DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The people of Kahuta city are deprived of basic facilities and blessings like water in this modern age

کہوٹہ شہر کے عوام آج کے اس جدید دور میں پانی جیسی بنیادی سہولت اور نعمت خدا وندی سے محروم ہیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2022)
کہوٹہ شہر کے عوام آج کے اس جدید دور میں پانی جیسی بنیادی سہولت اور نعمت خدا وندی سے محروم ہیں کہوٹہ شہر کی80فیصد آبادی کو یہ سہولت میسر نہ ہے جبکہ دیگر20فیصد لوگ جنکو یہ سہولت مہیا ہے وہ بھی گندے نالے کاپانی پینے پر مجبور ہیں سابقہ موجودہ نمائندگان کی نا اہلی انتظامیہ کی بے حسی کہ اس مسلے کا آج تک حل نہ نکالا گیا ممتاز تعلیمی و سماجی شخصیت برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی کے ہمراہ حقائق کو عوام کے سامنے لانے کے لیے آج کہوٹہ کہ ان مقامات کا دورہ کیا گیا جہاں ٹیوب ویل، فلٹریشن پلانٹ،اور وہ جگہ جہاں سے عوام کو پانی سپلائی کیا جاتا 2005جب راجہ طارق محمود مرتضیٰ تحصیل ناظم تھے انھوں نے اس دور میں واٹر سپلائی کے لیے تقریبا22کروڑ جبکہ سیوریج سسٹم کے لیے8کروڑ کے فنڈز لائے اور ٹنگی کے مقام پر دو ٹیوب ویل جبکہ4موٹرز لگائی گئی اسی طرح کہوٹہ شہر کے مختلف مقاما ت جن میں گلہ پنجاڑ چوک، نواز کالونی، تھانہ چوک، اور دھپری میں ٹنکی بنائی گئی مگر بدقسمتی دوسری حکومت کے آتے ہی یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا اور مکمل نہ ہو سکا آج اگر یہ منصوبہ مکمل ہوتا تو واٹر سپلائی کے ساتھ ساتھ سیوریج کے بہترین نظام ہوتے اور کہوٹہ ماڈل سٹی کہلاتا بہرحال ٹنگی ڈیم کے قریب بنے ٹیوب ویل کی حالت خستہ جس میں 4موٹرز لگی ہیں جن میں سے تین خراب جبکہ جو ایک ٹھیک ہے وہ بھی کبھی خراب اور کبھی ٹھیک رہتی ہے جبکہ بات کریں فلٹریشن پلانٹس کی تو13فلٹریشن پلانٹس ہیں جن میں سے ایک بھی فعال نہیں ہے ایک تالاب بنا ہوا ہے جہاں ٹنگی ڈیم سے پانی آتا ہے اور وہ پانی بغیر فلٹر کیے گندگی آلود عوام کو پلایا جا رہا ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے اس موقع پر کہا کہ میں نے ایکسین، ایس ڈی او واٹر سپلائی اور اے سی کہوٹہ کے ہمراہ تمام مقامات کا دورہ کیا انھوں نے اس موقع پر عوام علاقہ کو کہا اپنے حقوق کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں ہمارے علاقے کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر شعور اور تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ انتظامایہ اور نمائندگان اگر اس پر توجہ دیتے تو آج کہوٹہ کے عوام صاف پانی جیسی سہولت سے مستفید ہو رہے ہوتے جبکہ صداقت علی عباسی نے جو32کروڑ کے فنڈز کا اعلان کیا اور بتالایا ایکسین سے معلوم ہوا کہ ان میں سے صرف50لاکھ روپے آلاٹ ہوئے ہیں جن سے دو موٹریں بھی آنا مشکل ہیں ان سے واٹر سپلائی کی فراہمی کیسے یقینی ہو سکتی ہے برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی نے کہا کہ اس حوالے سے ہر فارم پر آواز اٹھاونگا جدوجہد کرونگا عوام علاقہ ساتھ دیں اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں انھوں نے ڈی سی راولپنڈی اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فلفور اس مسلے کے حل کا صد باب نکالا جائے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 30 July 2022)
The people of Kahuta city are deprived of basic facilities and blessings like water in today’s modern era. 80% of the population of Kahuta city do not have this facility, while the other 20% of people who have this facility are also forced to drink water from dirty drains. The incompetence of the representatives, the indifference of the administration that this issue has not been solved to date, along with the prominent educational and social personality Brigadier (R) Javed Ahmad Satti, today visited the places where the facts were brought before the public. Tube well, filtration plant, and the place from where water was supplied to the public. In 2005, when Raja Tariq Mehmood Murtaza was Tehsil Nazim, he brought funds of about 22 crores for water supply and 8 crores for the sewage system and two tubes at the place of Tingi. Well, while 4 motors were installed, similarly tanks were built in different places of Kahuta city, including Gula Panjad Chowk, Nawaz Colony, Thana Chowk, and Dhapri, but unfortunately with the coming of the second government, this project fell into disrepair and could not be completed today. If this project was completed, there would have been excellent water supply as well as sewage system and so on It is called Vita Model City, however, the condition of the tubewell built near Tangi Dam is in a dilapidated condition, in which there are 4 motors, three of which are damaged, while the one that is good is sometimes damaged and sometimes is fine. Talking about the filtration plants, there are 13 filtration plants in which Not a single one is active. A pond has been built where water comes from the Tangi Dam and that water is being fed to the polluted public without filtering, which is spreading various diseases. Brigadier (retd) Javed Ahmed Sati said that we will raise our voice in every form and struggle, the people of the region should support us and fight for their rights.

آپنے تمام منصوبے مکمل کریں گے,پی ٹی آئی کے راہنام مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی

We will complete all projects, PTI’s leader, resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi

www.pothwar.com

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2022)
پی ٹی آئی کے راہنام مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں PTIکی حکومت آنے سے آپنے تمام منصوبے مکمل کریں گے ٹورازم ہائی وے اس علاقے کے عوام کی تقدیر بلد دے گی مجھ پر لگائے گے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں کہ کہوٹہ کے فنڈز مری میں لگائے گئے ٹورازم ہائی وے کا منصوبہ لوئر ٹوپہ مری سے شروع ہونا تھا جبکہ میں نے چوکپنڈوری بیور پنجاڑ سے نڑھ تک پہلے شروع کیا 2ارب کے اس منصوبے پر کام شروع ہے جبکہ مری کی واٹر سپلائی سے کہوٹہ میں 26کروڑ کی گرانٹ کے ٹینڈرز ہوئے ہیں مگر مہنگائی کی وجہ سے اب یہ منصوبہ 36کروڑ کا ہوگیا ہے جو جلد شروع ہوگا مری کوہسار یونیورسٹی سے27کروڑ کے فنڈ سے کہوٹہ میں دو کیمپسز جبکہ ایک ساگری اور ایک کلر سیداں میں تعمیر ہوگا صداقت علی عباسی نے مزید کہا کہ 22کروڑ کی گرانٹ جو یاسمین راشد نے دی تھی اس سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے کہوٹہ جیوڑہ روڈ اور کہوٹہ ترکھیاں روڈ کے دوبارہ ٹینڈرز ہونگے کہوٹہ شہر کی سڑکوں کے لیے5کروڑ کی گرانٹ منطور ہوئی ہے جبکہ کروڑوں روپے کی لاگے سے سپورٹ کمپلیکس کی تعمیر اخری مراحل میں ہے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ راولپنڈی روڈ شاہد خاقان عباسی کا منصوبہ ہوگا مگر سہالہ فلائی اوور میرا منصوبہ ہے 27کروڑ روپے لوگوں کو معاوضہ دے دیا گیا ہے بہت جلد ایف ڈبلیو او کام شروع کر دے گی انھوں نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں دھاندلی سے رزلٹ تبدیل کیے گے جنکو ہم نہیں مانتے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں ہر قسم کے ثبوت میرے پاس ہیں میں عوام کو جوابدہ ہوں عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے میری کوشش ہوگی کہ ہمارے دور میں تمام منصوبے مکمل ہوں

گذشتہ روز ملنے والی لاوارث نعش کی تدفین تدفین کی گئی۔

The cremation of the abandoned body found taken place

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2022)
گذشتہ روز ملنے والی لاوارث نعش کی تدفین پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ، الخدمت ٹرسٹ اور دیہی ویلفیئر کونسل کے زیر انتظام قبر کی تیاری،نماز جنازہ کے بعد تدفین کی گئی۔شدید بارش میں پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان نے اپنی نگرانی میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نوجوان رہنماء ملک عبدا لقیوم اور دیگر ورکروں نے قبر کھودی،پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم، جماعت اسلامی کے ملک سعید احمد نے غسل دیا جبکہ جماعت اسلامی کے رہنماء سابق کونسلر حاجی ملک عبد الرؤف نے میت کے لیے بکس اور فراہم کیا نمازے جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماء سابق کونسلر حاجی ملک عبد الرؤف،پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان،صدر دیہی ویلفیئر کونسل راجہ عمران ضمیر، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم،جماعت اسلامی کے ملک سعید احمد، شیراز احمد قریشی ایڈوکیٹ، ملک فرحان سمیت دیگر نے شر کت کی نامعلوم مرحوم کی تدفین سر کاری قبر ستان میں کی گئی۔

مولانا قاری عظمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Maulana Qari Uzman Usmani Khatib Jama Masjid Makki speech at Friday gathering

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2022)
ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا قاری عظمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں اس حوالے سے سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا۔ عدل و انصاف کی بات ہو تو اپنے عملی کردار کی وجہ سے منفرد و ممتاز نظر آتے ہیں۔ اپنے، پرائے، کمزور و طاقتور میں فرق نہیں کرتے تاریخِ عالم نے ہزاروں جرنیل پیدا کیے، لیکن دنیا جہاں کے فاتحین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے سامنے طفلِ مکتب لگتے ہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پیکر عدل و انصاف ہونا آپ کو بڑے بڑے حکمرانوں سے ممتاز و مبین کرتا ہے۔ اسی عدل و انصاف کی وجہ سے ساڑھے 22 لاکھ مربع میل سے زائد علاقہ پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت اپنے تمام تر تقاضوں کے ساتھ موجود رہی اور رعایا نے آپ کے تمام احکامات کو دل و جان سے قبول کیاانہوں نے کہا کہ آپ عدل و انصاف کا اطلاق بلا امتیاز اور بلا جھجھک یکساں طور پر ہر ایک پر کرتے خواہ آپ کا اپنا بیٹا ابو شحمہ یا قدامۃ بن مظعون ہی کیوں نہ ہوں۔ جب انہوں نے جرم کا ارتکاب کیا تو آپ نے خود انہیں 80 کوڑے ماریآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت میں عدالت کا محکمہ باقاعدہ قائم ہوا۔ حکومتی نظام کو احسن طریقے سے چلانے اور عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عدالتی امور کو حکومتی امور سے الگ کردیا۔ ججز کی تقرریاں میرٹ پر کرنے اور تمام فیصلے آزادانہ حیثیت میں قرآن و حدیث کے مطابق کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری فرمائے۔

ایم۔پی۔اے راجہ صغیر کے مسلم لیگی قیادت پر الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ

MPA Raja Saghir’s allegations against the Muslim League leadership are fabricated and baseless. Raja Ehsanul Haque Advocate

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عمران ضمیر ،30جولائی,2022)—صدر مسلم لیگ(ن) تحصیل کہوٹہ لائرز ونگ راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔کہ ایم۔پی۔اے راجہ صغیر کے مسلم لیگی قیادت پر الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق اور سابق ایم۔پی۔اے راجہ محمد علی کے کہنے پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور سابق چیئرمینوں نے ووٹ مسلم لیگی امیدوار راجہ صغیر کو دیئے۔ضمنی الیکشن کے دوران راجہ صغیر نے الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرنے پر آن ریکارڈ راجہ ظفرالحق کو بڑا بھائی اور راجہ محمد علی کو بھتیجا قرار دیا۔جبکہ ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد راجہ ظفرالحق اور راجہ محمد علی کے خلاف راجہ صغیر نے جو نازیبا اور غیراخلاقی زبان استعمال کی اسکی مسلم لیگی کارکنان، عہدیداران بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ(ن) لائرز فورم تحصیل کہوٹہ ممتاز قانون دان راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق اور راجہ محمد علی کے کہنے پر سابق چیئرمینوں راجہ شوکت دکھالی، راجہ فیاض بیور، ماسٹر(ر) یونس نارہ، چوہدری صداقت، پرویز قادری اور دیگر کونسلز مسلم لیگی عہدیداران نے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر راجہ صغیر کو ووٹ سرعام اعلانیہ دیئے۔راجہ احسان الحق نے مزید کہا کہ راجہ ظفر الحق نے پرویزمشرف کے دور آمریت میں وزارت عظمیٰ کی آفر کو ٹھکرا دیا اور میاں برادران و پارٹی اور کارکنان سے وفا نبھائی۔جس پر مسلم لیگی کارکنوں کو اپنے قائد راجہ ظفرالحق پر فخر ہے۔راجہ احسان الحق نے راجہ صغیر کے الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اور کہا کہ ہائی کمان اس کا نوٹس لے۔راجہ ظفرالحق کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button