DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta police operation, man arrested for buying stolen timber, timber worth lakhs of rupees recovered.

کہوٹہ پولیس کی کاروائی،چوری شدہ لکڑی خرید نے والا شخص گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی چیڑ کی لکڑی برآمد۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ2022)
کہوٹہ پولیس کی کاروائی،چوری شدہ لکڑی خرید نے والا شخص گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی چیڑ کی لکڑی برآمد۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پولیس تھانہ کہوٹہ ایک کاروائی کے دوران چوری شدہ لکڑی خرید نے والا شخص گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی چیڑ کی لکڑی برآمدکر پولیس تھانہ کہوٹہ چوری شدہ لکڑی خریدنے والے ظفر نامی شخص کو گرفتار کر لیا اور اس سے لاکھوں روپے کی لکڑی بھی برآمد کی مذکورہ شخص کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کہوٹہ اور ان کی ٹیم نے کی،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے گاعوامی حلقوں نے ان کی کاکر دگی کو سراہا ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 13 March 2022)
According to details, a man was arrested for buying stolen timber worth lakhs of rupees. Kahuta police arrested a man named Zaffar for buying stolen timber and also recovered timber worth lakhs of rupees from him. SHO Kahuta and his team took action against the said person.

چیئرمین ندیم احمد کے اعزاز میں سیٹھ صابر حسین کی طرف سے پر تکلف دعوت

Seth Sabir Hussain holds reception for raja Nadeem Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ2022)
مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں سیٹھ صابر حسین کی طرف سے پر تکلف دعوت۔ میزبان نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون جو ان دنوں بیرون ملک کے دورے پر ہیں گذشتہ روز قبل سپین کے شہر بار سلونا میں معروف سیاسی وکاروباری شخصیت سیٹھ صابر حسین نے مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا جس میں مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر سمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پر میز بان سیٹھ صابر حسین نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی معزز مہمانوں نے اپنے میزبا ن کا شکر یہ ادا کیا۔

حافظ و قاری ممتاز حسین کی نئی رہائش گاہ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام

Millad held at the residence of Hafiz and Qari Mumtaz Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ2022)
حافظ و قاری ممتاز حسین کی نئی رہائش گاہ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام۔سجادہ نشین دربار عالیہ بکھرشریف حضور قبلہ پیر سیدابرار حسین نے خصوصی شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزتحصیل کہوٹہ کے علاقہ نتھوٹ میں معروف عالم دین حافظ و قاری ممتاز حسین کی نئی رہائش گاہ کے سلسلے میں محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ بکھرشریف حضور قبلہ پیر سیدابرار حسین نے خصوصی شر کت کی جبکہ اس موقع پر پیر سید عامر حسین شاہ کاظمی،خلیفہ حاجی مسعود عباسی،چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، معروف شاعر سلطان محمود نیئر، خطیب جامع مسجد الخلیل حافظ صغیر احمد قادری، خطیب جامع مسجد رحمان آباد حافظ انوار چشتی، حافظ قمر چشتی، صاحبزادہ فرید احمد،راجہ صوفی محمد مشتاق احمد،راجہ محمد شیر از جنجوعہ،کونسلر راجہ گلزار احمد،حاجی راجہ حفیظ جنجوعہ،راجہ محمد ادریس جنجوعہ،راجہ محمد یعقوب،راجہ رخیاض جنجوعہ،راجہ راشد محمود، راجہ سجاد حسین جنجوعہ،راجہ اسد جنجوعہ، راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ، راجہ صہیب احمد جنجوعہ،راجہ رازق جنجوعہ،راجہ احسن جنجوعہ،راجہ عبدالوہاب جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شر کت کی اس موقع پر علمائے کرام شان مصطفیﷺ بیان کی جبکہ ثنائے خوانوں نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں سجادہ نشین دربار عالیہ بکھرشریف حضور قبلہ پیر سیدابرار حسین حافظ ممتاز حسین کی نئی رہائش گاہ میں ان کی خیر وبرکت اور تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button