DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Allama Hafiz Muhammad Abdullah Abid passed away

مدنی مسجد مچھلی کہوٹہ کے خطیب علامہ حافظ محمد عبداللہ عابد وفات پا گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جولائی2022)—مدنی مسجد مچھلی کہوٹہ کے خطیب علامہ حافظ محمد عبداللہ عابد صاحب رضائے الہی سے وفات پا گے,خطیب جامع مسجد مدنی کہوٹہ مولانا عبداللہ عابدکا نماز جنازہ رات 10 بجے آڑہ محلہ والا قبرستان میں ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 24 July 2022)— Hafiz Muhammad Abdullah Abid, Khateeb of Madani Masjid Machhli, Kahuta, has passed away.
Maulana Abdullah Abid’s funeral prayer was performed at Aara Mohalla graveyard at 10 pm. A large number of people participated in the funeral prayer.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے ہمراہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کے کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Kahuta; AC Kahuta Simal Mushtaq along with Health Department officials visited different areas of Kahuta city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جولائی2022)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ان ایکشن ڈی ڈی ایچ او کے ہمراہ مختلف مقامات ہوٹلوں اور دوکانوں کا دورہ ڈینگی بچاو کے حوالے سے انتظامات دیکھے ڈینگی لاروہ پائے جانے پر دو تاجروں جن میں ایک ہوٹل اور ایک آٹو ورکشاپ مالک پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے ہمراہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کے کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے کوٹلی روڈ کہوٹہ دھپری میں واقع پاکستان آٹوزکے اندر موجود پانی میں ڈینگی لاروہ پائے جانے پراس کے مالک محمد ریاض ولد عمرہ خان اور کوئٹہ ہوٹل مین بازار کہوٹہ کی چھت پر کھڑے پانی میں بھی ڈینگی لاروہ پایا گیا جس پر دونوں تاجروں کے خلاف زیر دفعہ 269کے تحت مقدمہ درج کر ا دیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے عوام علاقہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں پانی کو جمع نہ ہونے دیں گھروں کے اندر اور باہر صفائی کو یقینی بنائیں جبکہ تاجر بلخصوص ٹائر کی دوکانوں والے پانی جمع نہ ہونے دیں ڈینگی کے پھیلاو میں اضافہ ہو رہا ہے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے موزی مرض سے نمٹا جائے۔

راجہ صغیر احمد کامیاب قرار دے دیئے گئے مسترد ووٹوں کی گنتی میں ان کے حق میں مزید چھ ووٹ کا اضافہ

Six more votes added on to winning candidate Raja Saghir Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جولائی2022)
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کامیاب قرار دے دیئے گئے مسترد ووٹوں کی گنتی میں ان کے حق میں مزید چھ ووٹ کا اضافہ۔تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کے وکیل اس بات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن نہیں کرسکے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیوں کی جائے؟یہ بتانے میں بھی ناکام رہے کہ دھاندلی کب کہاں اور کیسے ہوئی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے کہوٹہ کیمپ میں مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کردی جس کے نتیجے مسلم لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد کی ووٹوں میں مزید چھ ووٹ کا اضافہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں ان کی برتری 49 سے بڑھ کر 55 ہوگئی۔جس کے بعد رات اڑھائی بجے سرکاری طور پر نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں راجہ صغیر احمد کامیاب قرار پائے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے راجہ صغیر احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور راجہ صغیر احمد نوٹیفکیشن ملنے پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے لاہور روانہ ہوگئے۔جہاں انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد قائد ایوان کے انتخاب میں بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button