DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Radio Pakistan’s leading Pothwari composer Abid Janjua retires at the postal department

ریڈیو پاکستان کے معروف کمپیئر پوٹھوہاری شاعر محکمہ ڈاک میں اپنی ملازمت کے ساتھ برس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—ریڈیو پاکستان کے معروف کمپیئر پوٹھوہاری شاعر محکمہ ڈاک میں اپنی ملازمت کے ساتھ برس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ان کا تعلق کلرسیداں سے ہے پوٹھوہاری رائٹرز کلب پاکستان نے عابد جنجوعہ کی پوٹھوہاری ادب اور ریڈیو پاکستان میں خدمات کے علاوہ پاکستان پوسٹ آفس سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا۔جس میں راولپنڈی اور مضافات کی اہم ادبی شخصیات نے شرکت کی اور عابد حسین جنجوعہ کی شخصیت شاعری ادبی اور ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں ان کی خدمات کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کلام بھی پیش کیا تقریب کی صدارت نعمان رزاق نے کی۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 07, 2022) * Radio Pakistan’s leading composer Pothwari poet retired in the postal department.  Apart from Abid Janjua’s services in Pothwari Adab and Radio Pakistan, on the occasion of his retirement from the Pakistan Post Office, a poetry recital was organized in his honor. Literary and Radio Pakistan Rawalpindi expressed their views regarding his services and also delivered a speech. Noman Razzaq presided over the function.

دھمالی ;گھر داماد نے ساتھیوں کی مدد سے برادر نسبتی اور اس کی اہلیہ کا شدید تشدد کا نشانہ بنایا

Dhamali; son-in-law, with the help of friends, severely tortured the brother-in-law and his wife

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—گھر داماد نے ساتھیوں کی مدد سے برادر نسبتی اور اس کی اہلیہ کا شدید تشدد کا نشانہ بنایا خاتون سے ذیادتی کی بھی کوشش کی گئی جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے۔ اویس یعقوب سکنہ دھمالی نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر گیا جہاں میری والدہ اور بیوی نے آپس میں جھگڑنا شروع کر دیا۔شور شرابے کی آوازیں سن کرتجمل فاروق،لیاقت فاروق،رفاقت فاروق ہمراہ نامعلوم افراد آگئے جنہوں نے مجھے پکڑ لیا اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔ میری بیوی نے مجھے بچانے کی کوشش کی تو تجمل فاروق اور لیاقت فاروق نے میری بیوی کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔پہلے اس کی جوتوں سے پٹائی کی پھر اس کے کپڑے پھاڑ دیئے اور گھسیٹتے ہوئے باہر گلی میں لے گئے اور زیادتی کرنے کی بھی کوشش کی۔اس دوران 15 پر کال کر دی جس پر کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔وجہ عناد یہ ہے کہ میرا بہنوئی جو کہ گھر جمائی بھی ہے میرے گھر میں میرے والدین کیساتھ ہی رہتا ہے اور ہماری زمین جائیداد کو مجھ سے ہتھیانا چاہتا ہے۔

ایم سی ختم ہوتے ہی ضلع کونسل راولپنڈی کے اہلکاروں نے تعمیر شدہ عمارات کو نقشے کے نام پر مالکان کو ہراساں کرنا شروع کر رکھا ہے

As soon as MC is over, District Council Rawalpindi officials have started harassing the owners of the constructed buildings in the name of maps regulations

www.pothwar.com / Tehsil Muncipal office

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—ضلع کونسل راولپنڈی کے اہلکاروں کی کلرسیداں میں لوٹ سیل۔ایم سی ختم ہوتے ہی ضلع کونسل راولپنڈی کے اہلکاروں نے تعمیر شدہ عمارات کو نقشے کے نام پر مالکان کو ہراساں کرنا شروع کر رکھا ہے مالکان کو بلیک میل کیا جاتا ہے ان سے لین دین کا تقاضا کیا جاتا ہے ان کو اگر کچھ رقم مل جائے تو پھر سب کچھ ٹھیک قرار دے دیا جاتا ہے بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں انجمن تاجران کلرسیداں نے بھی ضلع کونسل کے اہلکاروں کی جانب سے کلرسیداں اور گردونواح میں تعمیر شدہ عمارات کے مالکان تنگ اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے انہیں لگام دینے کی اپیل کی ہے

ہمارا مطالبہ کل بھی انتخابات کا تھا آج بھی ہے, انجینئر قمراسلام راجہ

Our demand was for elections yesterday as well as today, Engineer Qamar Islam Raja

www.pothwar.com / File photo of Engineer Qamar Ul Islam

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ کل بھی انتخابات کا تھا آج بھی ہے مگر اب سوال آئین شکنی کے ملزمان کے خلاف قرار واقعی سزا کا ہے ہم الیکشن کے لیئے تیار ہیں انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا روز اول سے مطالبہ تھا کہ فوری الیکشن ہوں۔ وزیر اعظم نے صدر کو اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دے دیا۔ نگران سیٹ اپ 90 روز میں الیکشن کروائے گا۔ مگر نہ سپیکر کی عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کرنے کی رولنگ آئینی ہے اور نہ وزیر اعظم کا مشورہ۔ آئیں توڑنے کی سنگین سزا ہے۔ اب فیصلہ سپریم کورٹ میں ہو گا۔ مگر اصل بات یہ ہے ک دونوں صورتوں میں تبدیلی سرکار تو فارغ ہو گئی ہے پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ کارکنوں کے لیئے بڑی خبر ہے 2028 تک برسر اقتدار رہنے کے دعویدار 2022 کے اوائل میں ہی حکومت گنوا بیٹھے اب یہ انتخابات میں کامیابی کو بھول جائیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسپیکر پرویز الٰہی بھی اس وقت تک اجلاس بلانے کو تیار نہیں جب تک ان کو اکثریت نہ ملے تو ان کے لیئے عرض ہے کہ وہ اب قیامت تک وزیراعلی نہیں بن سکتے البتہ یہ ہی ٹی آئی کے خاتمے کا موجب ضرور بنے ہیں

بلدیہ کلر سیداں کے اقدامات کو سراہا سستے بازار میں اشیائے خوردونوش نہایت مناسب قیمت پہ دستیاب ہیں

Food items are available in the cheap bazaar at very reasonable prices due to efforts of local authority

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست حاجی ابرار حسین صدر محمد توقیر اعوان،صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ عبدالودودعامر، تاجر راہنما چوہدری نعیم بنارس اور حاجی اخلاق حسین نے چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں سے ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں کلرسیداں کے دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمتوں پہ اشیا فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائیچیف آفیسر صاحب زادہ عمران اختر نے اس سارے مطالبات تسلیم کیے اور طے کیا کہ باقاعدہ عوام کے لیے ایک رابطہ نمبر مہیا کیا جائے گا تاکہ جو شخص مہنگی چیز فروخت کررہا ہو یا ریٹ لسٹ دکھانے سے انکار کرے لوگ شکایت سیل میں رابطہ کریں انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرے گی علاؤہ ازیں ٹیم نے سستے بازار کا جائزہ لیا اور وہاں کے انتظامات کے حوالے سے بلدیہ کلر سیداں کے اقدامات کو سراہا سستے بازار میں اشیائے خوردونوش نہایت مناسب قیمت پہ دستیاب ہیں اور سی او خود ہمہ وقت وہاں موجود رہتے ہیں اس حوالے سے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

Crackdown on profiteers started in Kallar

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے ماہ صیام میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا،کیلے اور ٹماٹر مہنگے فروخت کرنے پر دو دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے،اے سی نے کیلے مہنگے فروخت کرنے پر دوکاندار ساجد علی،ٹماٹر مہنگے فروخت کرنے پر حسن علی کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے اور دیگر دوکانداروں کو بیس ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا انہوں نے خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے کی پابندی ہر صورت کرنا ہوگی خلاف ورزی کے مرتکب لوگوں کو جیل جانا ہو گا۔

مطیع اللہ جان سے اظہار یک جہتی کا اظہار

An expression of solidarity with Matiullah Jan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،اپریل،2022ء)—پریس کلب کلرسیداں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب شیخ قمراسلام منعقد ہوا جس میں سینیر صحافی مطیع اللہ جان سے سابق وزیر فواد چوہدری کی بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے فواد چوہدری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ مطیع اللہ جان سے اظہار یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button