DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Namal University Scholarship Fund held in Southall, Special Guest Ms. Aleema Khanum (Sister Imran Khan )

ساؤتھ آل میں نمل یونیورسٹی سکالرشپ فنڈ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد, مہمان خصوصی محترمہ علیمہ خانم (ہمشیرہ عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

ساؤتھ آل۔یوکے ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ،08جولائی,2022)—ساؤتھ آل میں نمل یونیورسٹی سکالرشپ فنڈ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد۔ برطانیہ کے دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ ساؤتھ آل (ہیتھرو ائرپورٹ لندن سے ملحقہ) میں 30 جون 2022 ء بروز جمعرات کی شام چوہدری ٹی کے سی کے پارٹی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی مہمان خصوصی محترمہ علیمہ خانم (ہمشیرہ عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم پاکستان) تھیں۔ پروگرام کا مقصد نمل یونیورسٹی پاکستان کے غریب طالب علموں کیلئے اسکالرشپ فنڈ تھا۔ معروف کاروباری و سیاسی شخصیت جناب محمد زاہد راجہ ، دلاور چوہدری (مالک TKC) اور محترمہ زینب خاننے مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی نظامت رِکی لوبو نے کی۔ تلاوت قرآن کریم کی سعادت ماجد بٹ نے حاصل کی۔ نمل یونیورسٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کا ویڈیو پیغام بڑی اسکرین ہپر دکھایا گیا۔ ویژن اور مشن کی بات کی گئی۔ کور ویلیو بیان کی گئی۔ نمل نالج سٹی کے بارے میں دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ وہاں اطراف کی کہانی بتائی گئی۔ نمل نالج سٹی کے متعلق بتایا گیا۔ جبکہ وہاں کی جغرافیائی صورتحال، سی پیک شاہراہ، دریاؤں، پہاڑوں، جھیلوں اور قدرتی مناظر کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ مسز علیمہ خان جو کہ ممبر بورڈ آف گورنرز ہیں۔ انہوں نے نمل یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ کہا کہ وہ چندہ مانگنے نہیں آئیں بلکہ وہاں زیر تعلیم نادار بچوں کی سکالرشپ کیلئے مدد چاہیے۔مقصد وہاں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ مخیر حضرات کے تعاون سے میرٹ کی بنیاد پر سکالرشپ پر بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔ جبکہ پاکستان کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے غریب طالب علم بچوں کی کفالت اور اسکالرشپ کی ترغیب دی۔ امریکہ میں مقیم مقبوضہ کشمیر سرینگر کے ٹونی آشائی جو نمل یونیورسٹی، میانوالی، صوبہ پنجاب، پاکستان کے کیلیبرائٹی آرکیٹیکٹ اینڈ ماسٹر پلینر بھی ہیں۔ وہاں یونیورسٹی کی بلڈنگ، کرکٹ گراؤنڈ اور طالب علموں کے ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق بتایا کہ کیسے پایائے تکمیل کو پہنچے۔ وہاں کی وزٹ کے دوران والدین کے ٹھہرنے کی واحد رہائش گاہ ریذیڈنسی کی معلومات دی گئی۔ جسے سر انور پرویز نے عطیہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی بنے گی۔جس کی حدود میں الیکٹرک بسیں چلیں گی اور سائیکلیں ہونگی۔ کاریں نہیں چلیں گی۔پیدل چلنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ماحولیات کا خیال رکھا جائے گا۔ نمل نالج سٹی اینڈ سکالرشپ فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے میزبان محمد زاہد راجہ نے کہا کہ وہ نمل نالج سٹی منصوبہ کیلئے ہر ممکن تعاون اور مدد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے لاکھوں روپے کی سپانسرشپ کا اعلان بھی کیا۔ زینب خان نے کہا کہ نمل نالج سٹی پراجیکٹ سے طالب علم بچوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔ چوہدری دلاور نے کہا کہ وہ شروع سے ہی عمران خان کے جاری منصوبوں کیلئے اپنی بساط کے مطابق مدد کرتے ہیں۔ انکے والد محترم (مرحوم) نے شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپِٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کیلئے مالی مدد کی تھی۔ نمل یونیورسٹی سے بھی تعاون جاری رہے گا۔محمد زاہد راجہ کی ترغیب سے وہاں موجود شرکاء نے ڈیڑھ لاکھ کے قریب پاؤنڈز سکالرشپ فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ تقریب میں راجہ محمد طاہر، راجہ شعیب، آزاد جرال،، شیخ فیاض، اے ڈی خان، رانا حفیظ، حاجی بشیر چوہدری، جمیل الرحمٰن، چوہدری محمد صابر، ساجد محمود، راجہ ارشد محمود خان، راجہ قیصر خان، حاجی چوہدری خورشید، راجہ وسیم کیانی، لائق علی خان، رانا نوید، محمد عظیم اور کونسلر نوری باجی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ محمد زاہد راجہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

Southall-UK; ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, July 08, 2022) A function was held at the party hall of Chaudhry TKC in Southall (adjacent to Heathrow Airport London) on the outskirts of the British capital. The special guest was Ms. Aleema Khanum (sister of Imran Khan, Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf and former Prime Minister of Pakistan).

The purpose of the program was to provide a scholarship fund for poor students of Namal University Pakistan. Leading business and political personality Mr. Muhammad Zahid Raja, Dilawar Chaudhry (owner of TKC) and Ms. Zainab Khan jointly organized the event. The event was moderated by Ricky Lobo.

The recitation of the Holy Quran was blessed by Majid Butt. The video message of Imran Khan, the founding chairman of Namal University, was shown on a big screen. Vision and mission were discussed. Core value stated. A documentary about Namal Knowledge City was shown. The story of the surroundings was told there. About Namal Knowledge City. The geographical situation, C-Pak highway, rivers, mountains, lakes and landscapes were also explained in detail.

At the urging of Mohammad Zahid Raja, the participants present there announced to donate around one and a half lakh pounds to the scholarship fund. Raja Muhammad Tahir, Raja Shoaib, Azad Jarral, Sheikh Fayyaz, AD Khan, Rana Hafeez, Haji Bashir Chaudhry, Jamil-ur-Rehman, Chaudhry Muhammad Sabir, Sajid Mahmood, Raja Arshad Mahmood Khan, Raja Qaiser Khan, Haji Chaudhry Khurshid. Apart from Raja Wasim Kayani, Laiq Ali Khan, Rana Naveed, Muhammad Azeem and Councilor Noori , others were present. Muhammad Zahid Raja thanked all the guests who also enjoyed the music.

Show More

Related Articles

Back to top button