DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The unavailability of stamp papers in the city of Kallar Syedan has caused problems for the citizens

کلر سیداں شہر میں ا شٹام پیپرز کی عدم دستیابی شہریوں کیلئے مشکلات کا سبب بن گئی

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،مارچ،2022ء) —کلر سیداں شہر میں ا شٹام پیپرز کی عدم دستیابی شہریوں کیلئے مشکلات کا سبب بن گئی۔اشٹام پیپرز آن لائن سسٹم کیساتھ منسلک ہونے کے باوجود عوام کو اشٹام پیپرز کے حصول کیلئے خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ کلر سیداں میں صرف 100 روپے مالیت کا اشٹام پیپرآن لائن سسٹم کے ذریعے دستیاب ہے جس کیلئے صارفین من مانے ریٹ پر اشٹام پیپر خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایک شخص نے بتایا کہ اس نے کلر سیداں سے ایک سو روپے مالیت کا اشٹام پیپر تیار کروایا جس کی قیمت اسے پانچ سو روپے ادا کرنا پڑی۔اس نے بتایا کہ بیان حلفی کیلئے کم قیمت والا اشٹام پیپرز وثیقہ نویسوں سے نہیں مل رہا۔اکثریتی اشٹام فروش زیادہ مالیت کا اشٹام پیپرز فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو لین دین اور معاہدے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر اشٹام فروشوں کا کہنا تھا کہ ای سسٹم کے تحت صرف100 روپے مالیت کا اشٹام پیپردستیاب ہے جبکہ 500 مالیت کا اشٹام پیر صرف متعلقہ بینک سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔200 مالیت کا اشٹام پیپر بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے ناپید ہے جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ادھر شہریوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ من مانے ریٹ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے اشٹام فروشوں کیخلاف کارروائی کرے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 10, 2022) * The unavailability of stamp papers in the city of Kallar Syedan ​​has become a problem for the citizens. In Kallar Syedan, stamp paper worth only Rs. 100 is available through online system for which consumers are compelled to buy stamp paper at reasonable rates. One person said that he had a stamp paper worth Rs. 100 prepared by Kallar Syedan ​​for which he had to pay Rs 500. Stamp sellers are selling high-value stamp papers due to which consumers are facing difficulties in making transactions and agreements. Meanwhile, stamp sellers said that under the e-system, only stamp papers worth Rs 100 are available while The stamp worth Rs 500 can be obtained only from the concerned bank. The stamp paper worth Rs 200 has also been missing for the last several weeks due to which our business is also being badly affected. Meanwhile, the citizens demanded from the tehsil administration they should take action against the stamp sellers who rob the citizens by charging arbitrary rates.

محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم میں بھرتی کیلئے انٹرویو کا عمل مکمل کر لیا گیا

Interview process has been completed for recruitment in class IV in education department

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،مارچ،2022ء) —محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم میں بھرتی کیلئے انٹرویو کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں 11 کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے 1850مرد و خواتین سے درجہ چہارم میں بھرتی کیلئے انٹرویو لئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر الیمینٹری ایجوکیشن راولپنڈی ڈویژن عفت قادر نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں درجہ چہارم کی 280 خالی آسامیوں کیلئے کلر سیداں میں 1850 امیدواروں نے درخواستیں دے رکھی تھیں جن سے انٹرویو لئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انٹرویو کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کے ناموں کی لسٹیں تیار کر کے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کو بھیجوائی جائیں گی جہاں میرٹ کے مطابق بھرتی کیلئے ان کے نام فائنل کئے جائیں گے۔

نااہل حکمران عوام کیلئے سر درد بن چکے ہیں, حاجی اخلاق حسین

Incompetent rulers have become a headache for the people, says Haji Akhlaq Hussain

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10،مارچ،2022ء) —مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صدر کلر سیداں سٹی حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے پاکستان کو دنیا میں اکیلا کھڑاکر دیا۔کٹھ پتلی وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں چند دنوں کی مہمان ہیں۔حکومت عدم اعتماد کے بغیر ہی ہوا کے ایک جھونکے کیساتھ زمین بوس ہو جائے گی۔انہوں نے گزشتہ روز مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعوام مسائل کا حل چاہتی ہے تو اسے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہو گا۔عوام حکومتی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہو گا۔میاں برادران اقتدار میں آ کر ملک کو دوباری ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور ایک سنہری دور تھا جسے آج بھی عوام یاد کرتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تین سالہ بدترین نظام میں نواز شریف اورشہباز شریف اور ان کے خاندانوں کیخلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینی میں غریب طبقہ گزشتہ تین برسوں سے فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی کے علاوہ اور کچھ نہ کیا،نااہل حکمران عوام کیلئے سر درد بن چکے ہیں جن کا جانا اب ٹھہر چکا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button