DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; A gifted student of Jamia Masjid Ghous Azam and Jamia Madrasa Golestan Mehr Ali, has completed memorizing the Holy Quran in 2 years.

ڈیرہ مشتا ق شاہ بازار میں واقع جامع مسجد غوث اعظم و جامعہ مدرسہ گلستان مہر علی کے ہونہار طالب علم نے 2سال میں قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،12نومبر2022)
ڈیرہ مشتا ق شاہ بازار میں واقع جامع مسجد غوث اعظم و جامعہ مدرسہ گلستان مہر علی کے ہونہار طالب علم نے 2سال میں قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا عوام علاقہ کی طرف سے جامع مسجد غوث اعظم و جامعہ مدرسہ گلستان مہر علی کے مہتمم صاحبزادہ عبدالوحید رضوی اور طالب علم کے والدین کو مبارکبا د،صاحبزادہ عبدالوحید رضوی نے گذشتہ روز میڈیاکے نمائندوں کو اپنے مدرسے کا اور طلبا سے ملاقات کرائی اس موقع پر بچوں نے تلاوت، نعت اور تقریر بھی کیں صاحبزادہ عبدالوحید رضوی نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درس میں بچوں اعلی دینی تعلیم دی جاتی ہے،ناظرہ اور حفظ بھی کرایا جاتاہے انہوں نے کہا 50کے قریب بچے اسی درس میں رہائش پذیر ہیں ان کے کھانے پینے کا بھی بندو بست کرتے ہیں مسجد کا کام بھی جاری اس کے لیے ہمیں مالی معاونت چاہے وہ بے شک سامان اور راشن کی صورت میں کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آہیں ہمارے ادارے کا دورہ کریں اور ہمارا تعلیمی معیار دیکھیں اگر ان کو ہمارا کام پسند ہے تو وہ اپنے بچوں کو ہمارے داخل کرایں تاکہ ان بچے بھی اللہ کی الہامی کتاب اپنے سینے میں محفوظ کریں تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ ان کی آخرت بھی آسانی ہو۔
(مزید تفصیل کے لیے نیچے دیے گے لنک پر کلب کریں)

Mator, Kahuta (Pothwar.com, November 12, 2022)
A talented student of Jamia Masjid Ghous Azam and Jamia Madrasah Golestan Mehr Ali, located in Dera Mushtaq Shah Bazar, completed the memorization of the Holy Quran in 2 years. And congratulations to the parents of the student, Sahibzada Abdul Waheed Rizvi met the media representatives of his madrasa and the students on this occasion. In our school, children are given high religious education, observation and memorization are also done.
(Click the link above for more details)

صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کوعمرئے کی ادائیگی پر مبارکباددینے کا سلسلہ بددستور جاری

President Press Club Kahuta (Registered) Raja Imran Zamir Janjua congratulated on his Umrah pilgrim

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،12نومبر2022)
صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کوعمرئے کی ادائیگی پر مبارکباددینے کا سلسلہ بددستور جاری،تفصیل کے مطابق صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کوعمرئے کی ادائیگی پرسر پر ست اعلی پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،حاجی اصغر کیانی، حاجی عبدالرشید،راجہ رومان سعید،ندیم سر فراز چوہان،کبیر احمد جنجوعہ،راجہ شاھد اجمل،ساجد جنجوعہ،افتخار غور ی، فیضان جنجوعہ،کونسلر ملک عبدالروف، کونسلر قاضی عبد القیوم،معروف سیاسی و کاروباری شخصیت اظہر غوری، راجہ عبدالقدوس آف کنیڈا، کیانی ارشد محمود، راجہ طائب، رضوان کیانی،ملک عبدالقیوم سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو آب زم زم اور کھجوریں پیش کیں۔

افواج پاکستان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں, راجہ عمران وحید پکھڑال راجپوت

Pakistan forces are the valuable asset of the country and the nation, Raja Imran Waheed Pakhral Rajput

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،12نومبر2022)
معروف سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال راجپوت نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ افواج پاکستان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں سیاست کی آڑ میں ریاستی اداروں پر حملہ آور ہونے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں ایسے عناصر کے خلاف اقدامات اٹھانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کیونکہ سیاست کے لئے ریاست کو داو پر لگانا خطرناک ہوگا مادر وطن کی سالمیت کسی سیاسی جارحیت کی متحمل نہیں ہوسکتی احتجاج ہر جماعت کا بنیادی حق ہے مگر جلاوئا ور گھیراوکرنے سے ملک وقوم کا نقصان ہے اور کوئی بھی مہذب معاشرہ ایسے ہتھکنڈوں کی اجازت نہیں دیتا تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے اپنے سیاسی نظریات کے بجائے ریاست کو مقدم رکھیں اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیں انھوں نے مزید کہا کہ ملک پہلے ہی مسائل کی گرداب میں ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ موجودہ حالات میں سیاست دانوں میں بڑھتی ہوئی چپقلش نے حالات کو مزید گھمبیر کر دیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button