DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab government subsidized flour reserved for the citizens was recovered from the tandoors of Kallar Syedan

کلرسیداں کے تندوروں سے پنجاب حکومت کا شہریوں کے لیئے مختص سبسڈائزڈ آٹا برآمد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،16،ستمبر,2022)—کلرسیداں کے تندوروں سے پنجاب حکومت کا شہریوں کے لیئے مختص سبسڈائزڈ آٹا برآمد،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے ایم او ریگولیشن رابعہ بصری اور انکروچمنٹ انسپکٹر زائد حیدری نے راولپنڈی روڈ اور چوآ روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے مختلف اسٹالز اور ٹھیئے اکھاڑ دئیے اور تمام سامان کو بحق سرکار ضبط کر لیا۔دریں اثناء عثمانیہ،عوامی اورخان نان سنٹرز سے سرکاری سبسڈائزڈ آٹے کے متعدد بیگ برآمد ہونے پر تین نان سنٹرز کو سر بمہر کر دیا گیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 16, September 2022)- Subsidized flour of the Punjab government allocated for the citizens was recovered from the ovens of Kallar Syedan, on the instructions of the Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Ramsha Javed Awan, Chief Officer of the Municipality Kallar Syedan ​​Sahibzada Imran Akhtar, MO Regulation Rabia Basri and Encroachment Inspector Zaid Hydari, during the anti-encroachment operation on Rawalpindi Road and Choa Road, demolished various stalls and confiscated all the goods. Meanwhile, Usmania, Awami, and Khan Three nan-centers were raided after several bags of government-subsidized flour were recovered from the nan-centers.

کیری ڈبہ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی

Two people were injured in the collision between the carry box and the car

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،16،ستمبر,2022)— کیری ڈبہ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیاہے۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں عمر نامی ڈرائیور اپنے کیری ڈبے کو کلر سیداں سے راولپنڈی لے جا رہا تھا کہ کوسٹر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے گاڑی کا سٹیرنگ فری ہو جانے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر بس کیساتھ ٹکرانے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی کاری کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ کار کے ڈرائیور ذیشان طارق کو بھی جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔

سابق کونسلر جبران صفدر کیانی کا متاثرین سیلاب کے لیئے جزبہ ایثار

Ex-councilor Jibran Safdar Kayani’s contributions for flood victims

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،16،ستمبر,2022)— کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر سے مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن سابق کونسلر جبران صفدر کیانی کا متاثرین سیلاب کے لیئے جزبہ ایثار،ان کی زیر سرپرستی بھلاکھر یوتھ ونگ کی ٹیم بلال حسین کیانی،محمد بلال آرائیں،منصور آرائیں،محمد افتخارنعیم کیانی کے ہمراہ سندھ کے ضلع کشمور میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا یہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع راجن پور میں بھی راشن تقسیم کر چکے ہیں اور امدادی سامان کی تیسری کھیپ بھی جلد لے کر روانہ ہونا چاہتے ہیں۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے

The PTI government in Punjab is a guest for a few days

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،16،ستمبر,2022)—مسلم لیگ کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مشکلات کو عبور کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے،چوہدری شجاعت حسین دوبارہ پھر متحرک ہو چکے ہیں اور ق لیگ کے ممبران پنجاب اسمبلی نے ان سے رجوع کر لیا ہے اور چند دنوں بعد چوہدری پرویز الہی تنہا ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جھوٹ سن سن کر عوام بے زار ہو چکے ہیں،ان کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کو کوئی ایجنڈا نہیں۔عمران خان سیاسی مقاصد کیلئے اسلام کی غلط تشریحات کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ان شاء اللہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں پر مسلسل تنقید کر کے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،عمران خان عوام کو گمراہ کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں۔

ملکی معیشت کا پہہ جام ہو چکا ہے,راجہ ساجد جاوید

The wheel of the country’s economy has been jammed, Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،16،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا پہہ جام ہو چکا ہے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ پٹرول و ڈیزل کے اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھا نے میں لگے ہوئے ہیں۔لوگ پریشان حال ہیں مہنگائی نے نچلے طبقے کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے،سیلاب سے متاثرہ لوگ بے گھر ہوکر سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔سیلاب کے بعد ان کو بیماریوں نے گھیر لیا ہے جس سے انسانی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گاکیونکہ عوام جان چکی ہے کہ عمران خان ہی ان کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،بنیادی حقوق اور قانون میں ملک کے ہر فرد کو برابری کا حق ملنا چاہئیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button