DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Well known religious figure of Maulana Muhammad Suliman Naqshbandi passed away

سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے رہنما دارالعلوم انوار القرآن اور مدنی مسجد چوآخالصہ کے مہتمم مولانا محمد سلیمان نقشبندی انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08،ستمبر,2022)—سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے رہنما دارالعلوم انوار القرآن اور مدنی مسجد چوآخالصہ کے مہتمم مولانا محمد سلیمان نقشبندی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز جمعرات دن تین بجے سہوٹ بگیال کے قریب ادا کی جائے گی ۔مولانا محمد سلیمان چوآخالصہ کے قرب و جوار میں مشہور تھے جہاں وہ پہلے مسجد کے امام تھے اور پھر ان کی کوششوں سے حال ہی میں مسجد کے ساتھ دارالعلوم انوار القرآن مدرسہ بھی قائم ہوا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 8, 2022)—Well-known religious figure Maulana Muhammad Suliman Naqshbandi has passed away in the village Sahot, Maulana Muhammad Suliman was well known in the vicinity of Choa Khalsa where he was previously imam at the Masjid and then with his efforts, Dar Al Uloom Anwar Al Quran madrassa was established along with Masjid recently.

پولیس کی موثر کاروائی، چوآ خالصہ میں دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے 02ملزمان گرفتار

Effective operation of the police, 02 accused who broke the locks of shops in Choa Khalsa and stole cash and goods are arrested

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08،ستمبر,2022)—کلرسیداں پولیس کی موثر کاروائی، چوآ خالصہ میں دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے 02ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم1لاکھ روپے، 05موبائل فونز 06پیکٹ سگریٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شاہ فیصل اور علم خان شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم01لاکھ روپے، 05موبائل فونز 06پیکٹ سگریٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان رات کو دوکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرتے تھے، ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ نے کلرسیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ادہر ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر نے بدھ کے روز چوآخالصہ کا دورہ کیا وہاں تاجروں سے ملاقات کی اور گرفتار ملزمان بھی ان کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کر کے ایک لاکھ سے زائد کی نقدی مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں پیش کریں گے۔

پی ٹی آئی ایم سی کلر کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کلر شہر کی پانچ وارڈوں پر مشتمل پی ٹی آئی کلرسیداں شہر کی بیس رکنی تنظیم قائم کردی

Syed Seemab Haider Shah Naqvi, president of PTI MC Kallar, established a twenty-member organization of PTI Kallar Syedan Shahr comprising five wards of Kallar city

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی ایم سی کلر کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کلر شہر کی پانچ وارڈوں پر مشتمل پی ٹی آئی کلرسیداں شہر کی بیس رکنی تنظیم قائم کردی ہے شیخ نزاکت حسین صدر اور سید محمد علی جنرل سیکرٹری ہوں گے،اعجاز عبداللہ اور ندیم جٹ سینئر نائب صدور آصف رضا،جہانگیر،احسن بٹ،ملک محسن نائب صدور،حاجی محمد اعجازایڈیشنل جنرل سیکرٹری،محمد حفیظ،عمران بٹ،بابر صدیقی،سعادت علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ملک عمر خیام،اسد مغل جوائنٹ سیکرٹری،شیخ قدیرالحسن فنانس سیکرٹری،حیدر بلال اور محمد توقیر سیکرٹری اطلاعات نامزد کیئے گئے۔

کلرسیداں سٹی فیڈر کے صارفین اور شہریوں نے رات گئے کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کو ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کرنے کا مطالبہ

Customers and citizens of Kallar Syedan City Feeder demand to change the late night load shedding hours on priority basis

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08،ستمبر,2022)—کلرسیداں سٹی فیڈر کے صارفین اور شہریوں نے رات گئے کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کو ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ روزانہ دن کو ایک سے دو بجلی بند رہتی ہے جس سے نماز ظہر اور نماز جمعہ کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ روزانہ رات کو ایک سے دو بجے تک بجلی بند رہنے سے رات کا سکون غارت ہو جاتا ہے مریضوں معمر افراد اور بچوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذہ آئیسکو حکام دن اور رات کی ایک سے دو بجے کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات فوری تبدیل کیئے جائیں۔

گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندراہ میں ایک ماہ سے بجلی کی بندش

Power outage in Government Primary School Jhalla Jindrah since one month

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08،ستمبر,2022)—گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندراہ میں ایک ماہ سے بجلی کی بندش، ننھے طلبہ طالبات بلبلا اٹھے۔یوسی نلہ مسلماناں کے دوردراز گاؤں میں گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندراہ کا 25KV ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماہ سے خراب پڑا ہے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بچے بلک اٹھے اور اس ماحول میں بچوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا دشوار ہو چکا ہے،سکول کے طلبہ وطالبات احتجاج پر مجبور ہو گئے۔انہوں نے پلے کارڈ اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور مدرسہ کی بجلی کی بندش کر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سکول کی بجلی بحال کرو کے نعرے لگائے۔

راجہ ندیم احمد نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری سردار وسیم سے ملاقات

Raja Nadeem Ahmed met with Sardar Waseem, General Secretary of Muslim League-N Youth Wing

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08،ستمبر,2022)—سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری سردار وسیم سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں ملنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے انتخاب میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا کر کارکنوں کے دل جیت لیئے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button