DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony at Government Boys Primary School Kharang Kallan

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کھرانگ کلاں میں معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ نقوی کی طرف سے دیے گے کمرے کا افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2022)
معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ نقوی کی طرف سے دیے گے کمرے کا افتتاح ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سید نجم الحسن نقوی، راجہ امجد جنجوعہ،یوسف غفاری، سہیل احمد، راجہ تیمور سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی شر کت۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے ہیڈ مسٹریس میڈم صائمہ نورین کی درخواست پر دو کمرے دینے کا اعلان کرد یا۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ مشتاق سٹی میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کھرانگ کلاں کی ہیڈ مسٹریس میڈم صائمہ نورین کی در خواست پر معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ نقوی نے لاکھوں روپے مالیت سے ایک کمرہ، باتھ تیار کروا کر دیا اور ساتھ فرنیچر بھی دیا گذشتہ روز اس کمرئے کا افتتاح ہو جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ملک کاشف سی ای او محکمہ ایجوکیشن ضلع راولپنڈی،سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی، راجہ امجد جنجوعہ ڈی ای اومحکمہ ایجوکیشن ضلع راولپنڈی،،یوسف غفاری ڈپٹی ڈی اومحکمہ ایجوکیشن تحصیل کہوٹہ، میڈم نیئر شاہین ڈپٹی ڈی او محکمہ ایجوکیشن ضلع تحصیل کہوٹہ،اے ای اوسہیل احمد، راجہ تیمور اختر نائب صدر پی ٹی یو ضلع راولپنڈی،سر ناظم قمر قریشی سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر تمام افراد نے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ نقوی کا شکر یہ ادا کیا جبکہ ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے ہیڈ مسٹریس میڈم صائمہ نورین کی درخواست پر دو کمرے دینے کا اعلان کیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 17 March 2022)
Leading social figure Agha Syed Mushtaq Hussain Shah Naqvi donated for one room at Government Boys Primary School Kharang Kallan with the participation of MPA Raja Saghir Ahmed, Syed Najam Al Hassan Naqvi, Raja Amjad Janjua, Yusuf Ghaffari, Sohail Ahmed, Raja Timur and other dignitaries. MPA Raja Saghir Ahmad also announced to provide two rooms at the request of Head Mistress Madam Saima Noorin. Mushtaq Hussain Shah Naqvi had a room and bathroom worth millions of rupees prepared and also provided furniture. Personalities Syed Najam Al Hassan Naqvi, Raja Amjad Janjua, DEO, Education Department, Rawalpindi District, Yousuf Ghafari, Deputy D, Education Department, Tehsil Kahuta, Madam Nayyar Shaheen, Deputy DO, Education Department, Tehsil Kahuta, AE Oshail Ahmed, Raja Taimur Akhtar, Vice President District Rawalpindi, Sir Nazim Qamar Qureshi and other dignitaries participated. On this occasion, all the people thanked the well-known social figure Agha Syed Mushtaq Hussain Shah.

تعلیم القرآن مسجد مکی کہوٹہ کے طالب علموں نے پہلی پوزین

Students of Maki Kahuta Masjid take first position

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2022)
تحصیل کہوٹہ کے سب سے بڑھے پروگرام”کہوٹہ ویژن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام”میں کہوٹہ کی معروف دینی درسگارہ مدرسہ تعلیم القرآن مسجد مکی کہوٹہ کے طالب علموں نے پہلی پوزین حاصل کی۔عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مہتہم دارلعلوم ہذا معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کو مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں تحصیل سطع پر ایک بڑا پروگرام “کہوٹہ ویژن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام”کا انعقاد کیا گیاجس میں تحصیل بھر کے مختلف دینی درسگاؤں اور سکولوں کے طلبا وطالبات نے شر کت کی مقابلے اختتام پر معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کی دینی درسگارہ مدرسہ تعلیم القرآن مسجد مکی کہوٹہ کے طالب علموں نے تلاوت میں پہلی، دوسری اور تیسری تینوں پوزیشنیں،نعت میں دوسری جبکہ آذان میں پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کیں کہوٹہ کے عوامی سماجی حلقوں نے مہتہم دارلعلوم ہذا معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی سب انجینئر راجہ زاہد اسلم،ٹھیکیدار سردار ظہور،ٹھیکیدار سلیم سے ملاقات

Former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan Meets Sub Engineer Raja Zahid Aslam, Contractor Sardar Zahoor, Contractor Saleem

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2022)
سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی سب انجینئر راجہ زاہد اسلم،ٹھیکیدار سردار ظہور،ٹھیکیدار سلیم سے ملاقات۔پنجاڑ روڈ سے مٹور چوک تک لگنے والی ٹف ٹائل منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق اس موقع پر ٹھیکیدار سردار ظہور اور راجہ زاہد اسلم نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ٹف ٹائل کا منصوبہ مکمل ہونے پر شہریوں کو خوشگوار تبدیلی محسوس ہو گی اور معیاری کام ہو گامیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو فراہمی سہولیات کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے ملک کی غیور عوام کسی کی باتوں میں نہیں آئے گئی وہ عظیم قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ تھے اور انہی کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عدم اعتماد کی تحریک بری طرع نکام ہو گی ملک کی عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ کرپٹ کون ہے اور ایمان دار کون ہے ہمارے قائد محترم وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قومی دولت لوٹنے والوں کی دم پر پاؤں رکھا تو ملک کا تما م کرپٹ ٹولہ ان کے خلاف ہو گیا مگر عوام کی غیور اپنے قائد کے ساتھ ہیں انشاء اللہ آئندہ حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی۔

معروف نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت نوید مغل کی طرف سے سر پر ست اعلیٰ آل مغل ویلفیئر سوسائٹی عبد المجید مغل کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

reception held in honor of Abdul Majeed Mughal of All-Mughal Welfare Society

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2022)
معروف نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت نوید مغل کی طرف سے سر پر ست اعلیٰ آل مغل ویلفیئر سوسائٹی عبد المجید مغل کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ۔ شاہد محمود مغل، حاجی رشید، حاجی شعیب، جاوید اقبال سمیت کثیر تعداد میں افراد کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی معروف نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت نوید مغل نے اپنی رہائش گاہ دھپری میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیف آر گنائزر سر پر ست اعلیٰ آل مغل ویلفیئر سوسائٹی عبد المجید مغل کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتما م کیا جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات شاہد محمود مغل، حاجی رشید، حاجی شعیب، جاوید اقبال، ڈاکٹر تصدق مغل، شہباز مغل،منتظم خان، حافظ ذیشان مغل،وحید اقبال،محمد بشارت، محمد عثمان،عبدالرحمن،محمد اسرار، سردار وقاص، ضیغم،راشد محمود، عبد الرؤف، شیخ کلیم،حماد، ذوالفقار، خاور، رفیع اللہ،صائم شاہ،شاہد، محمد شفیق، حمد حمزہ،سمیع اختر، محمد حسین،غلام محمد، عبداللہ، ساجد محمود سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر معروف نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت نوید مغل نے اپنے معزز مہمان سر پر ست اعلیٰ آل مغل ویلفیئر سوسائٹی عبد المجید مغل اور دیگر مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button