DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; CM Punjab Ch Pervez Elahi has appointed Haroon Kamal Hashmi as the Chairman of the Board of Directors of Rawalpindi Waste Management Company.

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہارون کمال ہاشمی کو راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا چیئر مین تعنیات کیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)—وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی کو راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا چیئر مین تعنیات کیا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہارون کمال ہاشمی کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے یاد رہے کہ ہارون کمال ہاشمی کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں پنڈبینسو سے ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 10th September 2022) – Punjab Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi has appointed PTI leader Haroon Kamal Hashmi as the Chairman of the Board of Directors of Rawalpindi Waste Management Company. PTI IK workers have welcomed the appointment of Haroon Kamal Hashmi. It should be noted that Haroon Kamal Hashmi belongs to Pind Bainso village of Kallar Syedan.

ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر کی تھانہ کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری پولیس کے خلاف چارج شیٹ بن گئی

SDPO Kahuta Circle Mirza Tahir Sikandar’s open court held at Kallar Syedan police station which became a charge sheet against the police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)— ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر کی تھانہ کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری پولیس کے خلاف چارج شیٹ بن گئی۔مرزا طاہر سکندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں تا ہم کاوشوں سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔پولیس افسران کا اولین مقصد دیانتداری،خوش اخلاقی،عوام کا تحفظ اور انکی داد رسی کرنا ہونا چاہیئے۔اس موقع پر سائلین نے علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوبیرن کلاں کی رہائشی زبیدہ بیگم نے بتایا کہ میں دائی کا کام کرتی ہوں،30 مارچ کے روز نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ہمیں ایک کمرے میں بند کیا اور طلائی زیورات،نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لیں،مقدمہ درج ہوا مگر ملزمان ابھی تک نہیں پکڑے جا سکے۔پلالہ ملاح خان کی رہائشی آسیہ بی بی نے بتایا کہ یکم ستمبر کو پولیس تھانہ کلر سیداں کے پانچ اہلکار تھانہ کلر سیداں کے اے ایس آئی راجہ ارشد محمود اور قاضیاں پولیس چوکی کے محرر ساجد حسین کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور میری بیٹیوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور میرے خاوند مسمی محمد فیاض کو اپنے ساتھ لے گئے اور تین گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھ کر چھوڑ دیا۔پولیس چوکی قاضیاں کے محرر اے ایس آئی ساجد محمود جو پلالہ ملاح خان کا ہی رہائشی ہے کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی اور مدعی کو شک تھا کہ ڈکیتی کی واردات میں میرا خاوند ملوث ہے جسے بعد ازاں تھانہ کلر سیداں پولیس نے تفتیش کے بعد بے گناہ ثابت کر دیا۔نذیر احمد سکنہ دوبیرن کلاں نے بتایا کہ 25/26مئی کو ہمارے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم ڈاکو ہمارے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔مقدمہ درج ہوا مگر ابھی تک ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر یاسر منصور نے علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس چوکی چوکپنڈوری میں نفری کم ہے جبکہ سرکاری گاڑی بھی نہیں۔محمد عاشر سکنہ باغ بوٹا نے بتایا کہ میں نے موضع موہڑہ بختاں میں سعیدہ بیگم کے ورثاء سے 16کنال پر مشتمل رقبہ خرید کیا مگر عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کی وجہ سے انتقال نہ ہو سکامگر اس کے باوجود ملزمان ہماری زمین میں دخل اندازی کر رہے ہیں،ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جان کا سخت خطرہ ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر بھی موجود تھے۔

کلرسیداں کے عوام کلردھان گلی روڈ کی ازسرنو تعمیر کی خبروں پر زیادہ خوش نہ ہوں , کرنل محمد شبیر اعوان

The people of Kallar Syedan should not be too happy about the fake news of the reconstruction of Kallar Dhuangali Road, Col Muhammad Shabbir Awan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ کلرسیداں کے عوام کلردھان گلی روڈ کی ازسرنو تعمیر کی خبروں پر زیادہ خوش نہ ہوں یہ منصوبہ ابھی تک پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں منظور ہی نہیں ہوا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلردھان گلی روڈ آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبھر اور کوٹلی کے بیشتر علاقوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملاتی ہے یہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اس کی ازسرنو تعمیر و کشادگی اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کوئی بھی منظور کروائے مجھے کوئی اعتراض نہیں سڑک کو تعمیر ہونا چاہیئے مگر آج کی تاریخ تک کلردھان گلی سڑک کا منصوبہ پی اینڈ ڈی میں ان اپروڈ کے طور پر موجود ہے پہلے پی اینڈ ڈی اس کی منظوری دے گی تب سڑک کی تعمیر ممکن ہے میری پوری کوشش ہے کہ پی اینڈ ڈی اس کی منظوری دے دے۔

ٹماٹر تلف کرنے کے واقعہ کو کھلی غنڈی گردی قرار دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Demanding action against the accused, calling the incident of tomato destruction open hooliganism

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)—کلرسیداں کے شہری حلقوں نے ایران سے ٹماٹر لانے والے کنٹینر کو بلوچستان کے لوگوں کی جانب سے ٹماٹر تلف کرنے کے واقعہ کو کھلی غنڈی گردی قرار دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔شہریوں کے مطابق ملک بھر میں ٹماٹر پیاز کے آسمان سے باتیں کرتے نرخوں کو کم کرنے کے لیئے حکومت نے ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کیئے مگر منگوچر بلوچستان کے لوگوں نے کنٹینر روک کر ٹماٹر سڑک پر پھینک کر تلف کردیئے یہ واقعہ کھلی غنڈی گردی ہے بلوچستان حکومت ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چوہدری منظور حسین نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان کے لیے کھانے پینے کی اشیاء متاثرین تک پہنچا دی

Chaudhry Manzoor Hussain delivered food and drink items to the flood victims of South Punjab

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)—نلہ مسلماناں کی سیاسی و سماجی سابق چیئرمین ریٹائرڈ کیپٹن چوہدری منظور حسین چیف ایگزیکٹو سدا بہار ویلفئیر ٹرسٹ نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان کے لیے کھانے پینے کی اشیاء متاثرین تک پہنچا دی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت اور دیگرتنظیمیں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں مگر متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور کچھ متاثرین تک پہنچنے کے لیے زمینی راستوں کا آپس میں رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے رسائی ناممکن ہے۔جبکہ مہیا کی جانے والی امدادعشر عشیر بھی نہیں۔اس لیے پوری قوم کو اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔

دوبیرن کلاں کے دوکانداروں نے متاثرین سیلاب کے لیئے امدادی سامان لیہ کے چار سو متاثرین میں تقسیم کردیا

The shopkeepers of Doberan Kallan distributed the relief materials to the four hundred victims of flood

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)—دوبیرن کلاں کے دوکانداروں نے متاثرین سیلاب کے لیئے امدادی سامان لیہ کے چار سو متاثرین میں تقسیم کردیا۔ امدادی سامان میں ادویات،آٹا، چینی،دالیں،چاول،گھی،آئل،پانی،جوس،خشک میوہ جات اور کپڑے شامل ہیں۔علی افسر بھٹی،انصر بھٹی،محمد ظہیر اور دیگر نے تعاون پر سب احباب کا شکریہ ادا کیا۔

سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار وسیم سے ملاقات

Ex-Chairman UC Doberan Kallan met PML-N Youth Wing President Sheikh Hassan Seraiki and General Secretary Sardar Waseem

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار وسیم سے ملاقات کی اور ان کی نئے ذمہ داریوں پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے محنتی اور فعال کارکنوں کو نامزد کرکے شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔یوتھ ہمارا سیاسی اثاثہ ہے ہمیں اپنے نوجوان کارکنوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی اور ضلعی قیادت تحصیل یوسیز سطع پر تنظیم سازی کو جلد مکمل کرے تنظیم سازی کے بغیر کسی بھی سیاسی جماعت کو منظم اور فعال کرنا دشوار امر ہے۔انہوں نے یوسی کی سطع پر بھی یوتھ کی تنظیموں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے عہدیدار مسلم لیگ ن کی قوت میں مزید اضافے کا موجب بنیں گے۔

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر یاسر منصور اور جنرل سیکرٹری امتیاز حسین لنگڑیال نے یوسی گف کی تیس رکنی تنظیم کے ناموں کا اعلان کردیا

President of PTI Tehsil Kallar Syedan Yasir Mansoor and General Secretary Imtiaz Hussain Langriyal announced the names of the 30-member organization of UC Guff

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر یاسر منصور اور جنرل سیکرٹری امتیاز حسین لنگڑیال نے یوسی گف کی تیس رکنی تنظیم کے ناموں کا اعلان کردیا چوہدری نعمان شہزاد صدر اور عادل سلطان جنرل سیکرٹری نامزد،دیگر عہدیداران درج ذیل ہیں۔چیئرمین راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ،سینئر نائب صدور افتخار ملنگی،راجہ مظہر،فیاض قریشی،ضیاالحسن،نائب صدور چوہدری اسماعیل،چوہدری امبر،یاسر عرفات،نصیر احمد لودھی،نزاکت حسین،اختر بھٹی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عمیر،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز عثمان ریاض،بلال چوہان،چوہدری قادر،حبیب الرحمان،چوہدری فرخ،محمداکرام،وقار ستی،ارسلان سعید، جوائنٹ سیکرٹریز محمد حاشر،نعیم افضل، نعیم عباسی،توحید جنجوعہ،عمران منیر،قاسم ظہور،سیکرٹری اطلاعات مدثر جبار،سیکرٹری مالیات غلام مرتضی۔

گزشتہ روز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی دو خواتین سمیت 3 افراد کو گاؤں سہوٹ کلیال میں سپرد خاک کردیا گیا

Three people, including two women, who died in yesterday’s firing, were buried in the village of Sahot Kalyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10،ستمبر,2022)—گزشتہ روز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی دو خواتین سمیت 3 افراد کو گاؤں سہوٹ کلیال میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف پیر سلطان العارفین نے پڑھائی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،راجہ شاہ رخ پرویز،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،شاہد گجر،مسعود بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،تنویر اختر شیرازی،جہانگیرافضل ہاشمی،سردار محمد آصف،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری طارق تاج،نمبردار اسد عزیز،امتیاز حسین لنگڑیال،گلفراز بٹ،راجہ اعجاز مصطفی،عبدالکبیر جنجوعہ،جاوید کیانی،چوہدری تصور حسین،چوہدری محمد ایوب،اخلاق حسین بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button