DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; After the transfer of accounts of more than two hundred account holders from Azad Kashmir, not only rush but also traffic problems increased immensely.

مرکز قومی بچت کلر سیداں میں چک سواری آزاد کشمیر سے دو سو سے زائد کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس کلر سیداں ٹرانسفر ہونے کے بعد نہ صرف رش بلکہ ٹریفک مسائل میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21مئی2022)— مرکز قومی بچت کلر سیداں میں چک سواری آزاد کشمیر سے دو سو سے زائد کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس کلر سیداں ٹرانسفر ہونے کے بعد نہ صرف رش بلکہ ٹریفک مسائل میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے رقوم نکلوانے کیلئے دور دراز علاقوں سے آنے والے مرد و خواتین جن میں سے زیادہ تر تعداد معمر افراد کی ہوتی ہے کو کئی کئی گھنٹے اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔کھاتہ داروں نے کہا کہ یہ واحد قومی بنک ہے جہاں اپنے ہی جمع شدہ پیسوں کو نکلوانے کیلئے بھکاریوں کی طرح کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔آزاد کشمیر سے آنے والے بیشتر کھاتہ دار صبح چار بجے سے ہی کلر سیداں پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں اور کلر سیداں میں پارکنگ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی گاڑیا ں بنک کے سامنے مین شاہراہ پر کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھاتہ داروں کی سہولت کیلئے دانگلی کے قریب مزید ایک قومی بچت کی برانچ کے قیام کی منظوری دے تا کہ آزاد کشمیر سے آنے والے کھاتہ داروں کو کلر سیداں آنے کی بجائے دانگلی سے ہی اپنی مطلوبہ رقم وصول ہو سکے اس طرح نہ صرف ان کی سفری مشکلات کم ہو جائیں گی بلکہ کلر سیداں کے مقامی کھاتہ داروں کیلئے بھی آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔

Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 21, 2022) – After transfer of accounts of more than two hundred account holders from Chakswari, Azad Kashmir to Kallar Syedan ​​not only rush but also traffic problems have increased immensely. Due to which men and women from remote areas, most of whom are elderly, have to wait for hours for their turn to withdraw money. Account holders said that this is the only national bank. Most of the account holders coming from Azad Kashmir start arriving at Kallar Syedan ​​from 4 in the morning and there is no proper arrangement of parking in Kallar Syedan. Due to this, they park their vehicles on the main highway in front of the bank, due to which the movement of vehicles is also severely affected.

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ قرار دیئے جانے والے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی میں کلرسیداں سے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد بھی شامل ہیں

Raja Sagheer Ahmed, is also among the deviant members of the Punjab Assembly who have been declared PTI’s D-seat by the Election Commission

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21مئی2022)—الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ قرار دیئے جانے والے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی میں کلرسیداں سے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد بھی شامل ہیں راجہ صغیر احمد کا تعلق کہوٹہ کی یوسی مٹور سے ہے یہ معروف مسلم لیگی بابا غلام فرید کے فرزند ہیں ساری زندگی یہ مسلم لیگ کے قافلے کا سرگرم حصہ رہے یہ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق کے بھی قریبی عزیز ہیں ان کے باہمی اختلافات کے نتیجے میں راجہ صغیر احمد نے 2013 میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے انہوں نے شکست سے ہمت نہ ہاری پھر کمر کس کر فیلڈ میں نکل آئے انہوں نے 2018 میں پھر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا مگر اس کی مدد کرنے والوں کی غالب اکثریت کا تعلق مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے رفقا تھے دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی انہیں ووٹ دیئے یہ ہرروز صبح سات بجے گھر سے نکلتے ہیں اور شب نو بجے واپس لوٹتے ہیں روزانہ ان گنت جنازوں اور فاتحہ میں شرکت ان کا طرہ امتیاز رہا۔ یہ صرف آٹھ جماعت تعلیم رکھتے ہیں اپنی بس اور ٹرک پر ڈرائیور بھی رہے گاڑی کی مکمل اوورہالنگ کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں ان کے بارے میں یہ بات بہت مشہور ہے کہ یہ مس کال پر واپسی کال ضرور کرتے ہیں انہوں نے گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں کلرسیداں اور کہوٹہ کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑا،پی ٹی آئی کے غلام مرتضی ستی،مسلم لیگ ن کے راجہ محمد علی،پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد ایوب،تحریک لبیک کے حافظ منصور ظہور لنگڑیال،جماعت اسلامی کے راجہ تنویر کو شکست دے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے انہوں نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے ان کا دوستانہ رھا دونوں ایک پیج پر رہے مگر پی ٹی آئی کے اندر ان کے خلاف مسلسل مزاحمت رہی وہ ان کے طرز عمل سے نالاں تھے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ انتخابات میں جن لوگوں نے ووٹ دیئے میری اولین ترجیح وہی رہیں گے یہی وجہ ہے انہیں پی ٹی آئی میں وہ پزیرائی نہ مل سکی جو ملنی چاہیئے تھی۔ پی ٹی آئی کے کئی دھڑے ان کے خلاف سرگرم رہے دو ماہ قبل جب پنجاب میں سیاسی بحران نے جنم لیا تو انہوں نے حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد ان کی حمایت کا اعلان کردیا ان کو فیصلہ پر نظر ثانی کے لیئے صداقت علی عباسی و دیگر ان سے ملنے لاہور بھی گئے مگر انہوں نے واپس آنے سے صاف انکار کردیا۔چند ہفتے قبل انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد عباسی،مصدق ملک کے ہمراہ جیوڑہ میں ایک افطار دعوت میں بھی شرکت کی تھی انہوں نے حمزہ شہباز کے لیئے پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں مخالفین کی پے در پے مکوں سے بھی تواضع کی تھی یہ اب الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ ہو چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل اب کیا رخ اختیار کرتا ہے اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے مسلم لیگ ن کشتیاں جلا کر ساتھ چلنے والے اپنے اس مشکل دور کے ساتھی کے ساتھ کیا رویہ اختیار کرتی ہے یہ سب آنے والے ایام میں واضع ہو جائے گا۔

ریسکیو1122 کلرسیداں نے لونی جندراں میں پانی کی ٹینکی میں گری قیمتی گائے کو بحفاظت باہر نکال لیا

Rescue 1122 rescue cow that fell into water tank in Looni Jandran

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21مئی2022)—ریسکیو1122 کلرسیداں نے لونی جندراں میں پانی کی ٹینکی میں گری قیمتی گائے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق محمد ظہیر کی قیمتی گائے چرتے ہوئے گھر کے عقبی حصے میں موجود پانی کی ٹینکی میں گر گئی جس کو ریسکیو کر کے بحفاظت نکال لیا گیا۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے کام کو سراہا۔

پولیس نے ملزمان کے ایک ساتھی محمد علی سکنہ دھمالی کو گرفتار کر لیا

Police arrested Muhammad Ali, a resident of Dhamali, an accomplice of the accused

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21مئی2022)—اغواء ہونے والا 23 سالہ ڈرائیور تین دن بعد اغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گیا،ملزمان اور مدعی آپس میں رشتہ داربتائے جاتے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے ایک ساتھی محمد علی سکنہ دھمالی کو گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور اور ایک روند برآمد کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔مغوی قاسم کے مطابق ملزمان طیب علی،محمد علی،واحد اور 3/4 افراد نے اسے اسلحہ کی نوک پر اغواء کیا اور پھر نلہ مسلماناں لے گئے جہاں تین دن تک تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد میں موقع پا کر وہاں سے بھاگ کر گھر پہنچ گیا۔

محکمہ زراعت کی جانب سے نماز استسقاء میں محکمہ کے ہی درجن بھر اہلکاروں کی شرکت

About a dozen officials of the Agriculture Department participated in the Istisqa prayers

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21مئی2022)—کلرسیداں کے لوگوں شہریوں تاجروں علما کی بے حسی،محکمہ زراعت کی جانب سے نماز استسقاء میں محکمہ کے ہی درجن بھر اہلکاروں کی شرکت،محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بشارت محمود نے کلرسیداں میں طویل اور بدترین خشک سالی کے پیش نظر جمعہ کے روز کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا تھا دو ایام تک مشتہری کی گئی مگر جب محکمہ زراعت کا سٹاف نماز میں شرکت کے لیئے کلر اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچا تو یہ دیکھ کر ہی ششدر رہ گیا کہ کوئی ایک شخص بھی نماز استسقا میں شرکت کے لیئے وہاں موجود نہ تھا اس طرح محکمہ زراعت کے ہی درجن بھر ملازمین نمازاستسقا ادا کر واپس لوٹ گئے اور پچپن ہزار کی آبادی والے شہر میں سے کسی ایک شخص کو بھی اس میں شرکت کی توفیق نہ ہوئی۔

سالانہ مجلس عزا 22 مئی بروز اتوار صبح دس بجے گلستان زہرہ چوآ خالصہ میں منعقد ہو رہی ہے

The annual mourning ceremony is being held on Sunday 22nd May at 10 am at Gulistan-e-Zahra Choa Khalsa

کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21مئی2022)—سالانہ مجلس عزا 22 مئی بروز اتوار صبح دس بجے گلستان زہرہ چوآ خالصہ میں منعقد ہو رہی ہے جس کا اہتمام مخدوم سید شمیم الحسن نقوی نے کیا ہے۔ تقریب میں مولانا بابر مہدی،تیمور رضا ابوزری،شوکت رضا شوکت،اظہر عباس نیئر خطاب کریں گے اختتامی دعا سید آصف علی شاہ کریں گے مجلس میں تل سیداں سے ماتمی دستہ بھی شرکت کرے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button