DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; PM Sardar Abdul Qayyum Khan Niazi visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center

وزیر اعظم آزاد ریاست جموں کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کا وفاقی وزیر علی محمد خان کے ہمراہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر اور بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کہوٹہ پاکستان کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مارچ 2022)
وزیر اعظم آزاد ریاست جموں کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کا وفاقی وزیر علی محمد خان کے ہمراہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر اور بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کہوٹہ پاکستان کا دورہ سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، ملک کلیم حسین اعوان اور دیگر سیاسی قائدین بھی ہمراہ تھے آصف ربانی قریشی کی سماجی خدمات کی تعریف کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر میں کڈنی سنٹر کھولنے پر زمین و دیگر تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا دبنگ اعلان جبکہ وفاقی وزیر اعلی محمد خان کا اپنی جانب سے چکیاں پل کو ڈبل کرنے کا اعلان تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم آزاد ریاست جموں کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہوٹہ مین غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر اور بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کا دورہ کیا وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کڈنی سنٹر پہنچنے پر چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی و دیگر نے پر تباک استبال کیا بعدازاں وزیر اعظم آزاد ریاست جموں کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور وفاقی وزیر نے کڈنی سنٹر کا دورہ کیا مریضوں کی عیدات اور انکی صحیتیابی کے لیے دعا بھی کی بعدازاں معززین علاقہ پی ٹی آئی کے عہدیداران بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی ان سے خطاب بھی کیا نوجوان صحافی ارسلان اصغر کیانی نے فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کے حوالے سے مہمانان گرامی کو بریفنگ دی سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان نے مرحوم غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ اور انکے صاحبزادے کی طرف سے دکھی انسانیت کی خدمے کے حوالے سے بتایا وفاقی وزیر نے کہا کہ جسطرح وزیر اعظم عمران خان نے والدہ کی بیماری کے بعد شوکت خانم ہسپتال قائم کیا اسی طرح آصف ربانی قریشی نے بھی اپنے والد کے نام پر یہ کڈنی سنٹر قائم کر کے نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کی انھوں نے کہوٹہ کے حوالے سے کہا کہ یہ عالم اسلام کی پہچان ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قوم کو جو تحفہ دیا اس میں کہوٹہ کے عوام کا بڑا کردار ہے وزیر اعظم آزاد ریاست جموں کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے کہوٹہ میں بڑی تعداد میں کشمیری کمیونٹی آباد ہے اور اس کڈنی سنٹر میں عباسپور و دیگر علاقوں کے مریض بھی موجود ہیں انھوں نے کڈنی سنٹر کے حوالے سے اپنی خدمات ادا کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اگر آصف ربانی قریشی کڈنی سنٹر کھولیں تو زمین کے علاوہ دیگر تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی کہوٹہ کے عوام کی بڑی قربانیاں ہیں اخر میں آصف ربانی قریشی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر کرنل (ر) شبیر اعوان کا جنکی وساطعت سے وزیر اعظم ؤزاد کشمیر اور وفاقی وزیر تشریف لائے اس موقع پر بزرگ قانون دان راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان،مظہر بھٹی ایڈووکیٹ، ماسٹر محمد نواز قریشی،حاجی ارشد محمود،ملک شاہ زیب شبیر اعوان، ملک زوہیب شبیر اعوان، سابق ناظم راجہ الطاف حسین، ڈاکٹر ملک ریاض، ڈاکٹر ملک عبدالجبار،ملک جمیل، صوبیدار ملک فاروق، صوبیدار ملک وزیر،چوہدری واحد محمود، مجیب اللہ ستی،کرنل شبیر اعوان کے چیف سپورٹر عدیل افضل،سردار ارشد مجید،فیصل جرال، کیپٹن شبیر عباسی، سردار ماجد حسین،تضرف ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 7 March 2022)
Prime Minister of Independent State of Jammu and Kashmir Sardar Abdul Qayyum Khan Niazi accompanied by Federal Minister Ali Muhammad Khan visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center and Balqis Rabbani Diagnostic Center Kahuta Pakistan. Former MPA Col (retd) Shabir Awan, Malik Kaleem Hussain Awan and Other political leaders were also present. Asif Rabbani Qureshi was praised for his social services.

کہوٹہ نئی آبادی میں گزشتہ رات نا معلوم افراد نے بابر نامی شخص کی سبزی فروٹ و مرغ شاپ کو شٹر توڑ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Fruit and and veg shop torched in Nae Abbadi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مارچ 2022)
کہوٹہ نئی آبادی میں گزشتہ رات نا معلوم افراد نے بابر نامی شخص کی سبزی فروٹ و مرغ شاپ کو شٹر توڑ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسکی وجہ سے لاکھوں روپے لاگت سے تیار کی گئی دوکان مرغیاں اور سبزی فروٹ جل کر راکھ ہو گیا جبکہ اُسی رات گلی نمبر 5میں کھڑی قیمتی کار کو بھی آگ لگا دی راجپوت پکوائی سنٹر کے بینرز بھی جلا دیے گے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گے اور ریسکیو1122کی مدد سے آگ بھجائی صبح ہوتیہی پولیس ھانہ کہوٹہ موقع پر آگئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی بابر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے آکر کاروبار کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا مگر میرا لاکھوں کا نقصان ہو گیا محمد رمضان اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے حکومت میری مالی مدد کرے تا کہ دوبارہ کاروبار کر کے بچوں کا پیٹ پال سکوں عوام علاقہ نے بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

راجہ ندیم احمد کا اٹلی اورسویزئر لینڈ کے بعد سپین پہنچ گے

Raja Nadeem Ahmed arrive in Spain after tour of Italy and Switzerland

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مارچ 2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد کا اٹلی اورسویزئر لینڈ کے بعد سپین پہنچ گے اہرپورٹ پر ان کے بھائیوں راجہ سعید احمد،راجہ علی اصغراور دیگرنے پر تباک استقبال کیا۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اٹلی،سویزئر لینڈ اور سپین کے نجی دورے پر گئے ہوئے ہیں راجہ ندیم احمد اٹلی اورسویزئر لینڈکے بعد سپین پہنچ گے ہیں جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں معروف بزنس مین راجہ سعید احمد،راجہ علی اصغراور بھانجوں راجہ راحیل، راجہ اسجد اور راجہ افضال سے ملاقات کی راجہ ندیم احمد اپنے اس دورے میں سپین میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کر یں گے۔

پاکستان کو بحرانوں سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔راجہ محمد شکیل کیانی

Only PPP can take Pakistan out of crisis. Raja Muhammad Shakeel Kayani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مارچ 2022)
راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قیادت نے مجھ پر زمہ داری ڈالی ہے انشاء اللہ احسن طریقے سے نبھاوں گاتمام ترحکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود جیالے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔پاکستان میں مہنگائی کا راج غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی مجبور ہوگیا۔ حکومت نے حالیہ پیٹرولیم اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے رہی سہی کسر بھی نکال دی، جبکہ آٹا، گھی، چینی و دیگر خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے لوگوں کو مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہون نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے فلسفے اور فکر کو آگے لیکرچل رہے ہیں کارکن پارٹی کے فلسفہ اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے عوام کو 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا گیاانہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے کیونکہ اس کی نوجوان قیادت کے پاس موثر ویژن اور مربوط حکمت عملی موجود ہے عمران نیازی کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں انتقامی کارروائی کے علاوہ اورکونساتیرماراہے جس پر یہ لوگ فخرکرسکیں، تمام ترحکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود جیالے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اورہمیشہ ساتھ رہیں گے، موجودہ حالات میں عام لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوگیاہے،۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے مگراب ہر روز مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے عوام پر کچھ رحم کیاجائے ۔

بلاول کا لانگ مارچ موجودہ حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔پیپلز پارٹی نیئر بخاری، مہرین انور راجہ، فوزیہ حبیب

Bilawal’s long march will lead to the overthrow of the present government. PPP, Nayyar Bukhari, Mehreen Anwar Raja, Fauzia Habib

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر 706،مارچ،2022ء) —تبدیلی کے نام پر 2018میں امپائر وکٹیں گراتا تھا۔ جبکہ آج بلا ول بھٹو زرداری وکٹیں گرا رہا ہے۔ 8مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد میں اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا راولپنڈی کے عوام شاندار استقبال کریں گے۔ نوکریوں گھروں اور صحت کارڈ سمیت موجودہ حکومت برباد ہو چکی ہے۔ جھوٹے نعرے اور جھوٹی تبدیلیاں ہیں۔ کھٹ پتلی آج تڑپ اور نا چ کر اتحادیوں کے پاس جا رہا ہے۔ عمران خان خام خیالی میں ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری، مہرین انور راجہ، فوزیہ حبیب نے تحصیل صدر آصف ربانی قریشی کے زیر اہتما م پریس کا نفرنس میں کہا کہ بلاول کا لانگ مارچ موجودہ حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ عمران خان خود گھبرا چکا ہے اور گھر گھر پہنچ رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی حیثیت ہمارے علم میں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے جب وزارت خارجہ طلب کی تو ناقص کاکردگی پر پیپلز پارٹی سے نکالاگیا۔ وزارت چھینی گئی اور شاہ محمو د قریشی پنجاب کا صدر بننے کے لیئے قمر الزمان کائرہ اور میری (نیئربخاری) منتیں کیں۔ بد زبانی کرنے والے اپنا ماضی یاد رکھیں۔ ڈی چوک اسلام آباد میں بلاول کا تاریخی جلسہ ہو گا۔ آج سات مارچ کو لانگ مارچ کا پڑا ؤ روات ”ٹی چو ک“ میں ہوگا۔ جبکہ آٹھ مارچ کو لانگ مارچ اسلام آباد ”Dچوک“ پہنچے گا۔ فقید المثال اور تاریخی استقبال ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری، مہرین انور راجہ، فوزیہ حبیب اور دیگر نے کہوٹہ میں تحصیل صدر آصف ربانی قریشی کے زیر اہتمام پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کرتے ہوئے کیا۔ نیئر بخاری نے حکومتی وزراء فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمیں آج جو مقام ملا وہ پارٹی اور قیادت کی مرہوں منت ہے۔ مہرین انور راجہ اور فو زیہ حبیب، شوکت عباسی، چوہدری ظہیر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر پارٹی کے سنیئر رہنما راجہ ایم ستا راللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، جبار ستی اور دیگر جیالے و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button