DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Murder case registered against unknown persons at the request of mother of first class student Rehan Karim in Dera Khalsa

ڈیرہ خالصہ میں پہلی کلاس کے طالبعلم ریحان کریم کی والدہ کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،مارچ،2022ء)—ڈیرہ خالصہ میں پہلی کلاس کے طالبعلم ریحان کریم کی والدہ کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج،پولیس افسران کا جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ نازیہ بیگم زوجہ عبدالکریم سکنہ ڈیرہ خالصہ نے مقدمہ درج کرایا کہ میرا خاوند ملازمت کے سلسلے میں دبئی مقیم ہے۔ریحان کریم میرا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جس کی عمر قریب 5 برس تھی۔گزشتہ روز 12 بجے دن سکول سے واپس آیا کھانا کھا گھر سے باہر کھیلنے کیلئے چلاگیا کچھ دیر بعد مجھے ریحان باہر نظر نہ آیا تو مجھے فکر ہوئی میں نے اپنے بیٹے عبدالرحیم کو کہا کہ دیکھو ریحان کدھر ہے وہ باہر گیا اور بتایا کہ ریحان مجھے نظر نہیں آ رہا ہم اس کو محلے میں تلاش کرتے رہے جو نہ مل سکا پھر میں اور میرا بیٹا عبدالرحیم پاس ہی زیر تعمیر گھر کی طرف تقریبا ساڑھے چار بجے تلاش کرنے گئے تو مجھے ریحان کی ایک چپل زمین پر پڑی نظر آئی تو آگے گئے تو زمین کے اندر بنی پانی کی ٹینکی میں دیکھا تو پانی میں ریحان کی چپل تیرتی نظر آئی میں نے اپنے بیٹے عبدالرحیم کو کہا کہ ٹینکی کے اندر اتر کر دیکھو،ٹینکی کے اندر قریب 1.5یا دو فٹ پانی تھا میرا بیٹا ٹینکی میں اترا تو اس کو پانی کے اندر ریحان کی نعش پڑی ہوئی تھی۔کلر سیداں پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو عکر دی۔

Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 07, 2022) A case of murder has been registered against unknown persons at the request of the mother of first class student Rehan Karim in Dera Khalsa, police officers visited the spot. ۔ Nazia Begum wife Abdul Karim resident of Dera Khalsa filed a case that my husband is living in Dubai for employment. Rehan Karim was my youngest son who was about 5 years old. He came back from school at 12 o’clock yesterday I went out to play. After a while I didn’t see Rehan outside. I was worried. I said to my son Abdul Rahim: Look where Rehan is. What I could not find, then my son Abdul Rahim and I went to the house under construction at around 4:30 pm to look for it. I saw a slipper of Rehan lying on the ground. I saw Rehan’s slipper floating. I told my son Abdul Rahim to get down inside the tank. There was about 1.5 or 2 feet of water inside the tank. Klar Syedan ​​police registered a case of attempted murder and started an investigation.

دینی درسگاہ کے دس سالہ طالب علم کے ساتھ ذیادتی،مقدمہ درج

A case has been registered after a ten-year-old student of a religious school is abused

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،مارچ،2022ء)—دینی درسگاہ کے دس سالہ طالب علم کے ساتھ ذیادتی،مقدمہ درج، محمد بنارس ولد کرم داد سکنہ سہنسہ آزاد کشمیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا ذیشام پنڈورہ درس میں حفظ کیلئے داخل کروایا تھا۔میرا بیٹا دو دن قبل درس سے چھٹی کر کے گھر آیا تو واپس نہ جا رہا تھا۔میرے بیٹے ذیشام نے اپنی والدہ مسماۃ تصویر اختر کو بتایا کہ میرے ساتھ محمد عتیق نے 10 اور 11 فروری کی درمیانی شب میرے ساتھ بدفعلی کی تھی جس کی وجہ سے وہ اب بھی میرے ساتھ بدفعلی کرنا چاہتا ہے اس لئے میں درس میں نہیں جانا چاہتا ہوں۔کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

کلرسیداں سے ایک اور دوشیزہ اغوا۔ایک ہفتے میں اغوا ہونے والی یہ تیسری لڑکی ہے

Another girl kidnapped from Kallar Syedan, This is the third girl kidnapped in a week

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،مارچ،2022ء)—کلرسیداں سے ایک اور دوشیزہ اغوا۔ایک ہفتے میں اغوا ہونے والی یہ تیسری لڑکی ہے۔مسماۃ مجیدہ بیگم سکنہ پیر گراٹہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میری بیٹی مسماۃ صندل ممتازبعمر تقریبا 17 سال اپنے جانوروں کوکھیتوں میں باندھنے کیلئے ہر روز جاتی تھی۔افتخار عرف میاں نے میری بیٹی کی تصویریں موبائل فون پر بنا رکھی ہیں اور میری بیٹی کو زنا حرام کاری کیلئے بلیک میل کرتا رہتا تھا۔مورخہ 2 مارچ،قریب دن 12 بجے میری بیٹی گھر کا زیور اٹھا کر افتخار عرف میاں کو دینے کیلئے گھر سے گئی تا کہ بلیک میل کرنا چھوڑ دے لیکن افتخار اور ایک نامعلوم شخص ایف ایکس نمبری 1604میں میری بیٹی صندل کو زبردستی زنا کاری کیلئے اغواء کر کے لے گیا اور ہم صندل کو اپنے طور پر تلاش کرتے رہے۔مورخہ 3 مارچ،میاں افتخار کے بھائی خرم نے کال کی آپ باغ بوٹا آؤ تمہاری بیٹی کا پتہ چل گیا ہے جس پر میں نے اپنے دیوار آصف کو بھیجا تو ان لوگوں نے تھانہ روات کے علاقہ میں میری بیٹی کو میرے دیور آصف کے حوالے کیا جو اس وقت میری بیٹی صندل افتخار عرف میاں اور سارنگ نامی شخص کے قبضہ میں تھی اور میری بیٹی کی حالت بھی بہت خراب تھی ان لوگوں نے میری بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے میری بیٹی نے حالت ٹھیک ہونے پر بتایا کہ کان کی بالیاں،دو عدد طلائی کانٹے،برسلٹ ایک عدد اور ایک عدد طلائی ہار افتخار وغیرہ نے زبردستی اتروا لئے اور یہ دونوں رات بھر میرے ساتھ زبردستی زنا کاری کرتے رہے۔

بلدیاتی انتخابات میں ناراض کارکنان اہم رول ادا کریں گے,شیخ محمد فیاض

Angry PTI workers will play important role in local body elections: Sheikh Muhammad Fayyaz

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،مارچ،2022ء)—رہنما تحریک انصاف و بانی رکن شیخ محمد فیاض نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں سے تحریک انصاف کے کارکنان ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نہ صرف نالاں ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے اقتدار کی وجہ سے کارکن خاموش ہیں،بلدیاتی انتخابات میں ناراض کارکنان اہم رول ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اعلی عہدیداروں کو کئی بار صورتحال سے آگاہ کیامگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔آئے دن کروڑوں روپے کے فنڈز کے بیان سنتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں آنے والے وقت میں عوام ان فنڈز کا حساب مانگیں گے اور سینکڑوں کارکن صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی سرعام مخالفت کریں گے آج جن خوش آمدیوں کے ٹولے کو نوزا جا رہا ہے کل یہ کسی اور پارٹی میں نظر آئیں گے ہم کل بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ساتھ کھڑے ہیں انشااللہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

کلرسیداں سے پیپلز پارٹی کے کارکنان کراچی سے آنے والے مارچ کے شرکا کا استقبال کریں

PPP workers from Kallar Syedan welcome the participants of the march coming from Karachi

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،07،مارچ،2022ء)—کلرسیداں سے پیپلز پارٹی کے کارکنان آج بروز منگل پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کی قیادت میں گوجرخان میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے آنے والے مارچ کے شرکا کا استقبال کریں گے۔کلرسیداں کے تمام دیہات و قصبات سے کارکنان مختلف علاقوں سے کلرسیداں پہنچیں گے جہاں سے وہ پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کی سربراہی میں جلوس کی شکل میں گوجرخان کے لیئے روانہ ہوں گے۔ پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، نصیر اختر بھٹی، حاجی شوکت علی بھی جلوس کے ہمراہ گوجرخان کے لیئے روانہ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button