DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Missing married woman from Kangothi Muslimana, husband files abduction report.

کنگوٹھی مسلماناںسے شادی شدہ خاتون لاپتہ ,شوہر نے اغوا کی رپورٹ درج کردی۔

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،اپریل،2022ء)—احسن مجید سکنہ کنگوٹھی مسلماناں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عرصہ تقریبا تین ماہ قبل میری شادی صباء واجد سے انجام پائی تھی۔مذکوریہ ہنسی خوشی میری زوجیت میں آباد تھی۔گزشتہ روز ہم فصلوں کی کٹائی کیلئے صبح ساڑھے 5 بجے کھیتوں میں گئے اور دن گیارہ بجے کے قریب جب واپس آئے تو مذکوریہ گھر میں موجود نہ تھی ہم نے آس پڑوس سے پتہ جوئی کی اور بعد ازاں رشتہ داروں اور برادری سے بھی معلومات حاصل کی لیکن اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔گھر میں جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ گھر سے ایک عدد ٹچ موبائل فون مالیت 29000،ایک عدد سونے کا لاگٹ سیٹ مالیتی ایک لاکھ نوے ہزار،ایک عدد انگوٹھی مالیتی 35000گھر سے غائب پائی گئیں۔میری بیوی کے موبائل فون پر مسمی وقاص نامی شخص کے موبائل فون جو کہ بکرا منڈی راولپنڈی کا رہائشی ہے کی موبائل کالز دیکھنے میں آئی تھی جس پر ہمیں شبہ نہیں بلکہ قوی یقین ہے کہ وقاض نامی شخص میری بیوی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے لے گیا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 24, 2022) Missing married woman from Kangothi Muslimana, Ahsan Majeed (husband) files abduction report, as he told police that, Yesterday he went to the fields at 5:30 in the morning to harvest the crops and when we came back around 11:00 in the afternoon, his wife Saha Wajid was not in the home. During the house check, it was found that one Touch mobile phone was worth Rs. 29000, one gold was missing. On my wife’s mobile phone I came across the mobile phone calls of a person named Waqas who is a resident of Bakra Mandi Rawalpindi who we think has kidnapped my wife.

سابق چیئرمین یونین کونسل بھلاکھر راجہ صفدر کیانی اور معروف کاروباری راجہ محمد جاوید کیانی کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پرافطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

 Raja Safdar Kayani and Raja Muhammad Javed Kayani organized Iftar party  in village Bhalakhar.

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،اپریل،2022ء)—سابق چیئرمین یونین کونسل بھلاکھر راجہ صفدر کیانی اور معروف کاروباری راجہ محمد جاوید کیانی کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پرافطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی،بیرسٹر راجہ احمد صغیر، ملک پرویز آ ف کنگر، راجہ مجید احمد،راجہ سعید احمد،محمد ظریف راجا، جلیل حسین، راجہ ساجد جاوید، آ صف محمودکیانی، چوہدری نوید امین،چوہدری توقیر اسلم، راحت محمود کیانی، محمد جاوید بٹ،نمبردار اسد عزیز، راجہ محمد جبران کیانی، ملک انصرخان، شیخ حسن سرائیکی،چوہدری عبدالعلیم ایڈووکیٹ، چوہدری محمد عرفان ایڈووکیٹ،راجہ محمد مشتاق،ملک خرم،محمد صادق،،نمبردار عصمت اللہ،مرزا عمران سر ور، اکرام الحق قریشی، عبدالعزیز پاشا،راجہ طیب جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

کلرسیداں میں دو مقامات چوآ خالصہ اور پیر گراٹہ سیداں میں جلوس نکالے گئے

Processions were taken out at two places in Choa Khalsa and Pir Grata Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،اپریل،2022ء)—حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر تحصیل کلرسیداں میں دو مقامات چوآ خالصہ اور پیر گراٹہ سیداں میں جلوس نکالے گئے چوآخالصہ میں بعد نماز ظہرین جامعہ مسجد فاطمہ سے جلوس نکالا گیا جس میں ماتمی دستوں نے بھی شرکت کی۔شرکا مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربارحسینی چوآخالصہ پہنچے جہاں علماو ذاکرین نے خطاب کیا جبکہ بعد نمازمغربین پیر گراٹہ سیداں میں بھی جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں پہنچ کر ختم ہوا جہاں علما نے خطاب کیا اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود تھے۔

ارسلان قریشی کی طرف سے روات میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

An Iftar dinner was organized by Arsalan Qureshi in Rawat

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر ارسلان قریشی کی طرف سے روات میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سٹی صدر مسلم لیگ ن کلر سیداں چوھدری اخلاق حسین،سٹی صدر یوتھ ونگ کلر سیداں شیخ حسن سرائیکی،صدر ایم ایس ایف ملک سہیل اعوان،رہنما ن لیگ اسد عزیز،صدر پریس کلب کلر سیداں شیخ قمرالاسلام،سرپرست اعلی پریس کلب کلر سیداں اکرام الحق قریشی،شیخ ندیم احمد،عدیل انجم اور دیگر نے شرکت کی۔

شاھد خاقان عباسی آج بروز اتوارشام کوکلرسیداں آئیں گے

Shahid Khaqan Abbasi will come to Kallar Syedan on Sunday evening

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاھد خاقان عباسی آج بروز اتوارشام کوکلرسیداں آئیں گے وہ سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی رہائشگاہ واقع بھٹھی میں کارکنوں سے خطاب کریں گے اور افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔

چوآخالصہ کے لطیف عباسی انتقال کر گئے

Latif Abbasi of Choa Khalsa passed away

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،اپریل،2022ء)—چوآخالصہ کے لطیف عباسی انتقال کر گئے نماز جنازہ بیول روڈ پر ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ سیاسی سماجی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button