DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Pir M Yaqoob Bagharvi urs mubarak to be held at Jammia Islamia Ghausia Luton on 17th March

جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے زیرانتظام 17مارچ بروز جمعرات شب برأت اور محفل عرس پیر محمد یعقوب بگھارویؒ منعقد کی جائے گی

لندن؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،17،مارچ،2022ء) —جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے زیرانتظام اور بتعاون عباسی برادران 17مارچ بروز جمعرات شب برأت اور محفل عرس پیر محمد یعقوب بگھارویؒ منعقد کی جائے گی۔ خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی بطور میزبان حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین بگھار شریف پاکستان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ اور علامہ صاحبزادہ محمد طیب ہزاروی خصوصی خطاب کریں گے، زینت القراء قاری محمد منیر تلاوت کریں گے، لنگر غوثیہ کا اہتمام بھی ہوگا، سوا چھ بجے نماز مغرب کے بعد ساڑھے 6بجے نوافل اور سورۃ یٰسین کی تلاوت کی جائے گی، سوا 7بجے تلاوت اور علماء کرام کے خطاب ہوں گے، ساڑھے 9بجے سلام سرور کونین ﷺ اور دعائے شب برأت ہوگی۔ دریں اثناء سرپرست اعلیٰ دربار عالیہ بگھار شریف حاجی نزیر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر طے کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس برس بھی مشائخ بگھار شریف کا سالانہ عرس تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا جس میں برطانیہ کے دیگر شہروں سے بھی برادران طریقت شرکت کریں گے، عرس مبارک کے انتظامات کے لیے حاجی نزیر عباسی، صغیر حسین عباسی اور دائود عباسی کی سرپرستی میں نوجوانوں کی ایک استقبالیہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی، اجلاس کے شرکاء میں حاجی راجہ محمد بشیر عباسی، حاجی راجہ ضمیر حسین عباسی، حاجی راجہ محمد اشرف عباسی، راجہ حسن اختر ، محمد عرفان اور محمود علی خان شامل تھے۔

London ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, March 17, 2022) * Jammia Islamia Ghousia Luton under the administration of Allama Qazi Abdul Aziz Chishti and with the support of the Abbasi Brothers Shab e Barat and Mehfil Urs Pir Mohammad Yaqub Bagharviؒ will be held on Thursday, March 17 ۔

Khatib Millat Allama Qazi Abdul Aziz Chishti will be the host Hazrat Allama Prof. Dr. Sajid-ur-Rehman Sajjada Nasheen Baghar Sharif Pakistan will be the special guest.

 After Maghrib prayers at 6:30 pm, Nawafil and Surah Yaseen will be recited at 6:30 pm, recitation and speeches of scholars will be held at 7:00 pm Meanwhile, a meeting was held under the chairmanship of Haji Nazir, the patron of the of Baghar Sharif.

 A youth reception team was also formed under the patronage of Haji Nazir Abbasi, Saghir Hussain Abbasi and Dawood Abbasi for the arrangements of Urs Mubarak. Haji Raja Muhammad Bashir Abbasi, Haji Raja Zameer Hussain Abbasi, Haji Raja Muhammad Ashraf Abbasi, Raja Hassan Akhtar, Muhammad Irfan and Mahmood Ali Khan.

Show More

Related Articles

Back to top button