DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Falcon Club Mohra Dhayal defeat Jawad Club at the 3rd Saeed Memorial Football Tournament

تیسرا سعید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ موہڑہ دھیال میں اختتام پزیر ہو گیا , فالکن کلب موہڑہ دھیال ایک گول کی برتری سے جواد کلب کو شکست دے کر چمپیئن قرار پائی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،نومبر,2022)—تیسرا سعید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ موہڑہ دھیال میں اختتام پزیر ہو گیا جس میں تحصیل بھر کی بہترین دس ٹیموں نے حصہ لیا اور ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک جاری رھا۔فائنل مقابلہ فالکن فٹبال کلب موہڑہ دھیال اور جواد فٹبال کلب منگال کے درمیان کھیلا گیا میچ کے پہلے ہاف کے شروع ہوتے ہی فالکن کلب کے انیس بھٹی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی مگر میچ کے دوسرے ہاف میں جواد کلب کے ریحان نے گول کرکے میچ برابر کردیا جس کے کوئی ٹیم گول سکور نہ کرسکی اور فیصلہ پینلٹی ککس کے ذریعے ہوا جس میں فالکن کلب موہڑہ دھیال ایک گول کی برتری سے جواد کلب کو شکست دے کر چمپیئن قرار پائی۔فاتح ٹیم کی قیادت مدثر بھٹی نے کی آصف رفیق بھٹی بہترین کیپر اور محمد علی ٹورنامنٹ کے بہترین سکورر قرار پائے۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام کھلاڑیوں تماشائیوں اور تعاون کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, November 2022) – The 3rd Saeed Memorial Football Tournament concluded at Mohra Dhayal in which the best ten teams from across the tehsil participated and the tournament lasted for a week. Finals The match was played between Falcon Football Club Mohra Dhayal and Jawad Football Club Mangal. As soon as the first half of the match started, Anees Bhatti of Falcon Club scored a goal to give his team the lead, but in the second half of the match, Rayhan of Jawad Club scored a goal. The match was tied in which no team could score a goal and the decision was made through penalty kicks in which Falcon Club Mohra Dhayal was declared the champion by defeating Jawad Club with a lead of one goal. The winning team was led by Mudassar Bhatti and Asif Rafiq Bhatti. The best keeper and Muhammad Ali were declared the best scorer of the tournament. The tournament organizing committee has thanked all the players, spectators, and friends for their support.

شوٹنگ والی بال کا چیلنج ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول بناہل میں ہوا

Shooting Volleyball Challenge Tournament was held at Government High School Banahal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،نومبر,2022)—شوٹنگ والی بال کا چیلنج ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول بناہل میں ہوا جس کے آرگنائزر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری دانش غفور تھے۔ٹورنامنٹ کا فائنل پچنڈ کلب اور شعیب کلب کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔رنراپ ٹیم میں بناہل کے ابھرتے نوجوان کھلاڑی چوہدری حسن مہناں نے زبردست کھیل کی بدولت خوب داد بھی سمیٹی،انہیں فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے اس کے لیئے مخیرحضرات کو سامنا آنا ہوگا تاکہ کھیلوں کے لیئے مقامی ہونہار کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھرنے کے بہتر مواقع مل سکیں۔ ہم آج بھی کھیلوں کے ذریعے معاشرے میں بھائی چارے اخوت اور رواداری کو فروغ دے سکتے ہیں ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں ان کے لیئے بہتر ماحول اور مواقع مہیاکرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث دورکنی گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی

The police arrested the two gangs involved in robbery cases and recovered the stolen money

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،نومبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث دورکنی گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی۔تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجاد کے مطابق ہارون سکنہ گوجر خان اور ریاست سکنہ ایبٹ آباد نے کلر سیداں میں ایک ٹریڈر اور چوکپنڈوری میں جیولری شاپ پر ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ریاست علی نے ایبٹ آباد کے علاقے جبکہ ہارون نے روات اور گوجر خان کے علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔یاد رہے کہ ملزمان نے 13 جون کو حسیب ٹریڈر میں ڈکیتی کرنے کی کوشش میں گارڈ کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جبکہ 18 جولائی کو چوکپنڈوری میں ایک جیولرشاپ پر بھی ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر گن مین کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے دس ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔پولیس ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نائب صوبیدار غلام ربانی کی رہائشگاہ موہڑہ پھڈیال میں سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺ

Annual celebration of Eid Milad-ul-Nabi ﷺ at the residence of Naib Subedar Ghulam Rabbani in Mohra Phadyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن سٹی کے سینئر نائب صوبیدار غلام ربانی کی رہائشگاہ موہڑہ پھڈیال میں سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺکاانعقاد کیا گیا،علامہ نسیم وارثی اور محمد شفیق قادری نے خطاب کیا۔تقریب میں سابق ارکان اسمبلی افتخار احمد وارثی،محمود شوکت بھٹی، سید حامد علی شاہ،شیخ ساجد الرحمن،راجہ ندیم احمد،ذین عابدین عباس،اسد عزیز،مسعودبھٹی،شاہد گجر، شیخ حسن سرائیکی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،چوہدری توقیر اسلم،عابد حسین زاہدی اور دیگر نے شرکت کی۔

مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر سے ملاقات

Local journalist Ikramul Haq Qureshi met with President of Press Club Kahuta Raja Imran Zamir

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد دی،اس موقع پر کہوٹہ کے دیگر صحافی اصغر کیانی،سعید افضل چوہان اور عبدالکبیر جنجوعہ بھی موجود تھے۔

معلم قرآن و محسن انسانیت کانفرنس 30 نومبر بروز بدھ دن ایک بجے چوآ روڈ کے شادی ہال میں منعقد ہو رہی ہے

Mualim Quran and Mohsin Insaniyat conference is being held on Wednesday, November 30 at 1 o’clock at Shadi Hall, Choa Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،نومبر,2022)—تحریک غلام رسول اور تحریک فکر تصوف کلرسیداں کے زیراہتمام معلم قرآن و محسن انسانیت کانفرنس 30 نومبر بروز بدھ دن ایک بجے چوآ روڈ کے شادی ہال میں منعقد ہو رہی ہے جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں شعبان فرید کا خصوصی خطاب ہو گا۔

محمد اورنگزیب فوٹو گرافر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی

Muhammad Aurangzeb photographer passed away after long illness

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،نومبر,2022)—پریس کلب کلرسیداں کے جوائنٹ سیکرٹری محمد جاوید کے بھائی محمد اورنگزیب فوٹو گرافر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیراعوان،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،محسن نوید سیٹھی،محمد فیاض کیانی،عاطف اعجاز بٹ،راجہ ظفر محمود،ٹھیکیدار لطیف بھٹی، عابد حسین زاہدی،مسعود احمد بھٹی،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،عبدالروف بٹ چوہدری طارق تاج،مرزا اظہر، راجہ عاصم ریاض،شیخ فیاض، محمد حمید، مفتی عبدالوحید، سردار وسیم، حاجی ابرار حسین، محمد جاوید اقبال،سردار تاج، صوبیدار غلام ربانی،حاجی ریاست حسین، تنویر اختر شیرازی، چوہدری عبدالجبار،چوہدری توقیر اسلم،راجہ شاہد پکھڑال کے علاؤہ صحافیوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button