DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The first and third prizes of the highest annual wheat production were won by the cultivators of Kallar Syedan

گندم کی سالانہ سب سے ذیادہ پیداوار کا پہلا اور تیسرا انعام کلرسیداں کے کاشتکاروں نے حاصل کرکے گزشتہ تین سالوں کی رویت کو برقرار رکھا

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مئی،2022ء)— گندم کی سالانہ سب سے ذیادہ پیداوار کا پہلا اور تیسرا انعام کلرسیداں کے کاشتکاروں نے حاصل کرکے گزشتہ تین سالوں کی رویت کو برقرار رکھا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر بشارت محمود اعوان کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امسال بھی گندم کے پیداواری مقابلہ میں تحصیل کلرسیداں ضلع راولپنڈی میں پہلے نمبر پر رہی ہے،گاؤں کھناہدہ یوسی دوبیرن کلاں کے چوہدری محمد جلیل نے 49 من 560گرام فی ایکڑ پیداوار لے کر ضلع راولپنڈی میں پہلے نمبر پر رہے۔راجہ واجد حمید آف کولیاں پڑ تحصیل راولپنڈی 48 من 380 گرام فی ایکڑ پیداوار لے کر دوسرے جبکہ ملک گوہر مجید آف ٹکال یوسی چوآخالصہ 43 من 480 گرام فی ایکڑ پیداوار لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں انہیں حکومت کی جانب سے باالترتیب تین لاکھ دو لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے یاد رہے کہ کلرسیداں سالہا سال سے گندم کے پیداواری مقابلوں میں اول آ رھا ہے گزشتہ برس تینوں پہلی پوزیشنیں کلر سیداں کے کاشتکاروں نے حاصل کی تھیں۔

Kallar Syedan؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 08, 2022) – The first and third prize of the highest annual wheat production has been won by the Kallar Syedan farmers, maintaining the vision of the last three years. Assistant Director Agriculture Extension In a press release issued by Dr. Basharat Mehmood Awan, it has been said that this year also, in the wheat production competition, Tehsil Kallar Syedan has been in the first position in Rawalpindi district. Chaudhry Muhammad Jalil of UC Doberan Kallan of village Khanahda came first in Rawalpindi district with a yield of 49 mun 560 grams per acre.  Raja Wajid Hameed of Koliyan Tehsil Rawalpindi came second with a yield of 48 mun 380 grams per acre while Malik Gohar Majeed of Takal UC Choa Khalsa came third with a yield of 43 mun 480 grams per acre. The prizes of Rs. 320,000 and Rs. 100,000 will be given by the party respectively.

جرائم کی شرح اور اخلاقی برائیوں میں تیزی سے اضافہ

Rapid increase in crime rate in Kallar Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مئی،2022ء)—کلرسیداں میں جرائم کی شرح اور اخلاقی برائیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سیاست سیاست کھیل رہے ہیں اور عوام کو درپیش سنگین مسائل پر کسی کی کوئی توجہ نہیں کلرسیداں میں جیب کترے چور راہزن تو دندناتے پھرتے تھے اب ان میں دوشیزائیں بھی شامل ہو گئی ہیں دوسرے علاقوں سے آنے والی یہ لڑکیاں خود لڑکوں سے چھیڑ چھاڑ کرتی دکھائی دیتی ہیں گزشتہ روز ایک کیری ڈبہ کے ڈرائیور نے مقامی بازار میں گاڑی کھڑی کی اور قریبی دوکان میں چلا گیا دومنٹ بعد واپس آیا تو اس کے کیری ڈبے کی فرنٹ سیٹ پر نامعلوم دوشیزہ بیٹھی ہوئی تھی اس نے اس سے استفسار کیا کہ تم کون ہوں کیوں گاڑی میں بیٹھ گئی ہو مگر لڑکی کا اصرار تھا کہ تم جہاں چاہتے ہو مجھے ساتھ لے چلو اس کے انکار پر لڑکی نے گاڑی سے نیچے اترنے سے انکار کردیا ڈرائیور نے اس کی منت سماجت کی مگر وہ نہ مانی جس پر ڈرائیور خود گاڑی کے باہر کھڑا ہو گیا کچھ دیر بعد ایک دوسری گاڑی میں اس کا کوئی واقف کار آیا تو اس نے اس سے درپیش مشکل کا تزکرہ کیا اس نے مداخلت کی اور لڑکی کو بازو سے پکڑ کر زبردستی گاڑی سے اتارا اور ڈرائیور کے اوسان بحال ہوئے اور گاڑی لے کر گھر چلا گیا۔

راستہ کے تنازعہ پر مخالفین نے ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر تین افراد کو مضروب کر دیا

Opponents beat three with sticks and fists over right of way dispute in Smot

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مئی،2022ء)—راستہ کے تنازعہ پر مخالفین نے ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر تین افراد کو مضروب کر دیا۔محمد شیراز سکنہ سموٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں سموٹ بازار میں مرغیوں کی دکان کرتا ہوں۔ گزشتہ روز بوقت قریب ساڑھے سات بجے صبح،اپنے گھر میں موجود تھا کہ گھر کے باہر زمینوں میں شور کی آوازآئی تو میں اور میرا بھتیجا محمد رمضان گھر سے باہر نکلے تو دیکھا کی مسمیان محمد حنیف مسلح آہنی ترنگل،محمد شہزاد مسلح ڈنڈا،محمد شریف مسلح ڈنڈا میرے بھتیجے حیدر علی کو مار رہے تھے میں نے محمد حنیف کو منع کیا تو شریف نے للکارا کہ اسے بھی جان سے مار دو اتنے میں حنیف نے وار ترنگل کیا جو مجھے سر کی چوٹی پر لگاپھر دوسرا وار کیا جو مجھے سر کی بائیں جانب لگا۔محمد شہزاد نے وار ڈنڈا کیا جو محمد رمضان کی دائیں بازو کی کلا ئی پر لگا پھر دوسرا وار کیا جو رمضان کے ماتھے پر بائیں جانب لگاجس پر ہم زخمی ہو کر گر پڑے۔محمد حنیف وغیرہ حیدر علی کو لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے مارتے رہے۔وجہ عناد راستہ کا تنازعہ ہے۔

عید الفطر کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آیا، مرغی کا گوشت پانچ سو چالیس روپے فی کلو تک جا پہنچا

With Eid-ul-Fitr came a new storm of inflation, chicken meat reached five hundred and forty rupees per kg

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مئی،2022ء)—عید الفطر کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آیا، مرغی کا گوشت پانچ سو چالیس روپے فی کلو تک جا پہنچا بکرے کا گوشت سترہ سو روپے کلو ٹماٹر اور پیاز دوسو روپے کلو دستیاب ہیں آٹے کے نرخوں میں بھی اچانک اضافہ ہوگیا ہے،اس کے علاؤہ بجلی بھی مزید مہنگی کردی گئی جس سے عام آدمی کی مشکلات میں بھاری اضافہ ہو رھا ہے۔محنت کش دیہاڑی دار کے لیئے دو وقت کی روٹی کا حصول دشوار تر ہوتا جا رہا ہے سیاست دان عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے کوئی اقتدار کو دوام دینے اور کوئی اقتدار میں آنے کی ترکیبیں سوچ رھا ہے انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض ہی نہیں ہے۔

ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر تین افراد نے ایک شخص کو پستول کے بٹ مارتے ہوئے لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا

Three men beat a man with the butt of a pistol and beat him with kicks and fists over-firing in the air row.

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مئی،2022ء)—ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر تین افراد نے ایک شخص کو پستول کے بٹ مارتے ہوئے لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔محمد سجاد سکنہ پھلینہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں پھلینہ دربار پر فی سبیل اللہ فارم کا کام کرتا ہوں۔ گزشتہ روز شام قریب ساڑھے پانچ بجے،میں دربار پر موجود تھا کہ محمد وسیم جومسلح پستول تھا نے آتے ہی مجھے زمین پر گرا دیا اور راجو اور رحمان نے میرے بازو پکڑ لئے اور وسیم مجھے پستول کے بٹ مارتا رہا جبکہ دیگر نے لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔قتل کی دھمکیاں دینے کیساتھ گالیاں بھی دیتے رہے۔انہوں نے اسلحہ کے زور پر مجھے ناجائز طور پر بٹھائے رکھا اور اپنے باپ مشتاق کو بلوایا جس نے کہا کہ آئندہ میرے بیٹوں کے معاملے سے دور رہو ورنہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔وجہ عناد یہ ہے کہ چند یوم قبل میں نے مشتاق کو شکایت کی تھی کہ آپ کے بیٹے بلاوجہ ہوئی فائرنگ کرتے ہیں۔

چودہ گرانفروشوں کو اکتیس ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ

Fourteen shopkeepers were fined Rs. 31,500 over pricing

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مئی،2022ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے دس ایام میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چودہ گرانفروشوں کو اکتیس ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ کیا اور خبردار کیا کہ وہ انتظامیہ کے جاری نرخوں کی پاپندی کریں بصورت دیگر انتظامیہ انتہائی اقدام پر مجبور ہو جائے گی۔

عمران خان کی حکومت کی کال گیم چینجر ثات ہو گی , صداقت علی عباسی

Imran Khan’s government’s call will be a game changer, Sadaqat Ali Abbasi

 

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،مئی،2022ء)— پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی کال گیم چینجر ثات ہو گی جس کے نتیجے میں امپورٹڈ حکومت بہت جلد فارغ ہو جائے گی،جلسے امپورٹڈ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہونگے۔سازش کی بنیاد پر کھڑی حکومت جلد ملیا میٹ ہو جائے گی۔گورنر پنجاب غیر آئینی حکومت کو چیلنج کر کے کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کی نائب صدر برجیس جیلانی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ امپورٹڈ وزیر اعظم شعبدہ بازیوں کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان نے شارٹ نوٹس پر مختلف اضلاع میں جلسوں کا اعلان کر کے سیاسی مخالفین پر لرزہ طار ی کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ عمران خان آج حکومت میں نہیں مگر جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کر دے گا انہیں امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے اور نئے انتخابات کے نتیجے میں عمران خان کو بھاری اکثریت سے واپس لائیں گے۔محترمہ برجیس جیلانی نے صداقت علی عباسی کو یقین دلایا کہ کلر سیداں شعبہ خواتین ونگ پی ٹی آئی کے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اور انشاء اللہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button