DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Driver and his brother beaten up in Pinoo Market Mamyam after asking stalker to stop following student vehicle

طالبات کی گاڑی کا پیچھا کرنے سے منع کرنے پر دو افراد نے ڈرائیور اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2022)— طالبات کی گاڑی کا پیچھا کرنے سے منع کرنے پر دو افراد نے ڈرائیور اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ابرار حسین سکنہ ممیام نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے سوزوکی پک آپ رکھی ہوئی ہے اور سکولز کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی ڈیوٹی کرتا ہوں۔مسمیان محمد شکیل اورممتاز نے تین چار مرتبہ میری سکول کی گاڑی کا پیچھا کیا جس پر میں نے ان کو سختی سے منع کیا۔گزشتہ روز تین بجے کے قریب میں سکول سے بچیوں کی شفٹ لے کر واپس جا رہا تھااور جب میں پنوں مارکیٹ ممیام پہنچا تو شکیل مسلح آہنی راڈاور ممتاز مسلح کمانی پٹہ روڈ پر آ گئے اور میرا راستہ روک لیا۔میں اپنی جان بچانے کیلئے جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلا تو ممتاز نے کمانی کا پٹہ سیدھا میرے سر پر مارا جس سے میں مضروب ہو کر گر گیا۔میرا بھائی طلعت لڑائی جھگڑے کی آواز سن کر موقع پر پہنچ گیااور جب چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو شکیل نے آہنی راڈ کا وار بھائی کے سر پر کیا جس سے وہ بھی مضروب ہو کر گر پڑا اور ملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 22, December 2022)- Two persons tortured the driver and his brother after being told not to follow the car of female students. Abrar Hussain of Mamyam filed a case. He stated that I have a Suzuki pick-up and do pick-and-drop duty for schools., Muhammad Shakeel and Mumtaz chased my school car three or four times, which I strictly forbade them. Yesterday around 3 o’clock I was returning from school with a shift of girls and when I reached Pinnu Market Mamyam, Shakil armed with an iron rod and Mumtaz armed with a rod came and blocked my way, When I got out of the car, Mumtaz hit the bow strap directly on my head, which caused me to fall down, My brother Talat heard the sound of the fight and reached the spot and when he went forward to rescue me, Shakeel hit my brother with an iron rod. on the head, due to which he also fell down and the accused managed to escape from the spot.

روات کلرسیداں روڈ پر کاروائی کرکے شراب برآمد

Liquor recovered on Rawat Kallar Sydan Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2022)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوک پنڈوری نے روات کلرسیداں روڈ پر کاروائی کرکے شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ملک عنصر اقبال شفٹ انچارج نے ہمراہ ہیڈ کنسٹیبلان عبدالصغیر،نظارت حسین اور ہمایوں نسیم نے ایک مشکوک پراڈو گاڑی نمبری اے ایس ٹی 636 کو روک کر تلاشی لی تو فرنٹ سیٹ پربیٹھے ہوئے شخص اسد قمر ولد قمر زمان سکنہ گوجر خان سے 4 بوتلز شراب برآمد ہوئی جس پر برآمدہ شراب کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کروا کر ملزم کو حوالات میں بند کروادیا۔

ابندی کے باوجود اساتذہ کے من پسند علاقوں میں تبادلے کرکے انصاف اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا

Despite ban teachers transfered without merit

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2022)—پابندی کے باوجود اساتذہ کے من پسند علاقوں میں تبادلے کرکے انصاف اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا تفصیلات کے مطابق تبادلوں پر پابندی کے باوجود گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے پانچ کے قریب اساتذہ سفارش پر اپنے من پسند مقامات پر تبادلے کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے مقامی حلقوں نے غیرقانونی تبادلوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خلاف میرٹ تمام تبادلے فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک کا اسپیشل بچوں کے سکول کا دورہ

Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ijaz Malik visited the school for special children

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک کا اسپیشل بچوں کے سکول کا دورہ،طلبہ کی تعداد اور نصاب بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے تاکہ یہ معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ہم سب مل کر اپنے ان خصوصی بچوں کومعیاری اور جدید تعلیم و تربیت کے ذریعے اس قابل کرسکتے ہیں کہ یہ معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے بوجھ اٹھانے کے قابل ہوسکیں۔

پولیس نے زاہد عرف ٹھاکر کے قبضہ سے 1600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

The police recovered 1600 grams of hashish from the possession of Zahid alias Thakur and registered a case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے زاہد عرف ٹھاکر کے قبضہ سے 1600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پولیس کو شکایت کرنے پر ملزم محمد زائد نے فائرنگ کر کے محمد وقاص سکنہ نوتھیہ کو زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا جو گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو بھاری چرس سمیت گرفتار کر لیاگیا۔

سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی شیخ محمد اکرم انتقال کرگئے

Former Member District Council Rawalpindi Sheikh Muhammad Akram passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2022)—بزرگ مسلم لیگی رہنما سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی شیخ محمد اکرم انتقال کرگئے یہ سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کے بڑے بھائی اور سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کے چچا تھے نمازجنازہ آج بروز جمعرات دن اڑھائی بجے کلراسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی سیاست کا مقصد ملک کو ڈیفالٹ کروانے کے سوا کچھ بھی نہیں مگر وہ اطمینان رکھیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری وقاص گجر،چوہدری ابرار اور چوہدری ایاز گجر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم اور رمضان گجر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فسطائیت اور انتقام پر مبنی ذہنیت کے مالک ہیں وہ خود کے علاؤہ دیگر تمام مخالفین کو کرپٹ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ہونے چار برس کے اقتدار میں ملک کے لیئے کوئی بھی بہتری کا کام نہ کرسکے ان کی صبح مخالفین کو برابھلا کہنے سے شروع ہوتی ہے یہ جمہوری اقدار اور سوچ سے نابلد ہیں۔انہوں نے واضع کیا کہ عمران خان اب کبھی اقتدار میں نہ آسکیں گے ماضی میں بھی یہ خاص مدد سے اقتدار تک پہنچے تھے اب مستقبل میں کوئی ان کی انگلی پکڑنے والا نہیں ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button