DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI left split in two groups after Raja Saghir Ahmed exit to PML-N

راجہ صغیر احمد کی جانب سے اپوزیشن رہنما میاں حمزہ شہباز کی حمایت کے بعد پی ٹی آئی کلرسیداں خود مزید دھڑوں میں منقسم ہو گئی

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،اپریل،2022ء)—پی ٹی آئی حکومت کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی جانب سے اپوزیشن رہنما میاں حمزہ شہباز کی حمایت کے بعد پی ٹی آئی کلرسیداں خود مزید دھڑوں میں منقسم ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے جو لوگ جو ارکان اسمبلی کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے وہ صورتحال پر ششدر ہیں مخالفین قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خدا نے ان کی سن لی ان کی ارکان اسمبلی سے جان چھوٹی جبکہ مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان نے راجہ صغیر احمد کے حالیہ فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کے حق میں پوسٹ لگا کر ان کا خیر مقدم کیا۔دودھلی سے مرزا جلیل الرحمان،کنوہا سے نمبردار اسد عزیز،کلر سیداں سے شیخ سلیمان شمسی نے راجہ صغیر احمد کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔

Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 04 April, 2022) * After the support of opposition leader Mian Hamza Shahbaz by Raja Saghir Ahmed, PTI has Split up, The PTI members who were considered very close to the Raja Saghir are shocked by the situation.  Raja Gulistan Khan, General Secretary of PML-N Tehsil Kallar Syedan, while expressing happiness over the recent decision of Raja Saghir Ahmed, welcomed him by posting in his favor on social media. PML-N local leaders have warmly welcomed the decision of Raja Saghir Ahmed.

ڈپٹی اسپیکرکے فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیا

 Deputy Speaker decision considered as unconstitutional

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،اپریل،2022ء)—پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے روز ڈپٹی اسپیکرکے فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی کے ہی اپنے ارکان اسمبلی سے ناراض کارکنوں نے اسمبلی تحلیل ہونے کی خبر کے ساتھ ہی اپنے دفتر کے باہر جشن منایا اور خوب ڈھول باجے بجائے۔پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قانون شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں یہ مقابلے سے ہی بھاگ گئے پہلے یہ اتحادیوں کی منتیں کرتے رہے جب ان کو اس بات کا یقین ہو گیا کہ وہ اکثریت سے محروم ہو چکے ہیں تو آئین شکنی پر اتر آئے۔جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ 2028 تک برسر اقتدار رہنے کی خواہش رکھنے والوں نے خود ہی اسمبلی توڑ کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے اب الیکشن کے لیے بجلی گیس پٹرول اور مہنگائی کی ستائی عوام کے پاس جائیں گے تو وہ ان کو منہ نہیں لگائیں گے۔مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ عالمی شہرت رکھنے والا کھلاڑی سیاست میں بزدل نکلا جب اس کو یقین ہو گیا کہ حکومت کے باوجود اس کی شکست یقینی ہے تو وہ وکٹ چھوڑ کر بھاگ نکلا۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ آخری بال تک مقابلہ کرنے والا عمران پتلی گلی سے بھاگ نکلا یہ بزدل انسان ہے جو ساری زندگی ایمپائر کو ساتھ ملا کے کھیلتا رھا۔تحریک لبیک کے رہنما راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا کہ تحریک لبیک پر گولیاں چلانے والوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی حکومت کا خارجہ کرکے خود کشی کر لی، تحریک لبیک کے کارکنان پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں جبکہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے جو پی ٹی آئی کے مقامی ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے نالاں تھے انہوں نے قومی اسمبلی کی تحلیل ہونے کی خبر کے ساتھ ہی جشن منایا ڈھول بجائے اور قص کیا اور بھرپور خوشی منائی۔عاصم مختار مغل نے کہا کہ صداقت علی عباسی کو کبھی کارکن منہ نہیں لگائیں گے۔

پرائس چیکنگ،دو دوکاندار گرفتار مقدمہ درج

Two shopkeepers arrested, case registered over pricing

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،اپریل،2022ء)—چیف آفیسر بلدیہ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبزادہ عمران اختر نے ہمراہ انسپکٹر زاہد حیدری و عملہ پرائس چیکنگ،دو دوکاندار گرفتار مقدمہ درج،متعدد کو جرمانے۔ گوجر خان روڈ پر متعدد دوکانداروں کو سبزی فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 8ہزار جرمانے عائد کرتے ہوئے 2 اشخاص محمد روف ولد محمد فاروق اور مظہر حسین ولد عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیااور تین اشخاص محمد طارق ولد اللہ جوائیہ، ظفر اقبال ولد حاجی خان اور خوشنود اختر ولد عبدالرحمان کے خلاف فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر مذکورہ تھانہ میں ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا۔ چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں غیر مسلم بھی ماہ صیام میں مسلمانوں کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیئے نرخوں میں حیرت انگیز کمی کردیتے ہیں مگر ہمارے ہاں دوکاندار لوٹ مار کے لیئے رمضان کی آمد کے منتظر رہتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ جو شخص ریٹ لسٹ سے زائد ریٹ پر اشیا فروخت کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button