DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: AC Kallar Syedan Malik Muhammad Ejaz changed the patwar circles of six patwaris

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز نے چھ پٹواریوں کے پٹوار سرکل تبدیل کر دئیے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،فروری,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک محمد اعجاز نے چھ پٹواریوں کے پٹوار سرکل تبدیل کر دئیے۔ راجہ مصطفی بابر کو پٹوار سرکل نلہ مسلماناں اور بناہل، عنصر شہزاد کو پٹوار سرکل پنڈوڑہ ہر دو اور کنوہا،راجہ نوید احمد کو درکالی اورآراضی خاص، شاہد محمود کو پٹوار سرکل بشندوٹ اور چنام، پرویز اختر کیانی کو پٹوار سرکل گف اور لونی جبکہ راجہ خالد کو پٹوار سرکل ڈیڑہ خالصہ کا اضافی چارج دے دیاگیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 01, February 2023)—Assistant Commissioner Kallar Syedan Malik Muhammad Ijaz changed Patwar circles of six patwaris. Raja Mustafa Babar was given the patwar of Nala Muslimana and Banahal circles, Ansar Shehzad was given the patwar of Pandora and Kanoha circles, Raja Naveed Ahmed was given the Patwar of Darkali and Arazi Khas, Shahid Mehmood was given the Patwar of Bashindot and Chinam circles, Pervez Akhtar Kayani was given the Patwar of Guff and Looni circles while Raja Khalid was given additional charge of Patwar Circle Dera Khalsa.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں بچوں کی جسمانی وہ ذہنی نشوونما اور اہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا

A Sports Day was organized in Government Girls High School Doberan Kallan to promote the physical and mental development of children and important curricular activities

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،فروری,2023)—گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں بچوں کی جسمانی وہ ذہنی نشوونما اور اہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں جہاں انفرادی مقابلے ہوئے وہاں سکول کی مختلف ٹیموں کے مابین کرکٹ،بیڈ منٹن،رسہ کشی اور مختلف دوڑوں کے مقابلے بھی کرائے گئے جن میں اول،دوم اور سوم آنے والی طالبات میں میڈلز جبکہ کرکٹ،رسہ کشی اور بیڈمنٹن کے مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کی کفالت کے سلسلے میں رجسٹریشن کا عمل جاری

Under Benazir Income Sport Program, the registration process for sponsorship of transgender women is going on

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،فروری,2023)—کلر سیداں میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کی کفالت کے سلسلے میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کلر سیداں آصف عمران بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل بھر کے جن خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ پر” خواجہ سراء” کی جنس درج ہے وہ فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر واقع کلر سیداں سے رجوع کریں۔ان کاکہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل کلر سیداں کی تین ہزار کے قریب خواتین رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 1465 خواتین کی امداد وصول ہو گئی ہے اور وہ فوری طور پر کلر سیداں میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ کے دفتر میں رابطہ کر کے اپنی رقوم وصول کر لیں۔

سلائی سنٹر کلر سیداں میں کلاسز کا آغاز آج یکم فروری سے ہو رھا ہے

Classes are starting today from 1st February in Sewing Center

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،فروری,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سلائی سنٹر کلر سیداں میں کلاسز کا آغاز آج یکم فروری سے ہو رھا ہے جس میں تین اور چھ ماہ کے کورسز شامل ہیں خواہشمند خواتین الخدمت فاؤنڈیشن قرطبہ مسجد کلرسیداں سے رجوع کر سکتے ہیں۔

پشاور مسجد میں بم حملہ کی شدید مذمت

Bomb attack strongly condemn the  in Peshawar mosque

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،فروری,2023)—جمیعت علمائے برطانیہ وجامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الرشید ربانی اور جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے پشاور مسجد میں بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ھے کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے۔قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے،حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے اللہ سے دعا گو ہوں دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ انھوں نے ایک مشترکہ بیان میں مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محرکات کا کھوج لگانا ضروری ہے۔بے گناہ پولیس اور عوام پر اس قسم کی بزدلانہ حملوں کو شرمناک اور ظالمانہ سمجھتے ہیں۔ پاکستان کی تمام جماعتیں اس حملے کو ریاست پر حملہ سمجھتی ہیں حملے میں شہید وزخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں زخمیوں کو طبی امداد میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے حکومت،پشاورحملے کے تمام زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو فوری طور پر معاوضہ ادا کرے حملے میں جو بھی قوتیں اس میں ملوث ہوں اس کے کیفرِ کردار تک پہنچا کر عبرت کا نشان بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی آئی کی یہ سیاسی ناکامی اور بچگانہ انداز سیاست ہے

This is political failure and childish politics of PTI, Haji Ikhlaq Hussain

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ سیاسی ناکامی اور بچگانہ انداز سیاست ہے کہ پہلے انہوں نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے پھر پنجاب میں اپنی ہی حکومت کو ختم کرکے اب قومی اسمبلی میں واپس بھی آنا چاہتے ہیں اور پنجاب میں محسن رضا نقوی کو بطور نگران وزیراعلی قبول کرنے کو تیار بھی نہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسائل کا سب سے موثر پلیٹ پارلیمان ہے مگر پی ٹی آئی نے اس عمل سے ہمیشہ راہ فرار اختیار کیایہ سیاسی عدم استحکام کے لیئے ہمہ وقت دستیاب اور کوشاں رہتے ہیں پنجاب میں ان کی اکثریتی حکومت موجود تھی جسے انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرکے ازخود ختم کردیا اب یہ نگراں وزیراعلی پر معترض ہیں یہ جب خود پنجاب میں اقتدار میں موجود تھے ان کی مدت بھی باقی تھی مگر انہوں نے اپنا اقتدار خود ختم کیا اور اسمبلیاں تحلیل کروا کر خود کو غیر جمہوری سوچ کا حامل قرار دیا۔دوسری جانب یہ گزشتہ برس خود ہی قومی اسمبلی سے مستعفی ہو کر گھروں کو چلے گئے اور اب پھر ایوان میں واپسی کے خواہاں ہیں مگر اب ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ استعفے کب اور کیسے قبول کرنے ہیں یہ اختیار صرف قومی اسمبلی کے اسپیکر کے پاس ہے وہ جب چائیں جیسے چائیں اسے قبول کرلیں اب اسپیکر نے ان کے استعفے قبول کرلیئے ہیں تو انہیں پریشانی کس بات کی ہے؟

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،فروری,2023)—سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری اسد الرحمان،محمد اقبال صدیقی،راجہ محمد احسان،چوہدری عاصم گجر،حاجی اخلاق حسین، چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی نے معروف کاروباری مسعود بھٹی سے ملاقات کی اور چوہدری محمد ظہیر کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button