کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2022)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی چھ یوسیز چوآ خالصہ،کنوہا، دوبیرن کلاں،نلہ مسلماناں،منیاندہ اور سموٹ کی گلیات کے لیئے چار کروڑ بائیس لاکھ روپے کے ٹینڈرز طلب کر لیئے ہیں۔فی یوسی ستر لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں،ترقیاتی رقم مختص کرنے پر عوامی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے بھی ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, November 2022)- On the recommendation of National Assembly Speaker Raja Pervaiz Ashraf, the PWD Department has six USCs of Choa Khalsa Constituency, Kanoha, Doberan Kallan, Nala Muslimana, Maniandah and Samot have called for tenders of 42.2 million rupees for the streets works. Seventy million rupees have been allocated for each UC.
سفیان سکنہ منیاندہ سکول کا بیگ کندھے سے لگائے سامنے سے آئے پولیس نے روک کر بیگ کی تلاشی لی تو اس سے بیس بوتل شراب برآمد
Police find 20 bottles of alcohol in school bag of Sufiyan of village Manianda
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2022)—کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی مرزا نبیل بیگ الائیڈ چوک میں گشت کر رہے تھے کہ ایک نوجوان سفیان ولد عثمان سکنہ منیاندہ سکول کا بیگ کندھے سے لگائے سامنے سے آئے پولیس نے روک کر بیگ کی تلاشی لی تو اس سے بیس بوتل شراب برآمد کرلی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سفیان کو گرفتار کرلیا
عمران خان تو پارلیمان کا بھی حصہ نہیں ہیں ان کے مطالبات کی کوئی حیثیت نہیں
Imran Khan is not even a part of the parliament, his demands have no status
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر و چیئرمین آئیسکو انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا آئے یا جائے ان کی خواہش پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو سکتا ہے نہ کسی کی تعنیاتی ہو سکتی ہے۔عمران خان تو پارلیمان کا بھی حصہ نہیں ہیں ان کے مطالبات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن آئندہ برس ہوں گے یا پھر دو برس بعد ہوں گے دھرنے سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مقامی لیگی رہنما شیخ حسن ریاض،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی بھی موجود تھے۔انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ وہ آئیسکو میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں، چیلنج سمجھ کر عہدہ قبول کیا ہے مگر آئندہ الیکشن بھی لڑوں گا الیکشن لڑنا میری پہلی ترجیح ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عدم اعتماد کے آئینی حق کے ذریعے سے ختم کی گئی عمران خان میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں وہ ہر حال میں اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تمام ادارے ان کی پشت پر کھڑے ہو جائیں یہ خود کو وائسرائے سمجھتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم نے کلرسیداں کے چار رہنماؤں آصف محمود کیانی،طارق سلیم اختر،محسن نوید سیٹھی اورعثمان شاہد کو مختلف عہدوں پر تقررکرکے نوٹیفکیشن جاری
The district organization of PTI issued a notification by appointing four leaders of Kallar Syedan, Asif Mehmood Kayani, Tariq Saleem Akhtar, Mohsen Naveed Sethi and Usman Shahid to various positions
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2022)—پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم نے کلرسیداں کے چار رہنماؤں آصف محمود کیانی،طارق سلیم اختر،محسن نوید سیٹھی اورعثمان شاہد کو مختلف عہدوں پر تقررکرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی کو پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ ضلع راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری، راجہ طارق سلیم اختر کو ٹریڈنگ ونگ کا ضلعی سینئر نائب صدر اور محسن نوید سیٹھی کو ضلعی ونگ کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ عثمان شاہد کو پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا گیا ان کا تعلق یوسی بھلاکھر سے ہے جبکہ راجہ طارق سلیم اختر کا تعلق کلرسیداں کی نواحی بستی جسوالہ سے ہے یہ معروف سیاسی کارکن حاجی جاوید اختر مرحوم کے فرزند ہیں، جبکہ محسن نوید سیٹھی اس سے قبل پی ٹی آئی کلرسٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں،پارٹی کارکنوں نے نئی تقرریوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
واپڈا نے مرید چوک کے قریب ایک کھمبے پر تاریں بچھا کر منصوبے کو مکمل کردیا
WAPDA completed the project by laying wires on a pole near Mureed Chowk
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2022)—واپڈا نے مرید چوک کے قریب ایک کھمبے پر تاریں بچھا کر منصوبے کو مکمل کردیا ہے ادہر آبنوشی اسکیم کلرسیداں کے انچارج عاصم ریاض راجہ نے کہا ہے کہ آب نوشی اسکیم کلرسیداں کو مین لائن کی مرمت کے لیئے بند کیا گیا تھا مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اتوار دن بارہ بجے سے پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔انہوں نے پانی کی فراہمی میں تعطل پر صارفین سے معذرت کی ہے۔
عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ عبدالرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں سالانہ عرس مبارک 13 نومبر بروز اتوار صبح 9 بجے تا نماز ظہر دربار عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھار شریف میں منعقد ھو گا
The annual Urs Mubarak of Sufi Hazrat Khwaja Abdul Rehman will be held on Sunday, November 13 at Darbar Alia Mujadiya Naqshbandia, Baghar Sharif
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2022)—عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ عبدالرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں سالانہ عرس مبارک 13 نومبر بروز اتوار صبح 9 بجے تا نماز ظہر دربار عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھار شریف میں منعقد ھو گا۔ جس میں خصوصی خطاب و دعا ممتاز علمی و روحانی شخصیت حضرت پروفیسر پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف فرمائیں گے۔ ملک بھر سے ممتاز علماء اور ثناء خوان رسول خصوصی شرکت کریں گے۔
راجہ محمد الیاس کی تقریب قل منگال میں ہوئی
Dua e Qul observed for late Raja Ilyas in village Mangal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،نومبر,2022)—بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن حاجی محمد اسحاق کے بھائی معروف کاروباری راجہ محمد الیاس کی تقریب قل منگال میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،انجینئر قمر الاسلام راجہ، شیخ ساجد الرحمان،حافظ سہیل اشرف ملک،میجر جاوید،قمر ایاز،راجہ ازرم حمید سیالوی،مولنا عبدالحمید سیالوی،محمد اعجاز بٹ،زین العابدین عباس،نصیر اختر بھٹی،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد، عابد حسین زاہدی،حاجی شوکت علی،راجہ جاوید اشرف،عاقب علی،راجہ جاوید اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔