DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; TLP chief Saad Hussain Rizvi will visit Kallar Syedan today Friday for the PP7 election campaign
ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی آج بروز جمعہ کلرسیداں کا دورہ کریں گے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08جولائی,2022)—ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی آج بروز جمعہ کلرسیداں کا دورہ کریں گے وہ حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی کے امیدوار حافظ منصور ظہور لنگڑیال کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسہ کلر شہر میں پنڈی روڈ پر ائیسکو سب ڈویژن کے دفاتر کے باالمقابل ہو گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 08, 2022) – TLP chief Saad Hussain Rizvi will visit Kallar Syedan today, Friday. The election rally will be held in front of the offices of ISCO sub-division on Pindi Road in Kallar city. He will address the election rally of TLP candidate Hafiz Mansoor Zahoor Langarial in PP-7 by-election.
سترہ جولائی کے ضمنی انتخابات میں کلر کہوٹہ ہی نہیں صوبہ بھر کے حلقوں سے شیر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر کارکنوں کو سرخرو کرے گا
In the July 17 by-elections, not only Kallar Kahuta but also PML-N from all the constituencies in the province will win by a landslide

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،انجینئر قمراسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی نے کہا ہے کہ سترہ جولائی کے ضمنی انتخابات میں کلر کہوٹہ ہی نہیں صوبہ بھر کے حلقوں سے شیر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر کارکنوں کو سرخرو کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام کلرسیداں میں بلدیہ اور یوسیز کے ذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی،پرویز اختر قادری،راجہ ندیم احمد،شاید گجر،طلال خلیل کے علاؤہ بلدیہ کلر کے سابق ارکان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین، عابد زاھدی،جنید بھٹی،راجہ کامران عابد،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر منہاس نے بھی شرکت کی اور اپنی اپنی وارڈ کی سیاسی صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیا۔اجلاس میں انتخابی مہم کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ جلسہ میں ہمارے قائد کی بیٹی مریم نواز پہلی بار کلر سیداں آرہی ہیں ہم اپنی شاندار روایات کے عین مطابق اپنی قائد کا استقبال کریں گے۔دنیا گواہ رہے کہ یہ حلقہ مسلم لیگ ن کے شیروں کا گڑھ ہے ہم سب شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں متحد ہیں اجلاس سے طیب محمود قریشی،شیخ توقیر نے بھی خطاب کیا شیخ حسن ریاض بضد رہے کہ وہ مریم نواز کے جلسہ کے انتظامات انصرام خودکریں گے آپ لوگ صرف سرپرستی کریں۔
عید کے فوری بعد بلیو لائن میٹرو بس سروس کا آغاز کردیا جائے گا
Blue line metro bus service will be launched immediately after Eid

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ عید کے فوری بعد بلیو لائن میٹرو بس سروس کا آغاز کردیا جائے گا اس کا روٹ اسلام آباد سے روات تک ہے مگر چونکہ 13 ارب روپے کی لاگت سے کرال چوک تا روات چھ رویہ ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام عید کے بعد شروع ہو جائے گا اور موجودہ سڑک پر بالخصوص دوران تعمیر میٹرو بس کا چلنا ممکن نہیں اسلئے بلیو لائن میٹرو بس سروس کرال چوک تک چلے گی اور روات ایکسپریس وے کے مکمل ہوتے ہی یہ روات تک چلنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرال چوک روات ایکسپریس وے کی منظوری 2017 میں دی گئی تھی اور فنڈز مختص ہونے کے بعد ڈیزائن بھی مکمل ہو گیا تھا مگر دیگر منصوبوں کی طرح اسے چار برس تک التوا میں رکھا گیا۔ ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد نہ صرف روات سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو سفری اذیت سے نجات مل جائے گی انہیں ائرکنڈیشنڈ آرام دہ کشادہ بلیو لائن میٹرو بس کی سہولت بھی حاصل ہو جائیگی۔
لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب 27 جولائی بروز بُدھ دفتر سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب لاہور کے باہر علامتی احتجاج کرے گی۔
Lab Attendants Association Punjab will hold a symbolic protest outside the office of Secretary School Education Punjab Lahore on Wednesday, July 27
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08جولائی,2022)—لیب اٹنڈنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر وسیم اختر کمبوہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے طے شدہ معاملات اور وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایسوسی ایشن ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی یقین دھانی پر ہم نے24 مارچ کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی مگر پنجاب حکومت اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہ کروا سکی جس سے صوبہ بھر کے لیب اٹینڈنٹس میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔صورتحال پر غور کرنے کے لیئے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اجلاس گوجرانولہ میں ہوا میں طے کیا گیا کہ لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب 27 جولائی بروز بُدھ دفتر سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب لاہور کے باہر علامتی احتجاج کرے گی۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں جیب تراشی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ
Increase in pickpocketing and theft at THQ Hospital

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08جولائی,2022)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں جیب تراشی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ہسپتال میں سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر مرد و خواتین اپنی نقدی اور دیگر ضروری کاغذات سے محروم ہونے لگے۔گزشتہ روز میں ایک خاتون کے پرس سے 28000ہزار روپے کی رقم نکال لی اور موقع سے فرار ہو گئی۔ ناصر محمود سکنہ بناہل نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دوائی لینے ٹی ایچ کیو ہسپتال آیا۔میری بیوی کیساتھ گاؤں کی ایک خاتون بھی تھی۔جب میری بیوی باری کے انتظار میں ہسپتال کے اندر بیٹھی ہوئی تھی تو ایک نامعلوم عورت نے میری بیوی کے ہاتھ میں پکڑے پرس کے اندر سے پیسے نکال لئے۔پرس میں 28000ہزار روپے کی رقم اور شناختی کارڈ بھی موجود تھا۔اور جب ہم ہسپتال سے باہر آئے تو پارکنگ ایریا میں پرس پڑا ہوا تھا مگر اس میں رقم اور شناختی کارڈ موجود نہ تھا۔دریں اثناء اس سے قبل بھی جیب تراشی کی وارداتوں میں متعدد خواتین و مرداپنی رقوم اور دیگر ضروری اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں۔
ہفتہ قبل چوکپنڈوری شہر سے چوری کی گئی بس کو جلال پور جٹاں سے برآمد کر کے واردات میں ملوث تین میں سے دو ملزمان گرفتار
Two of the three accused involved in the incident were arrested after recovering a stolen bus from Jalalpur Jattan on Saturday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08جولائی,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شیخ محمد نواز نے نفری کے ہمراہ ایک ہفتہ قبل چوکپنڈوری شہر سے چوری کی گئی بس کو جلال پور جٹاں سے برآمد کر کے واردات میں ملوث تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چھ یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ملزم عامر بشیر کا تعلق جلال پور جٹاں جبکہ اس کے ساتھی ملزم ناظر نواز کا تعلق ملوٹ کہوٹہ سے بتایا جاتا ہے۔ملزمان نے ایک ہفتہ قبل رات کے پچھلے پہر چوکپنڈوری شہر میں کھڑی بس کو چوری کر لیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مدعی محمد عثمان سکنہ کہوٹہ کی درخواست میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم عامر بشیر کچھ عرصہ قبل کلر سیداں میں مختلف مسافر بسوں پر کنڈیکٹری بھی کرتا رہا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان آج بروز جمعہ کہوٹہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
PTI chief Imran Khan will address an election rally in Kahuta on Friday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،08جولائی,2022)—پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان آج بروز جمعہ کہوٹہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے کلر سیداں سے پی ٹی آئی کی تنظیمیں،ذمہ داران اور کارکنان امیدوار حلقہ پی پی 7کرنل شبیر اعوان کی قیادت میں کہوٹہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
راجہ صغیر احمد کا ضمنی الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان , شاہد محمود سنگرال ایڈوکیٹ
Shahid Mehmood Sangral Advocate Announces support for Raja Saghir Ahmed




