DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Ch Javed Kausar praised for his contributions for the construction of carpet roads in Gujar Khan and Kallar Syedan

چوہدری جاوید کوثر کی کوششوں سے پہلے اسلام پورہ جبر پھر کلرسیداں سے بیول،سوئیں چیمیاں سکول تک کارپٹ روڈ تعمیر کرکے علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کی کوششوں سے پہلے اسلام پورہ جبر پھر کلرسیداں سے بیول،سوئیں چیمیاں سکول تک کارپٹ روڈ تعمیر کرکے علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جس کے سا تھ ہی اسلام پورہ جبر اور اس کے اردگرد کے دیہات بھی نہ صرف کلرسیداں سے منسلک ہو گئے بلکہ اب اس علاقے کی مسافر گاڑیاں اور نجی گاڑیاں بھی کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد چلنا شروع ہو گئی ہیں جس سے لوگوں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہوا ہے ۔

Kul Syeddan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 30, September 2022)- Due to the efforts of PTI Member of Provincial Assembly Chaudhry Javed Kausar, Islampura Jabbar then regional development by constructing a carpeted road from Kallar Syedan to Bewal, Suin Cheemian School. Islampura Jabr and its surrounding villages were not only connected to Kallar Syedan, but now the passenger vehicles and private vehicles of this area have also started running to Rawalpindi Islamabad via Kallar Syedan. The travel problems faced by the people have been eliminated as Ch Javed Kausar is praised for his contributions.

موہڑہ ہیراں چوآ خالصہ کے چوہدری شبیر نے کاشتکاروں زمینداروں کو خبردار کیا

Chaudhry Shabbir of Mohra Heeran, Choa Khalsa warned the farmers and landlords

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،ستمبر,2022)— موہڑہ ہیراں چوآ خالصہ کے چوہدری شبیر نے کاشتکاروں زمینداروں کو خبردار کیا ہے کہ انہوں نے فصلوں کو تباہ کرنے والے سوروں کی سرکوبی کے لیئے زہریلی دوا فصلوں میں پھینک دی ہے لہذٰہ وہ مزید چند ایام تک مویشیوں کو کھلا نہ چھوڑیں تاکہ وہ زہر ملی دوا کھا نہ سکیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں

The Speaker of the National Assembly has won the hearts of the people by rejecting the Transgender Bill

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،ستمبر,2022)—قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں یہ بل نظریہ اسلام و پاکستان کے منافی تھا جس کے لیئے پی ٹی آئی کی شیریں رحمان ہمیشہ کوشاں رہیں عوام نے دیکھ لیا کہ کون لوگ ملک میں ریاست مدینہ کے نام پر جنسی بے راہروی کو آئینی شکل دینا چاہتے تھے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی،فیاض کیانی،سابق چیئرمین چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ،راجہ جاوید اختر لنگڑیال نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ٹرانس جینڈر بل ہمارے ایمان معاشرتی رسم و رواج پر ڈاکہ تھا اس کی حمایت کرنے والے اسلام کے باغی ہیں ان کے چہرے بے نقاب ہوئے ہیں یہ دنیا و آخرت میں رسوا ہو کر رہیں گے۔

مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو سنائی گئی سزاؤں ل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے اور بریت پر لیگی دوکانوں سے باہر نکل آئے انہوں نے نعرے بازی کی اور مٹھائی تقسیم کی

Maryam Nawaz and her husband Captain Safdar were acquitted by the Islamabad High Court as sweets are distrubuted by party members

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،ستمبر,2022)—اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاوں کے کالعدم ہونے اور بریت کے اعلان کے ساتھ ہی مسلم لیگیوں کے چہرے کھل اٹھے انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں اور مٹھائی تقسیم کی،ایون فیلڈ کیس میں احتساب کورٹ کی جانب سے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو سنائی گئی سزاؤں ل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے اور بریت پر لیگی دوکانوں سے باہر نکل آئے انہوں نے نعرے بازی کی اور مٹھائی تقسیم کی۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی جنرل سیکرٹری سردار وسیم نے دوکانداروں اور راہگیروں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نیب کے سابق چیئرمین کو سامنے آ کر معافی مانگنی چاہیئے آج ثابت ہو گیا کہ نیب نے انصاف کا قتل عام کیا۔

جماعت اسلامی کے زیراہتمام قرطبہ مسجد کلرسیداں میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے مضمرات اور آگاہی سیمینار

Under the auspices of Jamaat-e-Islami, Implications and Awareness Seminar of Transgender Act in Cordoba Masjid Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،ستمبر,2022)—جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید عارف شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ شریعت کورٹ نے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد کرکے درست فیصلہ کیا ہے یہ بل اسلامی قوانین اور قرارداد مقاصد کے بھی منافی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام قرطبہ مسجد کلرسیداں میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے مضمرات اور آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مقامی امیر جاوید اقبال نے کی ضلعی امیرسید عارف شیرازی نیکہا کہ شریعت نے مخنث کے بارے میں کھل کروضاحت کی ہے اس کی موجودگی میں کسی دوسرے بل کی ضرورت ہی نہیں ہے مگر پاکستانی پارلیمنٹ میں آج اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو چیلنج کیا جا رھا ہے اور ایوان ہم جنس پرستی کی حمایت پر کمر بستہ ہے۔یہ عناصر کسی دوسرے کے پے رول پر بھی ہوسکتے ہیں۔شیریں مزاری اس بل پر اتراتی پھرتی ہیں یہ خوف خدا سے کام لیں اور آخرت کی فکر کریں۔ہماری سینٹ اور قومی اسمبلی میں کچھ لوگ بیرونی عناصر کے پے رول پر ہیں یہ عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے ساتھ ساتھ معاشرتی تباہی کا بھی موجب بن رہے ہیں۔ملک میں ہونے والے عورت مارچ اور میرا جسم میری مرضی اسی عالمی سازش کا حصہ ہیں۔ریمبو انہی کا ایجنڈا ہے جسے ہماری حکومتیں مدارس میں حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ہجڑوں کی آڑ میں ہم جنس پرستی کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔ہمارے پیغمبر صلی اللہ وآلہ وصلعم نے حلیہ بدلنے والوں پر تو لعنت فرمائی ہے ہماری اسمبلیاں مختلف ناموں پر اسلامی تعلیمات کے خلاف کام کر رہی ہیں ہم انتخاب کرتے وقت اسلامی احکامات کو سامنے نہیں رکھتے جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں،ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان آکاش نے کہا کہ ہماری اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ اغیار کی خواہش پر اسلام کے خلاف کام کرتے ہیں۔اسلام دفاع کے لیئے نہیں غلبہ کے لیئے آیا ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ موجود ہے اس کے باوجود پاکستان کی پارلیمان عالمی ایجنڈے پر پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی سازش کیوں کرتی ہیں؟مذہبی قوتیں ملک کو سیکولر اسٹیٹ نہیں بننے دیں گی ڈبلیو ایچ او جیسے عالمی ادارے اسلام کے خلاف منظم اور گہری سازشیں کر رہے ہیں اس ادارے نے کوورڈ کے نام پر ہمارے دین ہماری نمازوں اور مساجد میں بھی مداخلت کی۔انہوں نے شیریں مزاری کو مشورہ دیا کہ وہ مفتی نہ بنیں اسلامی شعائر میں چھیڑ چھاڑ سے گریز کریں،اہل حدیث کے مولانا خلیل الرحمان احمد نے کہا کہ ٹرانس جینڈر شیطانی ایجنڈہ ہے ہم مغرب کی تقلید کرکے اپنے خاندانی معاشرے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ادارہ منہاج القرآن کے حافظ آصف قادری نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل قانون فطرت کے خلاف بغاوت ہے اللہ نے صرف مرد اور عورت کو پیدا کیا اس کے علاوہ دیگر سبھی معزور قرار پاتے ہیں۔ٹرانس جینڈر بل ملک میں فحاشی پھیلا کر اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے،اس بل کے حامی الآسمان سے پتھروں کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔مفتی اقبال نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم ملک میں نظام مصطفے کے عملی نفاذ کے لیئے اپنا کردار ادا کرے،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر توقیر احمد اعوان نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل ہمارے خاندانی نظام کو مکمل تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے ہماری پارلیمان اسلامی حدود کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔امیرجماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال نے کہا کہ ٹرانس جینڈر اسلامی شعائر کے خلاف سازش ہے۔معلانا قاسم چلاسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمی کے آخری روز یہ مکروہ بل پیش کیا گیا آج چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاؤہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں سے جے یو آئی کی خاتون رکن کشور،جماعت اسلامی کے مشتاق حسین،پنجاب میں معاویہ اعظم اور سندھ اسمبلی میں ٹی ایل پی کے رکن اسمبلی نے اس پر احتجاج کیا سوال تو پیدا ہوتا ہے کہ 23 کروڑ کے ملک میں کیا مسلمان یہی چار افراد ہیں؟ہم کب بیدار ہوں گے؟انہوں نے کہا کہ تمام سازشوں کا واحد حل صرف جہاد ہے جس کے لیئے علما کو قوم کی رہنمائی کرنی چاہیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button