DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Every year on November 9, the birth anniversary of the poet Allama Muhammad Iqbal is celebrated as Iqbal Day all over Pakistan

ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2022)
شاعر مشرق حضرت علامہ اقبالؒ جیسے عظیم انسانوں کو قدرت عظیم کاموں کے لیے تخلیق کرتی ہے برصغیر میں چاروں طرف غلامی کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔ فرزندان اسلام غفلت کی نیند سوئے ہوئے تھے ایسے میں اقبال کی شاعری آزادی کا ترانہ بن کر گونجی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر ناہب صدر عبدالمجید مغل نے میڈیا کے نمائندوں سے یوم اقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیسویں صدی اسلامی فکر و تہذیب کے تجدید و احیا میں حضرت علامہ اقبال کا نام ایک روشن ترین مینار کی حیثییت رکھتا ہے آپ نے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی انہوں نے کہا کہ آپ کی شاعری آفاقی شاعری ہے وہ ایک ایسے نظامِ تعلیم کے متمنی ہیں جو نسلِ نو کو آزادی کا علمبردار بنا سکے وہ جذبہ آزادی کے احیاء کے لیئے ایسے نظامِ تعلیم کو ضروری سمجھتے ہیں جو نوجوان نسل میں جذبہ خودی کو اجاگر کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ اپنے مجوزہ نظامِ تعلیم کے ذریعے وسیع تر انسانی اتحاد کے قائل ہیں وہ محدود نسلی، سیاسی،طبقاتی اور جغرافیائی تعصبات کو مٹا کر عالمی امن، انسانی رواداری اور عدل و انصاف کو عام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کو عام کر کے معاشرہ میں امن و محبت اور اخوت و مساوات کا ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 10 November 2022)
Nature creates great people like Hazrat Allama Iqbal, the poet of the East, for great works. The darkness of slavery was everywhere in the subcontinent. The children of Islam were sleeping in the sleep of neglect, in such a situation, Iqbal’s poetry echoed as an anthem of freedom. Well-known political and social personality, the senior vice-president of Muslim League-NUAE, Abdul Majeed Mughal, spoke to media representatives on the occasion of Iqbal Day. While doing this, he said that the name of Hazrat Allama Iqbal has the status of one of the brightest towers in the revival of Islamic thought and civilization in the 20th century. He represented the oppressed classes. He said that his poetry is universal poetry.

راجہ عمران ضمیر جنجوعہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Raja Imran Zamir Janjua returned home after performing Umrah

ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2022)
معروف صحافی و کالم نگار صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے وطن واپسی پر آئر پورٹ اور گھر پر رشتہ داروں عزیز و اقارب دوست احباب نے انکا شاندار استقبال کیا اور عمرہ کی ادائیگی پر انکو مبارکباد پیش کی جبکہ ان سے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے تھے اس موقع پر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

کہوٹہ پنڈی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے سہالہ اوور ہیڈ برج کی تعمیر بھی نہ ہو سکی

The Kahuta Pindi road presents a scene of ruins, even the Sihala overhead bridge could not be constructed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10نومبر2022)
کہوٹہ پنڈی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے سہالہ اوور ہیڈ برج کی تعمیر بھی نہ ہو سکی کہوٹہ آڑی سیداں مرمی روڈ کے13کروڑ بھی کرپشن کی نظر ہو گئے جبکہ2008میں میاں نواز شریف نے کہوٹہ جلسے میں کہوٹہ پنڈی موٹر وے کا وعدہ کیا پھر شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنے انھوں نے جعلی افتتاح کیا پھر ایم این اے صداقت علی عبای نے جھوٹے وعدے کیے اسمبلی میں سہالہ فلائی اوور پل بنا بھی دیا مگر تا حال کسی نے اس ایٹمی تحصیل کہوٹہ کے لوگوں سے کوئی وعدہ وفا نہ کیا لاکھوں کی آبادی پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم واٹر سپلائی کے لیے چالیس کروڑ کا نام سن سن کر عوام کے کان پک گئے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھو ٹ کا شکار کہوٹہ شہر میں پری مکس کے بجائے ٹف ٹائلیں لگا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جو چند ماہ میں ٹوٹ پھوٹ گئیں صداقت علی عباسی نے یونیورسٹی کہوٹہ کے بجائے مری کو دی جبکہ کیمپسز کے بھی جھوٹے وعدے کرتے رہے،سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا وعدہ کہوٹہ میں کیا مگر مری میں بنایا نہ نارہ میں گرلز کالج نہ بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن کہوٹہ نے ہمیشہ مری سے آنے والے ایم این اے کو سپورٹ کیا مسلم لیگ ن ہو پی ٹی آئی سب نے چند مفاد پرست ٹاؤٹ رکھے ہیں جو اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں مگر اجتمائی مفادات کو نظر انداز کرتے ہیں شہریوں عوام علاقہ نے منتحب نمائندوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نہ ترقیاتی کام کرائے اور نہ اداروں کو ٹھیک کیا ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر مقامی سیاسی قیادت منتحب نمائندو ں کی پشت پناہی تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج عوام علاقہ عدم تحفظ کا شکار آئی جی پنجاب، کمشنر راولپنڈی، اور حکومت وفاق و پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ

Show More

Related Articles

Back to top button