DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Indiscriminate firing on a daily basis became the norm in Kallar city

کلرسیداں شہر میں روزانہ کی بنیاد پر اندھا دھند فائرنگ معمول بن گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،25,جولائی,2022)— کلرسیداں شہر میں روزانہ کی بنیاد پر اندھا دھند فائرنگ معمول بن گئی کلرسیداں پولیس ستو پی کے سوئی رہتی ہے، تفصیلات کے مطابق مرید چوک پنجاب کالج پنی منگلورہ اور گوجرخان روڈ کے اس علاقے میں روزانہ بے مقصد فائرنگ شروع ہو جاتی ہے لوگ یہ سلسلہ اپنی مرضی سے شروع کرتے ہیں اور اپنی مرضی سے ہی ختم کرتے ہیں تین کلومیٹر کا ایریا علاقہ غیر بنا ہوا ہے کبھی اس کونے سے کبھی دوسرے کونے سے آتشیں اسلحے سے فائرنگ شروع کر دی جاتی ہے گزشتہ بھی رات اڑھائی بجے تک مختلف اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہا مگر کیا مجال کہ کلر پولیس کسی قانون شکن کے خلاف حرکت میں آئے اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا شہریوں سے سی پی او راولپنڈی سے اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 25th July, 2022)- Indiscriminate firing has become a routine in Kallar Syedan ​​city on a daily basis. Kallar Syedan ​​Police have so far failed to take notice, according to details Mureed Chowk, Punjab College Pani Mangalore and In the area of ​​Gujarkhan Road, firing is started daily for no purpose. People start this series at their own will and end it at their own will. The area of ​​three kilometers is undeveloped. Sometimes from this corner, sometimes from another corner. Firing starts at 2:30 p.m. Last night too, the firing from different sides continued as usual, but there is no question of the Kallar police taking no action against any lawbreaker and CPO Rawalpindi has been requested to take strict notice of this situation.

ہم ہارے نہیں ہمیں ریٹرننگ آفیسر نے ہروایا ہے۔ صداقت علی عباسی

We are not defeated, we have been defeated by the returning officer. Sadaqat Ali Abbasi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،25,جولائی,2022)— پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی سات میں پی ٹی آئی کو چالیس ہزار اور پی ڈی ایم کی جماعتوں مسلم لیگ ن،آزاد،پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 96ہزار ووٹ پڑے تھے مگر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ووٹ چالیس ہزار سے بڑھ کر ستر ہزار کے قریب ہوئے جبکہ پی ڈی ایم کے ووٹ 96 ہزار سے کم ہوکر ستر ہزار سے بھی کم رہ گئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے عمران خان کے بیانیئے اور ہمارے ترقیاتی کاموں کا ساتھ دیا۔انہوں نے ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ بلدیہ کہوٹہ کے پچیس میں سے بیس پولنگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کامیاب رہی ہم نے کہوٹہ شہر 1791 ووٹوں کی برتری سے جیتا پورے حلقہ میں سب سے بڑی لیڈ یوسی بیور سے ملی جو 2610 ہے اور اس کا بڑا کریڈٹ راجہ طارق مرتضی کو جاتا ہے۔کلر بلدیہ کے تینتیس میں سے 25 پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی فاتح رہی ہم نے کلرشہر سے اڑھائی ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی ہم ہارے نہیں ہمیں ریٹرننگ آفیسر نے ہروایا ہے۔

فواد زیاد سکنہ قائد اعظم کالونی راولپنڈی کاتھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج

Fawad Ziad registeres case over rented home burgalry in Pind bainso

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،25,جولائی,2022)— فواد زیاد سکنہ قائد اعظم کالونی راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں چکڑالی بدہال کا رہائشی ہوں۔میرے والد زیاد نے 2018میں ایک مکان جس میں دو عدد کمرہ جات،چوبارہ اور تقریبا سات کنال ملحقہ زمین واقع پنڈبہنسو کلر سیداں کو مورخہ 03 مارچ 2018میں مسمی خوشخال خان سے خرید کیا تھا بعد ازاں مکان مذکورہ سائل نے 2018میں مسمی عدنان خان کو کرائے پر دے دیا جس کا باقاعدہ طور پر تھانہ کلر سیداں میں ریکارڈ موجود ہے۔گزشتہ روز بوقت دو بجے کے قریب میں ہمراہ مظلوم اور زین الحسن مکان کی دیکھ بھال کے سلسلے میں بر موقع مکان پر گئے اور دیکھا کہ مکان کے مین گیٹ کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ مسمی الیاس،طارق کیانی،محمد محفوظ اور مسماۃ (ز) ہمراہ 4/5نامعلوم افراد میرے گھر کے اندر کی دیوار آدھے سے زیادہ توڑ چکے تھے کو دیکھ کر حیران رہ گیا جبکہ گھر میں موجود بلاک بھی غائب پائے گئے۔اتنی دیر میں گھر کے اندر کمروں کی طرف دیکھا تو 8عدد چارپائیاں،ڈاؤلنس فریج،کچن کا سامان،الماری لکڑی اور دیگر گھریلو اشیاء جن کی مالیت تقریبا 09لاکھ روپے بنتی ہے گھر میں موجود نہ تھیں۔

عوام نے مسلم لیگ ن کے جعلی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ راجہ ساجد جاوید

People have rejected the fake narrative of PML-N. Raja Sajid Javed

File Photo of Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،25,جولائی,2022)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی قیادت اور پالیسیوں سے خوش نہیں،ن لیگ کی شکست پاکستان کی جیت ہے،پنجاب شریف خاندانوں کی غلامی سے آزاد ہو گیا،عمران خان اور پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان اب آگے بڑھیں گے۔انہوں نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام ن لیگ کی قیادت اور اس کی پالیسیوں سے خوش نہیں۔عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت عوام نے پی ٹی آئی کو سرخرو کیا۔ضمنی الیکشن نے ہمیں ایک بار پھر موقع دیا کہ ماضی کی تلخیوں کو ایک طرف رکھ کر از سر نو متحد ہو کر وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کریں۔نتائج نے ثابت کر دیا کہ عوام جب فیصلہ کر لیں تو کوئی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے گیارہ جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی۔ عمران خان کے بیانیے اور پرویز الہی کی دوراندیشی پر مبنی حکمت عملی کی جیت ہوئی ہے،عوام نے مسلم لیگ ن کے جعلی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button