbar Abbasi Talib, Abdul Hameed Madani, Moinuddin, and Muhammad Arbab Mughal on the poetry of Azmat Mughal.
This book containing more than 100 pages has been published by Pothohar Rahtal Asar Publications.
Muhammad Azmat Mughal from village Jocha Mamdot of Kallar Syedan is not only a very good poet of Urdu and Pothwari language but he has also done several programs on Pothwari literature and culture on Radio Pakistan and Pakistan Television. He has rendered valuable services in making the world aware of Pothwari literature and culture.