DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Closed work of water scheme under completion of Rs 2 crore grant in village Nala UC Moara has resumed
نلہ یوسی مواڑہ میں 2کروڑکی خطیر گرانٹ سے زیر تکمیل واٹر سکیم کا بند کام دوبارہ شروع،
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2022)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی کوششیں رنگ لے آہیں نلہ یوسی مواڑہ میں 2کروڑکی خطیر گرانٹ سے زیر تکمیل واٹر سکیم کا بند کام دوبارہ شروع، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی طرف سے دی گی یوسی مواڑہ گاؤں نلہ میں 2 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے واٹر سکیم کا منصوبہ دوبارہ شروع ہو گیاہے جس کہ وجہ سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 2 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے زیر تکیمل واٹر سکیم کا منصوبہ جو درمیان میں ٹھکیدار نے کام بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا تھا گذشتہ MPA راجہ صغیر احمد کی کوششوں کاوشوں سے یہ منصوبہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اس موقع پر معززین علاقہ نے MPA راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ 2023 کا الیکشن بھی آپ کا ہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 11 October 2022)
The efforts of MPA Raja Sagheer Ahmed bear fruit. The work of the closed water scheme of a 2 crore grant has resumed in Nala UC Mowara. There was a wave of happiness among the people of the area. According to MPA Raja Sagheer Ahmad, the project water scheme has been restarted with a grant of 2 crore rupees in UC Mowara village Nala, due to which there was a wave of happiness among the people of the area. The project of the water scheme under completion was stopped in the middle by the contractor, due to which the people of the area were facing difficulties. Raja Sagheer Ahmed was thanked for his contributions.
ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں درود سلام کی صداوں میں میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا
Similar to other cities of the country, Milad-ul-Nabi (PBUH) was celebrated with great devotion and respect in the city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2022)
ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں درود سلام کی صداوں میں میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔صفائی کے بہترین انتظامات جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ،سول ڈیفنس کی طرف سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گے تھے تفصیلات کے مطابق ملک دیگرشہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی عید میلادالنبی ﷺ انہتائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا کہوٹہ کے گرونواح سے صبح ہی جلوس مرزی جامع مسجد کہوٹہ میں آنا شروع ہو گے اورپھرسوا گیارہ بجے ایک بہت بڑا مرکزی جلوس نکالا گیا جلوس کی خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی،مرکزی جامع مسجد کہوٹہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر وصدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم،صدرانجمن فدایان رسول ﷺ وصدر میلاد کمیٹی معروف سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حافظ راجہ انتخاب عالم، راجہ خورشید عالم،تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان،سابق ناظم راجہ امان اللہ غازی،کرنل وسیم احمد جنجوعہ،راجہ طارق عظیم،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،علامہ غلام مرتضیٰ صابری،راجہ الطاف حسین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی جلوس کوپورے راستے میں کہوٹہ کے دوکانداروں کی طرف سے عرق گلاب نچاور کیا گیا جبکہ راستے میں عوام نے اور دوکانداروں نے شرکاء جلوس کو لنگر بھی اور پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کیں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پزیرہوا۔ اس موقع پرایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی پنی پولیس نفری کے ساتھ موجود رہے،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج محمد خرم ستی،سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی،پولیس اہلکار،جانباز فورس اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے دیگر رضاکاروں کے ہمراہ جلوس کے ساتھ ساتھ رہے اور کسی قسم کا کوئی نا خوشگوارواقع پیش نہیں آیا جبکہ ایم سی کہو ٹہ کا عملہ بھی جلوس کے ساتھ رہا اور جلوس کے تمام راستے مکمل صاف ستھرے تھے۔
عبدالخالق فیملی سمیت یو کے روانہ
Abdul Khaliq left for UK with family

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2022)
حاجی آفتاب کیانی کے بھائی اور نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال کے ماموں عبدالخالق فیملی سمیت یو کے روانہ،اہر پورٹ خاندان کے افراد نے نیک تمناؤں اور دعاوں کے ساتھ الوداع کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیات حاجی آفتاب کیانی آف کلیال کے بھائی اور ونوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال کے ماموں عبدالخالق کیانی ایس آئی پنجاب پولیس اور اُن کی فیملی اُن کہ بیٹے ہارون کیانی اجمل کیانی یوکے کہ لیے روانہ ہوئے اس موقع پر پوری فیملی نے اُن کو دعاؤں کہ لیے روانہ کیااس موقع پر فیملی کہ بزرگ جناب ڈی ایس پی عبدالمجید کیانی صاحب سابق نائب ناظم عابد کیانی انعام کیانی پنجاب پولیس زاہد کیانی نوید ستی اور دیگر فیملی ممبرز موجود تھے سب نے دعاؤں کے ساتھ خداحافظ کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک خیریت سے منزل تک پہنچائے
راجہ خالد پرویز عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Raja Khalid Pervez returns home after performing Umrah




