DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Rawalpindi Health Department has applied to register a case in Rawat police station against the person who caused the spread of the Dengue larvae

چک بیلی خان رو ڈ پر ڈینگی لاروا کی موجودگی پر کاروائی کرتے ہوئے محکمہ صحت راولپنڈی نے لاروا کے پھیلاؤ کا باعث بنے والے شخص کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی

چک بیلی خان ,گو جر خان۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،20،ستمبر,2022)— چک بیلی خان رو ڈ پر ڈینگی لاروا کی موجودگی پر کاروائی کرتے ہوئے محکمہ صحت راولپنڈی نے لاروا کے پھیلاؤ کا باعث بنے والے شخص کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی ہے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی روالپنڈی ڈاکٹر عنصر اسحاق اورDHOراولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کی ہدایت پر آفیسر برائے تدارک متعدی وبائی امراض ضلع راولپنڈی کی نگرانی میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چک بیلی خان روڈ پر ڈھوک بدھال کے مقام پر عبدالمالک نامی شخص کے کباڑ خانے میں ڈینگی لاروے کی بھاری تعداد میں موجودگی کی وجہ سے موقع پر لاروے کے نمونے حاصل کئے اور مقدمہ کے اندارج کے لئے تھانہ روات میں درخواست دے دی مذکورہ ٹیم نے چک بیلی خان روڈ پر جوڑیاں، بھال اور پیال کے علاقے میں مختلف جگہوں پر مزید کاروائیاں بھی کیں ضلعی آفیسرز نے بتایا کہ حکومت کی واضع ہدایات کے باوجود حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی پر عمل پیرا نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Chak Bale Khan, Gujar Khan. ( Pothwar.com, 20, September 2022)- While acting on the presence of dengue larvae on Chak Bale Khan road, the Health Department, Rawalpindi, has registered police against the person who caused the spread of larvae in Chak Bale Khan road near Dhok Badhal. A case has been filed in Rawat under the supervision of Chief Executive District Health Authority Rawalpindi Dr. Ishaq Ishaq and DHO Rawalpindi Dr. Ehsan Ghani. Due to the presence of a large number of dengue larvae in the junkyard of a person named Abdul Malik, samples of the larva were obtained on the spot and an application was made to the Rawat police station. Further operations were also carried out at different places in Payal area. The district officers said that despite the clear instructions of the government, strict action will be taken against those who do not follow the rules of hygiene and cleanliness.

Show More

Related Articles

Back to top button