HeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Punjab government approves establishment of model fruit and veg market in Kallar Syedan
پنجاب حکومت نے کلرسیداں میں ماڈل سبزی فروٹ منڈی کے قیام کی منظوری دی ہے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،دسمبر,2022)—پنجاب حکومت نے کلرسیداں میں ماڈل سبزی فروٹ منڈی کے قیام کی منظوری دی ہے جس کا افتتاح آج بروز جمعہ سہ پہر تین بجے کلر بائی پاس پر صوبائی وزیر زراعت سید حسن جہانیاں گردیزی کریں گے۔تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری ذوالفقار اور بلال قیوم چغتائی نے کیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 09, December 2022)- The Punjab government has approved the establishment of a model vegetable and fruit market in Kallar Syedan, which will be inaugurated today at 3 o’clock on Friday afternoon at Kallar Bypass by the Provincial Agriculture Minister. Syed Hasan Jahanian will be officiating. The event has been organized by Chaudhry Zulfiqar and Bilal Qayyum Chaghatai of the Pakistan Peoples Party.
بیدی محل کے تالے کھلوا کر اس کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور آر ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کو فوری طلب کرکے صفائی کا حکم جاری
RWMC officials issued orders to clean up Bedi Mahal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،دسمبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک اندرون شہر مقفل تاریخی عمارت کو دیکھنے بیدی محل پہنچ گئے انہوں نے بیدی محل کے تالے کھلوا کر اس کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور آر ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کو فوری طلب کرکے صفائی کا حکم جاری کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس تاریخی عمارت کی ضروری مرمت کے لیئے فنڈز کا حصول یقینی بنا کر اسے سیاحوں کے لیئے پرکشش مقام کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کو محفوظ کرنے کی بجائے انہیں تباہی کے لیئے چھوڑ دینا بڑی زیادتی ہو گی مقامی حلقوں نے اے سی کے دورے اور فیصلے کو بے حد سراہا ہے۔
انتظامیہ کوشش کے باوجود مرید چوک کو قبضہ مافیا سے آزاد کرانے میں ناکام
The administration failed to free Mureed Chowk from the occupation mafia despite its efforts
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،دسمبر,2022)—سٹی ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کوشش کے باوجود مرید چوک کو قبضہ مافیا سے آزاد کرانے میں ناکام ہے سڑک پر قابض سوزوکی مالکان جرمانہ بخوبی ادا کرتے ہیں مگر وہ سوزوکیاں سڑک سے ہٹانے کو تیار نہیں ہیں مرید چوک میں چوآ روڈ پر سوزوکی مافیا نے گزشتہ چند برسوں سے قبضہ جما رکھا ہے وہ کسی تنبیہ کو خاطر میں نہیں لاتے اور پنجاب ہائی وے کی پختہ سڑک پر گاڑیوں کھڑی کرکے اشیا دھوم دھڑلے سے فروخت کرتے ہیں۔یہ گاڑیاں حادثات کا بھی موجب بن رہی ہیں انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس انہیں تنبیہ کے بعد جرمانے بھی کرتی ہے وہ وارننگ کو خاطر میں نہیں لاتے اور جرمانہ بخوشی ادا کرکے وہیں کھڑے رہتے ہیں اور انتظامیہ کو اپنی بے بسی کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والے رضاکاروں کی خدمات کے اعتراف میں سلام عقیدت و اعتراف خدمت کے نام سے ایک تقریب 10 دسمبر بروز ہفتہ دن گیارہ بجے دارارقم سکول کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے
Under Al-Khidmat Foundation, a ceremony is being held in Dar arqam School, on Saturday, December 10, at 11:00 a.m., in recognition of the services of the volunteers who helped flood victims
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،دسمبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والے رضاکاروں کی خدمات کے اعتراف میں سلام عقیدت و اعتراف خدمت کے نام سے ایک تقریب 10 دسمبر بروز ہفتہ دن گیارہ بجے دارارقم سکول کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت راجہ تنویر احمد کریں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر،دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں شعبان فرید،مسلم کیمونٹی ہانگ کانگ کے صدر قمرالزمان منہاس مہمانان خصوصی ہوں گے وہ رضاکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کریں گے تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے صدر محمد توقیر اعوان اور جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال بھی شرکت کریں گے۔
مطہر نیاز رانا اور چنگیز خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
Congratulations to Muthar Niaz Rana and Genghis Khan on assuming their new responsibilities
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،دسمبر,2022)—انجمن پٹواریان پاکستان کے سابق مرکزی صدر صوفی بشیر خان نے مطہر نیاز رانا اور چنگیز خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مطہر نیاز رانا اور چنگیز خان دونوں باصلاحیت افسران ہیں اور کلرسیداں کے لوگ ان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر خدمات کو آج بھی یاد رکھتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیئے دعاگو ہیں۔
غلام رسول زرگر کو دوبیرن کلاں میں سپرد خاک کردیا گیا
Ghulam Rasool namaz e janaza performed in Doberan Kallan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،دسمبر,2022)—غلام رسول زرگر کو دوبیرن کلاں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ارکان اسمبلی راجہ محمد علی،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ محمد اقبال قریشی،علامہ شبیر چشتی،محمد زرین بھٹی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین، ٹھیکیدار بشارت اعوان،شاہد گجر،تنویرناز بھٹی،وقاص گجر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،اسحاق حیدری،قاضی سہیل افتخار،چوہدری محمد شفیق،چوہدری توقیر اسلم،حاجی محمد اسحاق،علی افسر بھٹی،ماسٹر نجابت حسین،علی اصغر کیانی،صوفی محمد بشیر خان،خان شبیر خان،مصور خان،طارق محمود بٹاہڑی،ارشد بھٹی،راجہ داؤد اکبر،ماسٹر شبیر،منیر چشتی اور دیگر نے شرکت کی۔
گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے نوجوان مدرس محمد عمیر سیفی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدھال میں ادا کی گئی
Muhammad Umair Safi, a young teacher of Government High School, Kallar Syedan, died of cardiac arrest in Sahot Badhal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،دسمبر,2022)—گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے نوجوان مدرس محمد عمیر سیفی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدھال میں ادا کی گئی جس میں برطانیہ کے جسٹس محمد دلپذیر،پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد شفیق بھٹی،پی ٹی یو کی ضلعی صدارت کے امیدوار قاضی عمران،راجہ غالب حسین،گلفراز بٹ، اسحاق حیدری،راجہ محمد خطاب،رضوان کلیال،راجہ محمد طارق،محمد سہیل اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔