DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The poor performance of the first-year results from across the tehsil, including Degree College Kahota, were extremely disappointing

محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی ڈگری کالج کہوٹہ سمیت تحصیل بھر سے فرسٹ ائیر کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2022)
محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی ڈگری کالج کہوٹہ سمیت تحصیل بھر سے فرسٹ ائیر کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے غریب لوگوں کے بچے جو پورا سال ہزاروں روپے فیس دیکر کالجز میں بھیجتے ہیں انھوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سکولوں کالجوں میں لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے اساتذہ جنکے اپنے بچے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھتے ہیں وہ تعلیمی معیار کو بہتر نہ کر سکے ناقص رزلٹ پر فوری کاروائی کی جائے اور تعلیمی شعبوں میں اصلاحات لاکر تعلیمی نظام بہتر کیا جائے

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 29 November 2022)
The poor performance of the education department, the first year results from across the tehsil Kahuta, including the degree college Kahuta, were very disappointing. Teachers who get salaries of lakhs of rupees, whose children study in private schools, will not improve the quality of education. Immediate action should be taken on the poor results and the education system should be improved by bringing reforms in the education sector.

کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا بھی مشکل

It is difficult to even walk in Kahuta city due to encroachments

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2022)
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا بھی مشکل پرانی کچہری کے سامنے سبزی منڈی خالی پڑی ہے جسکی وجہ سے ایم سی کا ریونیو بھی کم ہو گیا سینکڑوں کی تعداد میں باہر سے لوگوں نے سبزی فروٹ آلو پیاز مچھلی و دیگر اشیاء رکشوں رہڑیوں اور سوزوکیوں پر لگا کر ساری سڑک بلاک کی ہوئی ہے کئی تاجروں نے اپنی دوکانوں کے آگے تھڑے کرائے پر دیے ہوئے ہیں دوکانیں خالی جبکہ مال سڑکوں پرلگا کر سڑک جو پہلے ہی تنگ ہے اسکو مزید بند کر دیا گیا ہے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی رہنے ون وے کی خلاف ورزی جگہ جگہ غیر قانونی اڈے رکشوں کی بھرمار نے شہریوں اور بازار میں آنے والوں کا سکون برباد کر دیا ہے ایم سی اہلکاران کبھی کبھار چکر لگاتے ہیں مگر اُنکے جانے کے بعد بازار کا وہی حال ہو جاتا ہے کئی با اثر افراد کو فری ہینڈ دیا گیا ہے شہریوں عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تمام رہڑی رکشوں سوزکیوں کو منڈی یا شہر سے باہر جگہ پر منتقل کیا جائے ٹریفک کے نظام کو بہتر غیر قانونی اڈوں اور شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی کھلے کلینکوں کے سامنے کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے ایم سی اہلکاران کی ایک مستقل ٹیم تشکیل دی جائے جو پورا دن تجاوزات کے خلاف کاروائی کرے

کہوٹہ شہر اور گردنواح میں جرائم میں مسلسل اضافہ آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

There is a continuous increase in crime in Kahuta city and its surroundings

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2022)
کہوٹہ شہر اور گردنواح میں جرائم میں مسلسل اضافہ آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ منشیات فروشی کے اڈے قائم نہ صرف کہوٹہ شہر بلکہ دیہاتوں میں بھی منشیات فروشی میں اضافہ ہو گیا شراب چرس پوڈر اور دیگر نشہ آور ٹیکے سر عام فروخت ہو رہے ہیں نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر اب سکولوں کالجوں کے بچوں کو بھی عادی بنا دیا گیا چرس پوڈر نسوار کی طرح فروخت ہو رہی ہے عوامی نمائندے قد آور شخصیات اور ٹاؤٹ مافیا جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے لگے کئی عرصہ سے تعینات پولیس اہلکاران اور افسران کے لیے کہوٹہ سونے کی چڑیا بن چکی ہے ڈاکٹر رضا کے گھر اور شہر میں کی گئی دیگر چوری ڈکیتیوں کے ملزمان کو نہ پکڑا گیا نہ ہی سامان بر آمد ہوا آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

راولپنڈی میں ہونے والاپی ٹی آئی کا پاور شو بری نکام ہو گیا ہے

PTI’s power show in Rawalpindi has failed miserably

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2022)
راولپنڈی میں ہونے والاپی ٹی آئی کا پاور شو بری نکام ہو گیا ہے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان پہلے اور مشاورت بعد میں کرنے کا بیان پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والی بات ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست دان کا رویہ اختیار کرتے ہوئے حکومت سے مذاکرات کریں عمران خان کو لانگ مارچ میں ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس لیے آخری دن میں میڈیا ہیڈ لائن کی خاطر اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کر دیاچار سالہ دور اقتدار اور اس کے بعد قوم کو سبز باغ دکھا کر ہمیشہ یوٹرن لینے والے عمران خان نے ملکی اداروں کیخلاف بیرونی قوتوں کا آلہ کار بننے تک قوم کو گمراہ کیا اور ہمیشہ ہی ناکامی کا سامنا کیا اور آئندہ بھی اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہی رہیں گے عدم اعتماد کے بعد عمران خان نے سب سے پہلے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس سے خود ہی دستبردار ہو چکے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ سے بھی دستبردار ہونے جا رہے ہیں اس لیے ان کے پیچھے چلنے والوں سے اپیل ہے کہ اب وہ بھی واپس آ جاہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button