DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Establishing a cadet college in Kahuta has become the need of the hour, Area of Martyrs are deprived of health, water and educational facilities

کہوٹہ میں کیڈٹ کالج کا قیام وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ شہیدوں او ر غازیوں کی سر زمین صحت،پانی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سہولیات سے محروم ہے

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،16ستمبر2022)— کہوٹہ میں کیڈٹ کالج کا قیام وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ شہیدوں او ر غازیوں کی سر زمین صحت،پانی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سہولیات سے محروم ہے۔بروز ہفتہ 17ستمبر شام 5بجے بمقام پرانی کچہری کہوٹہ شہر پروگرام میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی نمائندگان ممبران اسمبلی، بلدیاتی اراکین و سابق چیئرمین و کونسلرز سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت۔ ان خیالات کاا ظہار صدر پریس کلب رجسٹرڈ کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ کہوٹہ کے ہرقبرستان میں شہدا ء کی قبریں موجود ہیں۔ ہمارے بچوں کے لیئے کیڈٹ کالج کہوٹہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والےتمام مقامی ریٹائرڈ فوجی افسران،(آرمی، نیوی ایئر فورس)، سیاسی شخصیات معززین علاقہ سابقہ بلدیاتی چیئرمینوں، کونسلروں،بار ایسوسی ایشن کہوٹہ،ممبرا ن اسمبلی،ٹیچر ز یونین،انجمن تاجران، علما ء، اساتذہ، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن،کھلاڑی، طلباء،کہوٹین یوتھ،اراکین میڈیا اور نوجوانوںسمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام بر وز ہفتہ17ستمبر شام 5بجے پریس کلب کہوٹہ کے زیر اہتمام پرانی کچہری کہوٹہ کے احاطہ میں منعقد ہو گا۔ پروگرام میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہلیان کہوٹہ کی جانب سے د رد مندانہ درخواست اور مطالبہ کیا جائے گا کہ کہوٹہ میں کیڈٹ کالج کا قیا م عمل میں لایاجائے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 16 September 2022)- Establishing a cadet college in Kahuta has become the need of the hour. The region Martyrs is deprived of health, water, and educational facilities. On Saturday, September 17 at 5:00 p.m., local representatives of all political parties, members of the assembly, local government members, and former chairman and councilors of all schools will participate in the program. Invitation to the people of concern. These views were expressed by President Press Club Registered Kahuta Raja Imran Zamir while speaking to the press. Raja Imran Zamir said that there are graves of martyrs in every cemetery of Kahuta. Cadet college is a must for our children. He further said that all the local retired military officers (Army, Navy Air Force), political figures, dignitaries of the area, former local body chairmen, councilors, bar association Kahuta, members of the assembly, teachers’ union, traders’ association, belonging to Tehsil Kahuta, All schools of thought including scholars, teachers, private school associations, athletes, students, youth, members of the media and youth are invited to participate. He said that the program will be held on Saturday, September 17 at 5 pm under the auspices of Press Club Kahota under the cover of Old Kachhari Kahuta. Chief of Army Staff in the program General Qamar Javed Bajwa will be requested and demanded by the people of Kahuta to implement the establishment of a cadet college in Kahuta.

وفاقی حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پاسکے,شاہد علی جنجوعہ آف تھوہاراجگان

The federal government could not control the inflation, Shahid Ali Janjua of Thoa Rajgan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16ستمبر2022)
پی ٹی آئی تحصیل کی سیاسی وسماجی شخصیت شاہد علی جنجوعہ آف تھوہاراجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پاسکے معاشی طور پرعوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا مہنگائی پر مہنگائی کے تحفے دیئے جارہے ہیں،آٹا کی قیمتوں میں اضافہ ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاروزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وفاقی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تواقتدار سے مستعفی ہوجائیں حکومت مکمل طور پر بیٹھ چکی ہے ملک معاشی طور پر مزید کمزور ہورہا ہے،عوام کے پاس مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف روڈ پر آنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون موجود ہیں مگر شفاف سسٹم کی شدید ضرورت ہے،سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے حکومتی سطح پر شفاف نظام قائم نہیں کیا گیا تو غریب کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوگی انہوں نے مزیدکہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ملک کو معاشی طورپرمستحکم بنانے کیلئے وفاقی حکومت کے پاس کوئی فارمولا نہیں ہے،آئی ایم ایف سے قرضے غلامی کی زنجیر میں جکڑنے کے مترادف ہیں ملک کی عوام کی نظرین چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر لگی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button