DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Waheed Ahmed Khan meets with Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq

صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9ستمبر2022)
صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے ملاقات سرکاری اداروں کے خلاف عوامی شکائیات کے حوالے آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نیصدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کو ان محکموں کے خلاف محکمانہ ایکشن لینے کا یقین دیلایا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزصدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے ہمراہ سیکرٹری انفارمیشنپی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود کے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے ان کے آفس میں جا کر ملاقات کی اور ان کو مختلف عوامی شکایت جو کہ کچھ سرکاری اداروں کے متعلق تھی پر راجہ وحید احمد خان نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے یقین دلایا کہ عوام کے مفاد کو مقدم رکھنا ہے عوام کی شکایات پر فوری ایکشن ہو گا اور مصنوعی مہنگاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 9 September 2022)
President PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan met Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq about public complaints against government institutions. According to the details, PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan along with Secretary Information PTI Kahuta Malik Amir Mahmood met Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq at her office and gave him various public complaints. Raja Waheed Ahmad Khan informed Assistant Commissioner Kahuta about the matter which was related to some government institutions, on which the Assistant Commissioner Kahuta assured that the interest of the people should be prioritized, immediate action will be taken on the complaints of the people, and those who do artificial inflation Strict action will be taken against.

ملک سیلاب کی زد میں ہے عوام فلاحی کاموں میں دل کھول کرمدد کریں

The country is under flood, people should generously help in welfare works

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9ستمبر2022)
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے کہ ملک سیلاب کی زد میں ہے عوام فلاحی کاموں میں دل کھول کرمدد کریں، سیلاب زدگان کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑینگے ناگہانی آفات سے ہونیوالی تباہی سے بچاؤ کاراستہ اللہ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار میں ہے،ماؤں،بہنوں،بچوں بوڑھوں کو مصیبت سے نکالنے کیلئے ہر پاکستان کو قومی وملی اور انسانی جذبے سے کام کرنا ہوگا،مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد اور انکی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کے ساتھ ہیں،پاک افواج کا سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امداد اور زندگی محفوظ بنانے میں سپر رول ہے،انسانیت کی خدمت کرنا اور دکھ کی گھڑی میں ان کا ساتھ دینا بھی عبادت ہے جو اللہ کی خوشنودی کیلئے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دن رات کوشان ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا شکار ہے، ملک کے عوام سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دل کھول کر عطیات دیں،فلاحی تنظیموں کی سیلاب زدگان کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں،ملک کو مصیبت کی گھڑی سے نکالنے کیلئے ہر پاکستانی کو کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button