DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The first snowfall of the winter season in Narh area of Kahuta

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں موسم سر ما کی پہلی برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،1فروری2023)
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں موسم سر ما کی پہلی برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،دور دراز سے لوگ خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کہوٹہ نڑھ کی طرف روانہ ہو گے۔برف باری کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں سردی کی شدید لہرکہوٹہ شہر کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس بھی عوام سے روٹھ گئی عوام کا نڑھ ٹورسٹ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے بلند ترین علاقہ نڑھ جو ایک بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جہاں پر بلند و بالا پہاڑ،پانی کی آبشاریں،سبز چیڑ کے درخت ہیں اس علاقے سے جہاں دریائے جہلم، آزاد کشمیر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے وہاں پر کہوٹہ شہر، اسلام آباد کا بھی نظارہ کیا جا سکتا ہے وہاں موسم سر ما کی پہلی برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی جس کو دیکھنے دور دراز کے علاقوں سے عوام جوق در جوق نڑھ پہنچے اور وہاں کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 1 February 2023)
The first snowfall of the season in Kahuta’s Narh region has covered the area with a white blanket, the intensity of the cold has increased, and people from far and wide will travel to Kahuta Narh to enjoy the beautiful scenery. Due to the severe cold wave in Kahuta city, sui gas shortage in several areas of Kahuta city was also reported.

کہوٹہ پاسپورٹ آفس کے عملے نے انت مچا دی آفس میں تعینات عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا

The staff of Kahota Passport Office has become a torment for the people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،1فروری2023)
کہوٹہ پاسپورٹ آفس کے عملے نے انت مچا دی آفس میں تعینات عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا،سیکورٹی گارڈ کا عوام کے ہتک آمیز رویہ بزرگ مرد و خواتین کو دھکے دیے جاتے ہیں عوام کا کوئی پر سان حال نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق کہوٹہ پاسپورٹ آفس میں ہوئے شہریوں، چوہدری الفت حسین،طیب جہانگیر، محمد عثمان، طحہ عباس اور دیگر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ پاسپورٹ آفس کے عملے نے انت مچا رکھی ہے پاسپورٹ کا اصول عذاب بن گیا ہے آفس کے باہر کھڑا سیکورٹی گارڈ عوام کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا ہے آفس میں آنے والے بزرگ مرد و خواتین کو دھکے مارے جاتے ہیں اگر کوئی آفس کے اندر چلا بھی جاتا ہے تو وہاں موجود عملہ سیدھے منہ کسی سے بات نہیں کر تا نہ ہی پاسپورٹ کے حوالے سے کوئی بریفنگ دی جا تی ہے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عملے اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف وفاقی وزیر داخلہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

صدر مسلم آباد ویلفیئر کمیٹی خان آمان اللہ خان کی جانب راجہ صغیر احمد بگھاروی کو عمرہ کا پیکج کا اعلان

President Muslimabad Welfare Committee Khan Amanullah Khan announced Umrah package to Raja Sagheer Ahmed Bagharvi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،1فروری2023)
صدر مسلم آباد ویلفیئر کمیٹی خان آمان اللہ خان کی جانب راجہ صغیر احمد بگھاروی کو عمرہ کا پیکج کا اعلان، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے معروف مذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگھاروی کو مبارکباد،راجہ صغیر احمد بگھاروی کاصدر مسلم آباد ویلفیئر کمیٹی خان آمان اللّٰہ خان کا شکر یہ،تفصیل کے مطابق گذشتہ روززعظیم عاشق رسولﷺراجہ صغیر احمدبگھاروی مر کزی سر پر ست اعلی ساقی کوثر نعت کونسل کے والد محترم راجہ مطوب الرحمن(مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیے ان رہائش گاہ چکلالہ سکیم تھری پام سٹی بگھاروی ہاؤس میں محفل میلاد النبیﷺکا انعقاد کیا گیا جس میں ملک نامور مذہبی سکالر حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف، صاحبزادہ بریسٹرعزیر ہاشم،عظیم قاری قرآن صاحبزادہ عمیر ہاشم، الحاج بدراسلام بدر،سید الطاف حسین شاہ،سلطان عتیق الرحمن،عباس اشرف علی،قاری محمد سجاد قریشی،علی رضانوری،سفیان نقشبندی،طاہر مجید قادری،قاہر الحسن دھنیال،افریزنقشبندی،قاری بلال سفیر بگھاروی،راجہ طلحہ الرحمن بگھاروی،راجہ انس الرحمن بگھاروی سمیت سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی اس موقع پر محفل میں موجود معزز مہمان صدر مسلم آباد ویلفیئر کمیٹی خان آمان اللہ خان نے عظیم عاشق رسولﷺراجہ صغیر احمدبگھاروی مر کزی سر پر ست اعلی ساقی کوثر نعت کونسل کاعشق مصطفیﷺ دیکھتے ہوئے عمرہ کا پیکج کا اعلان وہاں تمام شر کا نے راجہ صغیر احمد بگھاروی کو مبارکباد پیش کی جبکہ راجہ صغیر احمد بگھاروی کی جانب سے جزبہ حب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر صدر آمان اللہ خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

Peshawar Police Lines explosion in the mosque strongly condemned

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،1فروری2023)
پشاور سانحے میں شہید ہونے اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکاملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے مسجدمیں نماز کے دوران عبادت میں مصروف ناحق لوگوں کی جان لینے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہوسکتاان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینر نائب صدرعبدالمجید مغل سر پر ست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایسی دہشتگردی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں کوئی بھی مذہب ناحق لوگوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ایسی کاروائی کرنیوالے درندہ صفت افراد کسی رحم کے مستحق نہیں دھماکہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اوراس میں ملوث دہشتگردوں کو فوری پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن کے دشمن عناصر کی دہشتگردی کے ذریعے مذموم کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔

گزشتہ روز لاری اڈہ کے قریب مرغوں کی لڑائی میں زخمی ہو نا والانو
جوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

A young man was Injured in a cockfight near Lari Ada yesterday died at the hospital

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,01،فروری,2023)— گزشتہ روز لاری اڈہ کے قریب مرغوں کی لڑائی میں زخمی ہو نا والانوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاری اڈہ کے قریب مرغوں کی لڑائی کے دوران دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ جس کے نتیجے میں تین افراد شعیب حسن عباسی ولد محمد ابرار سکنہ دڑیوہادرانکوٹ، قاسم عباسی ولد پرویز عباسی سکنہ کہوٹہ اور عاصم سعید ستی ولد محمد سعید ستی سکنہ دڑیوہا درانکوٹ شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی سیر یس حالت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ ان میں سے ایک زخمی عاصم سعید ستی ولد محمد سعید ستی سکنہ دڑیوہا درانکوٹ گزشتہ روز انتقا ل کر گیا۔عاصم سعید ستی کا نما ز جنازہ ادا کر دیا گیا۔ نماز جنا زہ میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

Related Articles

Back to top button