AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK; Kashmir solidarity Day was celebrated at Salar Public Middle School Faizpur Sharif

سالار پبلک مڈل سکول فیض پورشریف میں یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,06،فروری,2023)— سالار پبلک مڈل سکول فیض پورشریف میں یوم یک جہتی کشمیر منایا گیااس حوالے سے ادارے میں تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت ادارے کے پرنسپل انجینئر حافظ شہریاربسمل نے کی چکسواری پریس کلب کے صدراللہ دتہ بسمل تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت پنجم کی طا لبہ افسہ نورنے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی رومان علی نے حمدباری تعالی پیش کی سیدزین حسین شاہ نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاایمان پرویز افسہ نوراوردیگرنے پاکستان اورکشمیر کے قومی ترانے پیش کیے محمدعمراورغلام محی الدین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے ایمان پرویز افسہ نورصفیہ کوثرعلیشا ء پرویز نے ملی نغمے اورٹیبلوپیش کیے افسہ نورجماعت پنجم مہتاب خان جماعت ہفتم اورعلیشاء پرویز نے مسئلہ کشمیر کے موضوع پرتقریر کی تقریب کے مہمان خصوصی اللہ دتہ بسمل نومنتخب صدر چکسواری پریس کلب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اہل پاکستان اہل کشمیراورپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری یوم یک جہتی کشمیرمنارہے ہیں 5فروری کادن ایک یادگارحیثیت رکھتاہے ہرسال اہل پاکستان 5فروی کوکویوم اظہار یک جہتی کشمیرکے طورپرمناتے ہیں اس صدقہ جاریہ کی ابتداء قاضی حسین احمدمرحوم نے 5 فروری 1990ء کوکی تھی یہ دن منانے کامقصدیہ تھاکہ پوری دنیاکویہ پیغام دیاجائے کہ کشمیرغلام ہے کشمیربھارت کاحصہ نہیں بھارت قابض اورغاصب ہے کشمیریوں پرظلم وبربریت کررہاہے ظلم وستم اورطاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کی مذموم کوشش کررہاہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے آج اہل پاکستان یوم یک جہتی کشمیرکے موقع پراس عہدکی تجدیدکرتے ہیں کہ پاکستان کابچہ بچہ کشمیریو ں کے ساتھ ہے 5فروری 1990ء کوقاضی حسین احمدمرحوم کی کال پراہل کشمیر کے ساتھ اظہاریک جہتی کرنے مقصدپوری دنیاکوبھارت کے اسلام عالم اسلام پاکستان اوراہل کشمیرکے خلاف ناپاک عزائم سے آگاہ کرناتھاکشمیریوں کی آزادی کے لئے جاری تحریک آزادی کشمیرکی بھرپورحمایت کرناتھاپائیدار عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ہی ضروری ہے جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوجاتاعالمی امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے عالمی ضمیرمردہ ہوچکاہے جومسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اپناکردار ادانہیں کررہااقوام متحدہ کی کمزور پالیسی اورانسانی حقو ق کی عالمی تنظیموں کادوغلے معیارکی وجہ سے مسئلہ کشمیرابھی تک حل نہیں ہوسکااقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدنہیں ہوا جس سے ظاہرہوتاہے کہ عالمی ضمیرمردہ ہے جسے کشمیریوں پرہونے والے مظالم نظرنہیں آتے کشمیری مظلوم محکوم ہیں کسی بڑی طاقت کویہ ظلم ظلم محسوس نہیں ہوتاآج اہل پاکستان اہل کشمیراس عالمی بے حسی پراحتجاج کررہے ہیں ان نام نہاد عالمی حقو ق کے علمبرداروں کے اصل چہرے کوبے نقاب بھی کررہے ہیں صدرتقریب حافظ شہریاربسمل پرنسپل سالارپبلک مڈل سکول فیض پورشریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھرمیں ہونے والی تقریبات سے مظلوم کشمیر یوں کوحوصلہ ملے گااوردنیاکوایک مضبوط پیغام جائے گاکہ کشمیری تنہانہیں ہیں بلکہ پاکستان اورکشمیرکابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے پوری ملت اسلامیہ ان کی پشت پر کھڑی ہے بھارت نے ہرحربہ اختیار کیاہرظلم کیامگرکشمیریوں کے جذبہ حریت کوسرد نہ کرسکامقبوضہ کی آزادی تک آزادی کی جدوجہدجاری رہے گی شہداء کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی جنت کسی کافرکوملی ہے نہ ملے گی 5 فروری کی تاریخی دن کشمیری عوام کویہ پیغام ملناچاہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیرمیں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان اورآزادکشمیر اوردنیابھرمیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری عوام ہرمشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں حق خوداراد یت کشمیریوں کاحق ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرانے میں ناکام ہے پورے ملک میں 1990ء سے 5 فروری جس کاآغاز قاضی حسین احمدنے کیاتھاقومی جوش وجذبے سے منایاجاتاہے کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہدجاری ہے اورکشمیریو ں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کوکسی صورت قبول نہیں کیایہ کشمیریوں کی کی قربانیوں کاثمرہے کہ آج مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے پوری دنیامیں آوازیں بلندہورہی ہیں جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجودرہے گی جنوبی ایشیامیں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتاآج پورے آزادکشمیر میں پوری کشمیر ی قوم ایک ساتھ یوم یک جہتی کشمیر منارہی ہے تما ر سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں اورتقریبات انعقاد پذیر ہیں تقریب کے آخر میں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفراز اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 06, February 2023)- Kashmir Solidarity Day was celebrated in Salar Public Middle School Faizpur Sharif. The President of the Press Club, Allah Ditta Bismal, was the chief guest of the ceremony. Afsa Noor and others presented the national anthems of Pakistan and Kashmir. Muhammad Umar and Ghulam Mohiuddin performed the duties of stage secretary. Special Allah Ditta Bismil, the newly elected president of Chakswari Press Club, said in his address that today the people of Pakistan, the people of Kashmir, and the Pakistanis and Kashmiris living all over the world are celebrating Kashmir Solidarity Day.

چودھری تجمل خان میئر آف رادھر م سٹی کونسل برطانیکے اعزاز میں پیپلزسیکرٹریٹ کھنڈہ موڑ میں دیے گئے پرخلوص استقبالیہ

Chaudhary Tajumal Khan Mayor of Rotherham City Council given a warm reception at People’s Secretariat Khanda Mor

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,06،فروری,2023)— چودھری تجمل خان میئر آف رادھر م سٹی کونسل برطانیہ نے کہاہے کہ میں اپنے والدین کی د عاؤں اورکمیونٹی کی کوششوں سے اس مقام پرپہنچاہوں میرے لئے یہ خوش قسمتی ہے کہ چودھری شوکت علی سابق میئرنے میری سیاسی تربیت کی میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید اورموجودہ ایم ایل اے چودھری قاسم مجید کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے میرے اعزاز میں محفل سجائی میرے آباواجداد کاتعلق پیپلزپارٹی سے ہے اوران شاء اللہ رہے گا انسان میں ایماندار ی اور وفاداری ہونی چاہیے تاکہ اپنے منصب سے انصاف کرسکے میں اپنی بساط کے مطابق مسئلہ کشمیر بھرپورا نداز میں اجاگرکروں گا میر ے تعلق مرد م خیز سرزمین پلاک سے ہے شہیدلندن بشارت شہید کاتعلق بھی اسی دھرتی سے ہے میں نے کم عمری میں چودھری عبدالمجید کی سیاست کوبہت قریب سے دیکھا انہوں نے صحیح معنوں میں سیاست میں عبادت کی اورعوام خدمت کواپناشعار بنایا اس حلقہ کے عوام نے چودھری عبدالمجیدکووزارت عظمی کی منصب جلیلہ پرپہنچایا میری خواہش ہے کہ قاسم مجید بھی آئندہ آزادکشمیر کے وزیر اعظم بنیں انہوں نے ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید اورایم ایل اے چودھری قاسم مجید کی طرف سے اپنے اوراپنے وفد کے اعزاز میں پیپلزسیکرٹریٹ کھنڈہ موڑ میں دیے گئے پرخلوص استقبالیہ کی موقع پرمنعقدہ پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحدجماعت ہے جس نے ملک کوآئین اوراستحکام دیا آج مجھے شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہیدرانی محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی یاد آرہی ہے بی بی شہید نے مجھے لیاقت باغ کے جلسہ عام میں وزیرا عظم آزادکشمیر نامزد کیاتھا جس پرمرد حر آصف علی زرداری نے بی بی شہید کی تحریری کوعملی جامہ پہنایا میں ان کاشکریہ اداکرتاہوں آزادکشمیر کی گزشتہ حکومتوں نے کوئی میڈیکل کالج دیااورنہ ہی کوئی یونیورسٹی دی میں نے تین میڈیکل کالجز دیے اوریونیورسٹیاں بنائیں انہوں نے مئیرآف رادھرم سٹی کونسل برطانیہ چودھری تجمل خان کومبارک بادپیش کی اوران کے وفد کے ارکان راجہ محمدنیاز خان سابق مشیر سابق میئرشوکت علی اور حاجی محبوب حسین مرکزی نائب صدر پی پی برطانیہ کوخوش آمدیدکہاانہوں نے حلقہ کے ممبران ضلع کونسل اورممبران یونین کونسلز کوہدایت کی کہ وہ عوام کی بہترین خدمت کریں انہوں نے ممبران اسمبلی راجہ فیصل ممتاز راٹھور اورچودھری قاسم مجید کونصیحت کی کہ وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے کام کریں اورغریبوں کی خدمت کریں شہیدملت کے ایچ خورشید کوبہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مجھے شروع میں ایک نصیحت کی تھی کہ انسانیت سے ہمیشہ اچھابرتاؤکرناسیاست میں چوری نہیں کرنی اوررشوت نہیں لینی میں نے اس پرعمل کیا چودھری عبدالمجید نے کہاکہ آستانہ عالیہ فیض پورشریف بہت بڑاروحانی مرکز ہے مشائخ عظام فیض پورشریف کی دین اسلام کی تبلیغ واشاعت کے لئے عظیم خدمات ہیں اورڈیڑھ صدی سے زائد عرصہ سے فیضان جاری ہے دونوں ممبران اسمبلی اورپارٹی کے کارکن مشائخ عظام فیض پورشریف درعالیہ کھڑی شریف گلہارشریف اوردلڑشریف جاکربزرگان دین کے مزارات مقدسہ پرحاضری دیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعاکریں ممبراسمبلی راجہ فیصل ممتاز راٹھور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چودھری عبدالمجید سابق وزیر اعظم آزادکشمیر میر ے والدمحترم کے دیرینہ دوست ہیں وہ سیاست میں اثاثہ ہیں چودھری عبدالمجید نے اپنے دور حکومت میں جس طرح عوام کی خدمت کی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی آج کی مضبوط حکومت اپنی ہی حکومت کوہٹانے کی سواء کوئی اورکارنامہ سرانجام نہیں دے پائی انہوں نے چودھری تجمل خان کومیئرآف رادھرم سٹی کونسل برطانیہ بننے پرمبارک بادپیش کی اورکہاکہ تارکین وطن ہماراتشخص پہچان وقار اوربلاتنخواہ سفیر ہیں تارکین وطن نے عالمی سطح پرمسئلہ کشمیر کوزندہ رکھاہواہے عوام نے جوتوقعات ہم سے وابستہ کی ہوئی ہیں اللہ تعالی ہمیں ان پرپورااترنے کی توفیق عطافرمائے انہوں نے چکسواری پریس کلب کے جملہ نومنتخب عہدیداروں کودلی مبارک بادپیش کی اوران کی شاندار صحافتی خدمات کوسراہا ممبراسمبلی چودھری قاسم مجید مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ چودھری تجمل خان میئر آف رادھرم سٹی کونسل برطانیہ کاتعلق میرے حلقہ انتخاب کی دھرتی پلاک سے ہے جس قابل فخر ہے پلاک شہیدوں غازیوں کی دھرتی ہے یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ چودھری تجمل خان میئرآف رادھرم کی حیثیت سے برطانیہ میں ہماری نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے اس توقع کااظہار کیاکہ چودھری تجمل خان مسئلہ کشمیر پراپنی آواز ہرفورم پراٹھائیں گے انہوں نے تقریب کی کوریج کرنے پرچکسواری پریس کلب کے صحافیوں کاشکریہ اداکیاتقریب سے چکسواری پریس کلب کے سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی نے بھی خطاب کیاسٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل لیاقت نے انجام دیے چکسواری پریس کلب کے سینئرنائب صدر عابدحسین چودھری نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغاز کیا محمدالیاس قادری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاپیش ازیں پیپلزسیکرٹریٹ کھنڈہ موڑ آمد پرمیئرآف رادھرم چوھری تجمل خان اورممبراسمبلی راجہ فیصل ممتاز راٹھور اوران کے وفود کاوالہانہ استقبال کیاگیا تقریب میں سابق ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چودھری ذوالفقار اعظم حاجی چودھری محمدایوب سابق ایڈمنسٹریٹر پرائی سابق میڈیاایڈوائزر یاسرممتازچودھری چکسواری پریس کلب کے نومنتخب صدر اللہ دتہ بسمل چیئرمین سپریم کونسل محمدرفیق بھٹی سرپرست اعلے مرزامحمدنذیر محمداقبال خواجہ سابق صدر افراز محمود سینئرنائب صدر عابدحسین چودھری نائب صدور معظم علی چودھری الطاف احمدمحمدتاج جالب عنصر محمودغزالی عابدحسین مرزا ممبران ضلع کونسل چودھری خوشنود علی چودھری سعوداقبال ممبران یونین کونسلز فیض پورشریف پنڈخورد پنیام کنیلی میونسپل کمٹی چکسواری پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی تقریب کے آخر میں دعاکرائی گئی چکسواری پریس کلب کے صدراللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی

News in brief…

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,06،فروری,2023)—چکسواری پریس کلب کے سابق صد رراجہ افراز محمود کے سسر،راجہ سخاوت،راجہشہزاد،راجہ مہتاب اور راجہ بلال کے والد محترم راجہ بشارت ضمیر گزشتہ روز وفات پا گئے تھے۔ان کی ناگہانی وفات پر چکسواری پریس کلب کے نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل،عابد حسین مرزا، معظم علی چودھری،محمد اسحاق خواجہ،چودھری عبدالخالق،نوید یونس چودھری،قیصر عزیز،سابق ایڈمنسٹریٹر چکسواری راجہ گلفراز خان،چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان،نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سابق صدور مرزا محمد نذیر،حاجی شاہد تبسم،محمد اقبال خواجہ،چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،انجمن تاجراں کے صدر محمد شفیق خواجہ،انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر شبیر گیال،چودھری فضل حسین روپیال،کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر نعیم حسین روپیال اور دیگر نے اظہار افسوس کیا۔مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,06،فروری,2023)—مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل حاجی اورنگذیب کے بھائی،چودھری حبیب اللہ وایم ایل اے محترمہ نبیلہ ایوب کے تایا محترم ٹھیکیدار چودھری عبدالرزاق کی وفات پر سابق ایڈمنسٹریٹر چکسواری راجہ گلفراز خان،چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان،نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سابق صدور مرزا محمد نذیر،حاجی شاہد تبسم،محمد اقبال خواجہ،چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،انجمن تاجراں کے صدر محمد شفیق خواجہ،انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر شبیر گیال،چودھری فضل حسین روپیال،کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر نعیم حسین روپیال اور دیگر نے اظہار افسوس کیا۔مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,06،فروری,2023)—چکسواری پریس کلب میں یوم یکجہتی کشمیر کے ھوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چکسواری پریس کلب کے ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ صدر چکسواری پریس کلب راجہ نثار احمد نے کہا کہ ہم نے قلم اسی لئے تھاما تھا کہ اپنے قلم سے جہاد کشمیر جاری رکھیں گے۔جب تک ریاست جموں و کشمیر مکمل آزاد نہیں ہو جاتی جدو جہد جاری رکھیں گے۔یوم یکجہتیء کشمیر کے موقع پر اپنے محکوم بہنوں او ربھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ان کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بعد ازاں تاجر ربادری کے ساتھ مل کر انسانی زنجیر بھی بنائی گئی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,06،فروری,2023)—مئیر سٹی کونسل رادھرم چودھری تجمل خان نے کہا ہے کہ الفلاح سوسائٹی کے فلاحی کاموں سے بخوبی آگاہ ہوں اور آج الفلاح سوسائٹی کے پراجیکٹس کو عملی طور پر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ عام طور پر کوئی بھی فلاحی تنظیم ایک ہی قسم کی چئیرٹی کرتی ہے لیکن آپ تعلیم صحت اور خوراک کے حوالے سے بیک وقت کام کر رہے ہیں جو آپ کی تنظیم کو انفرادیت بخشتا ہے۔میں نے یو کے میں آپ کی پور ٹیم کو عشائیہ دیا اور ان کو شیلڈ پیش کی۔میں نوجوان کونسلرز سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ ایسے پروگراموں میں شامل ہوا کریں تا کہ آپ کو عملی تجربہ ہو سکے۔میں سیاست میں عوام کی خدمت کے لئے ہی آیا ہوں۔ سوال اٹھتا ہے کہ جو مئیر برطانیہ سے آتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں یا کر کے آئے ہیں۔ میں بتاتا ہوں ہمارا یہ کارنامہ کیا کم ہے کہ ہم نے اپنے خطے اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آج دن منایا جا رہا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم وہاں کشمیرکی آزاد ی کے لئے زیادہ سے زیادہ آواز اٹھا سکیں۔ان خیالات کا اظہار چودھری تجمل خان الفلاح سوسائٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے الفلاح سوسائٹی کے فلاحی کاموں کی کھل کر تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ صدر تقریب الفلاح سوسائٹی کے صدر چودھری عبدالقیوم نے کہا کہ ڈسپنسری میں جو عمارت زیر تعمیر ہے وہ زچہ بچہ سنٹر اور ایمرجنسی کی سروسز فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہم بچوں کو کتابیں،یونیفارم اور گرم ملبوسات بھی دیتے ہیں۔ ایمبولینس سروس روڈ ایکسیڈنٹ کے لئے مکمل طور پر فری ہے جبکہ باقی کاموں کے لئے تین کٹیگریز ہیں۔ہمارا یہ پراجیکٹ اس لئے بھی التواء کا شکار ہے کہ یہ حکومت اور پبلک پارٹنرشپ کے ذریعہ چلایا جائے گا اس لئے بعض دفعہ حکومتی فارمیلیٹیز کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی ناب صدر چودھری محبوب حسین نے کہا کہ الفلاح سوسائٹی ہمارے لئے باعث فخر ہے اور میں اس سوسائٹی کے ساتھ کافی عرصہ سے منسلک ہوں۔میری خواہش ہے کہ آپ اس زچہ بچہ عمارت کو جتنا جلدی ممکن ہو سکے مکمل کروائیں تا کہ میں اسے چلتا ہوا دیکھ سکوں۔ انھوں نے الفلاح سوسائٹی کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے نو منتخب کونسلر چودھری فرید حسین،چئیرمین بیت المال چودھری آصف بھٹی،صدر چکسواری پریس کلب اللہ دتہ بسمل،چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سینئر صحافی عمران بلال،چودھری خالد ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔ مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی اخلاقی و مالی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ الفلاح سوسائٹی کو معاشرے کے لئے ایک نعمت قرار دیا۔الفلاح سوسائٹی کی دونوں ٹیموں اوورسیز اور پاکستانی ٹیم کی کھل کر تعریف کی جن کی بدولت یہ فلاحی سوسائٹی بطریق احسن کام کر رہی ہے۔اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا عابد حسین نے حاصل کی۔ہدیہء نعت بھی انھوں نے ہی پیش کیا۔نقابت کے فرائض شہزاد حسین رضوی نے سر انجام دئیے۔تقریب میں معززین علاقہ چودھری تاسب حسین،لالہ محمود آف بگھور،چودھری ادیب حسین،چئیرمین چودھری برکت علی،نو منتخب کونسلرز چودھری زبیر ایڈووکیٹ،راجہ شمریز خالد،چودھری ندیم تاسب،چودھری ادریس رفیق، باسط علی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button