DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; One of the largest Millad Un Nabi procession held by Slough Islamic trust

سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام ایک بڑی تعداد میں میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا

سلاو (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 11 اکتوبر 2022) —سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام ایک بڑی تعداد میں میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حسب روایت جلوس کا آغاز بریڈلی روڈسے تلاوت قرآن پاک سے اور افتتاحی دعا کی گئ پھر دورود سلام اور نعروں کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوا سخت سردی کے باوجود عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد اس جلوس میں شریک تھی جلوس کے شرکائکے لیے جگہ جگہ فوڈز کے سٹال لگے ہوئے تھے ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے جلوس کے شرکا کی خدمت کر رہا تھا کوئی سموسے پکوڑے کوئی چاول اور گرم چائے پیش کر رہا تھا سرزمین سلاو سے ہر طرف سے نعروں کی گونج سنائی دے رہی تھی جلوس ویکسم روڈ پہنچا جہاں پر جلوس کے شرکا کا بھر پور استقبال کیا گیا جلوس میں ہر چوک سے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوتے رہے جلوس میں مرد خواتین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مسجد انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے اہلکار بھی جلوس میں شامل رہے اور نظم و ضبط کو احسن طریقے سے سنبھالا جلوس کے ساتھ ساتھ ایک بڑی گاڑی بھی موجود تھی جو ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ اٹھاتی رہی۔جلوس ویکسم روڈ سے ہوتا ہوا ڈاہمند روڈ میں واقع سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں اختتام پذیر ہوا اور اختتامی دعا کی گئ مسجد انتظامیہ کی طرف سے جلوس میں شرکت کرنے والے تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نظم و ضبط کا خیال رکھا مسجد میں بھی جلوس کے شرکا کے لیے فریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جلوس کے بعد نماز ظہر ادا کی گئ اور ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس میں علما کرام اور نعت خواں نے اپنے اپنے پیارے انداز میں اپنی اپنی حاضری لگوائی آخر میں صلوت سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور دعا کے بعد وسیع پیمانے پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Slough (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 11 October 2022)—One of the largest Milad procession was organized by Slough Islamic Trust Diamond Road Masjid.

The procession started from Bradley Road with the recitation of the Holy Quran and the opening prayer was offered, then it moved towards its destination with greetings and millad slogans.

There were food stalls for the participants of the procession, everyone was serving the participants of the procession in their own way, some were serving samosas and pakoras, and some were offering rice and hot tea.

The procession reached Wexham Road, where the participants of the procession were warmly welcomed. People from every square joined the procession in large numbers. Men, women, and youth participated in the procession in large numbers.

Security personnel from the masjid administration also participated and maintained discipline in a good manner. Along with the procession, volunteers kept picking up garbage and kept streets cleaned.

A closing prayer was offered by the masjid administration to all those participating in the procession. Refreshments were also arranged in the masjid for the participants of the procession. The Ulama and Naat-Khawan attended in their own lovely way. At the end, salutations were offered and after prayer, langar was widely distributed.

Show More

Related Articles

Back to top button