کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،دسمبر,2022)—پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے مطالبہ کیا ہے کہ منگلا ڈیم کے پانی کی رائلٹی کو آزادکشمیر اور پنجاب میں مساوی تقسیم کیا جائے،شاہ خاکی سے نارہ معیاری رابطہ سڑک تعمیر کرکے کلر سیداں کے شرقی دیہات کے علاوہ آزادکشمیر کو براہ راست ٹورازم ہائی وے سے منسلک کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ کلریاں میں ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں یوسی منیاندہ سے ڈاکٹر مخدوم علی سید،حکیم مشتاق،چوہدری جمشید،راجہ خلیق،راجہ ہارون جنجوعہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ ماضی میں قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو نظر انداز کیاگیا اب ہماری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی ان محرومیوں کا ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ صداقت عباسی نے ان چھ یوسیز کے لیئے فنڈز کے اجرا کی یقین دھانی کروائی ہے کڑاتھا میں پل کے لیئے بھی گرانٹ درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم کے دونوں اطراف مساوی نقصان ہوتا ہے مگر ساری امداد آزادکشمیر کودے کر پنجاب کے لوگوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منگلا ڈیم کے پانی پر پنجاب کا حق تسلیم کرکے پانی کی رائلٹی آزادکشمیر اور پنجاب میں مساوی تقسیم کی جائے تاکہ دریائے جہلم کے غربی کنارے پر قائم درجنوں دیہات و قصبات کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے،۔اکٹر مخدوم علی سید نے کہا کہ منگلا ڈیم کی تعمیر سے اب تک ہمیں نظر انداز کیا جاتا رھا ہے ہمیشہ متاثرین کے نام پر آزادکشمیر میں ریلیف اور بحالی پر توجہ دی گئی جبکہ کلرسیداں،گوجرخان کے سینکڑوں متاثرین کو بے یارومددگاد چھوڑ دیا جاتا رھا یہی وجہ ہے کہ اب لوگوں نے تنگ آ کر نکل مکانی شروع کر رکھی ہے۔کڑاتھا کے پرائمری کے طلبہ طالبات کو آج بھی سکول اور سڑک کی سہولت نہ ہونا حکمرانوں کے لیئے باعث تفکر کیوں نہیں؟چوہدری جمشید اور حکیم مشتاق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلی بار پسماندہ علاقوں پر توجہ دی ہے ماضی میں ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا اجلاس میں متعدد اہم فیصلے بھی کیئے گئے جن میں راولپنڈی کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05, December 2022) – District Vice President of PTI Raja Sajid Javed has demanded that the water royalty of Mangla Dam should be divided equally between Azad Kashmir and Punjab. Apart from the eastern villages of Kallar Syedan, Azad Kashmir should be directly connected to the tourism highway by constructing a standard link road from Shah Khaki. Dr. Makhdoom Ali Syed, Hakeem Mushtaq, Chaudhry Jamshed, Raja Khaliq, Raja Haroon Janjua and others from UC Munyanda also participated in the event. Raja Sajid Javed said that in the past, the law-governing Constituency Choa Khalsa was neglected, and now we are trying to make PTI Come to remedy these deprivations. He said that Sadaqat Abbasi has assured the release of funds for these six USCs, a grant is also required for the bridge in Karatha. He demanded that by recognizing the right of Punjab on the water of Mangala Dam, the water royalty should be divided equally between Azad Kashmir and Punjab so that the backwardness of dozens of villages and towns located on the western bank of the Jhelum River can be ended. Akter Makhdoom Ali Syed. He said that since the construction of Mangala Dam, we have been neglected till now, in the name of the victims, attention was always given to relief and rehabilitation in Azad Kashmir, while hundreds of victims of Kallar Syedan, Gujar Khan were left helpless, that is the reason that now People are fed up and have started moving out. Why is the absence of school and road facilities for the primary school students of Karatha still a cause for concern for the rulers? Chaudhry Jamshed and Hakeem Mushtaq expressed their determination that PTI For the first time, the IG government has paid attention to the backward areas, which were neglected in the past. Several important decisions were also taken in the meeting, including meetings with the members of the Rawalpindi Assembly.
کلرسیداں کے لوگوں نے بالعموم اور راولپنڈی ڈویژن کے لوگوں نے چنگیز خان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا
The people of Kallar Syedan and Rawalpindi Division have welcomed the appointment of Genghis Khan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،دسمبر,2022)—وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی شکایات کے حل کے لئے ڈویژنل شکایات سیل کے پہلے چیئرمین چنگیز خان چند برس قبل کلرسیداں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی تعینات رہے ہیں یہ عوامی مسائل کے حل کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں مقامی حلقوں نے انکی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کلرسیداں کے لوگوں نے بالعموم اور راولپنڈی ڈویژن کے لوگوں نے چنگیز خان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی راولپنڈی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید،پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری کامران عزیز ایڈوکیٹ،بلدیہ کلر کے سابق ارکان حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری ضیارب منہاس، عاطف اعجاز بٹ،کے علاؤہ جے یو آئی کے مقامی امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین،شیخ خورشید احمد،راجہ ارشد پہلوان،راجہ شاہد شاہد پکھڑال،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،ملک امان اللہ،پریس کلب کلر کے عہدیداران شیخ قمراسلام،دلنواز فیصل،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،چوہدری جواد مجید،چوہدری محمد اشفاق،مرزا عتیق،حافظ کامران حشر اور دیگر نے بھی چنگیز خان کو نیا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
خطہ کوہسار اور پوٹھوہار کو ملانے والے گیم چینجر منصوبے کوہسار ٹورازم ہائی وے کے دوسرے مرحلے پنجاڑ سے نڑھ پنج پیر لنک پر بھی کام شروع کردیا گیا
The second phase of Kohsar Tourism Highway, a game-changer project connecting Kohsar and Pothwar regions, started on the Panjar-Narh Panj Pir link
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،دسمبر,2022)—خطہ کوہسار اور پوٹھوہار کو ملانے والے گیم چینجر منصوبے کوہسار ٹورازم ہائی وے کے دوسرے مرحلے پنجاڑ سے نڑھ پنج پیر لنک پر بھی کام شروع کردیا گیا مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں کلرسیداں چوک پنڈوڑی تا بیور پر 60 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔دوسرے مرحلے پر 67 کروڑ سے زیادہ کی لاگت آئے گی جس کا سہرا بھی پی ٹی آئی کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام پنج پیر راکس کو خوبصورت،محفوظ اور کشادہ کارپٹڈ روڈ کے ذریعے ٹورزم ہائی وے اور مین راولپنڈی اسلام آباد روڈ سے ملا دیا جائے گا جو انشاء اللہ اس علاقے کو سیاحتی سرگرمیوں کا ایک مرکز بنے گی۔پی ٹی آئی حکومت نے سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ در کے مری کے علاؤہ کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے کئی تاریخی اور پرفصا مقامات کو سیاحوں کے لیئے کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے لیئے ٹورازم ہائی وے تعمیر کی جارہی ہے جس سے کلرسیداں کہوٹہ اور آزادکشمیر کے سیاح راولپنڈی اسلام آباد میں داخل ہوئے بغیر براہ راست پتریاٹہ اور مری پہنچ سکیں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل کلر سیداں کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقادکیا گیا،
A free eye camp was organized by Minhaj Welfare Foundation Tehsil Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،دسمبر,2022)—منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل کلر سیداں کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقادکیا گیا،ڈاکٹروں کی تجربہ کار ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا دور دراز کے علاقوں سے آئے لوگوں کی آنکھوں کا فری معائینہ چیک اپ اور ادویات دی گئیں۔ آپریشن والے مریضوں کو الشفاء ہسپتال میں ریفر کیا گیا جہاں ان کا فری آپریشن کیا جائے گاکیمپ کے انعقاد میں خصوصی کاوش پر سید زبیر علی شاہ،حافظ آصف محمود قادری،سید قاسم شاہ بخاری،مناظر حسین ملک،اکرام قادری،طاہر محمود قادری،اکرام چوہان،سیدصہیب شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔