DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Bilal Yamin Satti to contest national assembley election in NA57 instead of Shahid Khaqan Abbassi
سابق چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کا ضمنی الیکشن لڑیں گے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)—سابق چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کا ضمنی الیکشن لڑیں گے وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔اس بات کا اعلان جمعہ کے روز تھوہا خالصہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کی موجودگی میں سابق لیگی ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کیا۔راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی لہذہ سابق چیئرمین یوسی بلال یامین ستی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے اور ہم سب ان کے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود الیکشن لڑیں یا کوئی دوسرا ان کے مقابلے میں ہمارے امیدوار بلال یامین ستی ہی ہوں گے۔یاد رہے کہ بلال یامین ستی سابق صوبائی وزیر و چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی ریٹائرڈ کرنل محمد یامین ستی مرحوم کے فرزند اور بیوروکریٹ خالد یامین ستی کے بھائی ہیں اس سے قبل ان کی ہمشیرہ اور بھانجی بھی پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں حلقہ این اے 57 میں بلال یامین ستی کا ہمیشہ ایک سیاسی کردار رھا ہے اور ان کا شمار شاہد خاقان عباسی کے ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, February 2023)- Former Chairman UC Narh Bilal Yamin Satti will contest the by-elections of National Assembly Constituency NA-57 Muree, Kotli Sattian, Kahuta and Kallar Syedan as an independent candidate. This was announced by Raja Sagheer Ahmed in the presence of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and General Secretary of Muslim League-N Rawalpindi District Shaukat Iqbal Janjua in a ceremony held at Thoha Khalsa on Friday. Raja Sagheer Ahmed while speaking said that PDM is not participating in the by-elections, so former chairman UC Bilal Yamin Satti will contest the election as an independent from National Assembly Constituency NA-57 and we will all be with him. He also said that whether Imran Khan contests the election himself or someone else, our candidate will be Bilal Yameen Satti. It should be remembered that Bilal Yameen Satti is the son of the former provincial minister and chairman of Rawalpindi district council, retired Colonel Muhammad Yameen Satti, and brother of bureaucrat Khalid Yameen Satti, before that his sister and niece were also members of the Punjab Assembly Bilal Yameen Satti has always had a political role in Constituency NA-57 and is counted among the associates of Shahid Khaqan Abbasi.
محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سینئر اہلکار سیکرٹری یونین کونسل چوآخالصہ مرزا مظفر اقبال بیگ چونتیس سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے
The senior officials of the local government department, Secretary Union Council Choa Khalsa Mirza Muzaffar Iqbal Baig retired on completion of thirty-four years of service

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)—محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سینئر اہلکار سیکرٹری یونین کونسل چوآخالصہ مرزا مظفر اقبال بیگ چونتیس سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ان کا شمار تحصیل کلرسیداں کے سب سے ہونہار محنتی تجربہ کار اہلکاروں میں ہوتا تھا یہ طویل مدت تک سیکرٹری یوسی کلرسیداں بھی تعنیات رہے مگر یہاں میونسپل کمیٹی کے قیام کے بعد انہیں کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبہ چوآخالصہ کی یوسی کا سیکرٹری تعنیات کیا گیا جہاں یہ مدت ملازمت پوری ہونے پر وہیں سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلرسیداں ماہم اعجاز نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا ضروری حصہ ہے مگر دوران ڈیوٹی اپنے فرائض کو دیانتداری اور ایمانداری سے سرانجام دینا ہی اصل کامیابی ہے جسے لوگ مدتوں یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے بقیہ زندگی میں بھی مظفراقبال بیگ کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا یادرہے کہ مظفراقبال بیگ کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں لونی سلیال سے ہے اور یہ سابق رکن بلدیہ صوبیدار ظفراقبال بیگ کے بھائی ہیں۔




