DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan Candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP-Seven Visits Kahuta City

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا کہوٹہ شہر کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مئی 2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا کہوٹہ شہر کا دورہ،شہریوں، تاجروں سے ملاقات، مختلف مقاما ت پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری دی، مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی لواحقین سے اظہار تعزیت کیا کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ بوہڑ بازار کے معروف چائے کے ہوٹل کے بزرگ منیر احمد المعروف ماواں بیروکی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی انہوں نے محلہ راجگان والے راجہ رضوان، راجہ کامران کے بھائی راجہ عرفان کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی انہوں نے معروف کاروباری شخصیت نوید مغل کے آفس کے ان کے سے گپ شپ لگائی اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسلر عبدالحمید کیانی، عدیل افضل اور ماجد حسین بھی موجود تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 17, 2022)
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, the candidate for Punjab Assembly constituency, visited Kahuta city, met citizens and businessmen, visited funeral homes at various places and prayed for the reward of the deceased. Expressing condolences to the bereaved family, Col. Muhammad Shabbir Awan offered condolences to the bereaved family on the death of Munir Ahmed alias Mawan Baroki, an elder of the famous tea hotel in Kahuta Bohar Bazaar. Expressing condolences to the family of Raja Kamran’s brother Raja Irfan on his death, he prayed for the reward of the deceased. Kayani, Adeel Afzal and Majid Hussain were also present.

سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی ہمشیرہ محترمہ (مرحومہ) کی اجتماعی دعائے قل

Dua e Qul observed for late sister of Raja Tariq Mahmood Murtaza

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مئی 2022)
سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی ہمشیرہ محترمہ (مرحومہ) کی اجتماعی دعا (دعائے قل و قرآن خوانی)مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعالواحقین سے اظہار تعزیت تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی ہمشیرہ محترمہ (مرحومہ) کی اجتماعی دعا (دعائے قل و قرآن خوانی)کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں جہنٹل (کھلول) یوسی بیور میں کیا گیا دعائیہ محفل میں پاکستان تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی،پی ٹی آئی کہوٹہ کے سابق صدر راجہ وحید احمد خان،راجہ ارشد،راجہ سعید،سردار مظہر،سردار رضا،کرنل (ر) ظفر عباسی،سکندر ستی،راجہ غلام نبی،راجہ عبدالمنان،شیخ طلحہ،صوبیدار (ر) محمد رفیق،راجہ ظہیر،مظہر حسین،راجہ شوکت،گلفراز بٹ،صحافی ملک عامرمحمود سمیت کہوٹہ و کلر سیداں کے کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

“آزادی مارچ”میں بھر پور شرکت کریں گے,چوہدری واحد

Will fully participate in the “Independence March”, Chaudhry Wahid

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مئی 2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں نے کہا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ حقیقی آزادی کے لیے اپنے قاہد عمران خان کی کال پر “آزادی مارچ”میں بھر پور شرکت کریں گے سیاسی خاندانوں کی غلامی کی بیڑیاں توڑ ے بغیر مادر وطن پاکستان کی آزادی کا پہرہ نہیں دیا جا سکتاانشاء اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو ایشین ٹائیگر بناہیں گے ملک کی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا،حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے ان خیالات کا اظہار معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی کے رہنما ء چوہدری واحد آف پیکاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے عوام نے عمران خان اور ریاست پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو غیر آئینی اور امپورٹڈ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے جو ملک کو اپنے من پسند فیصلے چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو اس غلامی اور محکومی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آ گئے ہیں اب اسے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے نہوں نے کہا کہ چند خاندان پاکستان میں بار بار بحران پیدا کر رہے ہیں،ان کی ہوس اقتدار نے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر اب پاکستان مورثی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button