DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former MNA Eng. Qamar Islam Raja called on Leader of Opposition in Punjab Assembly Hamza Shahbaz Sharif

کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجئیر قمراسلام راجہ کی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،مارچ،2022ء)—کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجئیر قمراسلام راجہ کی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے ملاقات۔ ون آن ون ملاقات میں مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حمزہ شہباز نے نہ صرف پی پی 10 اور این اے 59 میں ریکارڈ شمولیتی پروگراموں پر قمراسلام راجہ کو شاباش دی بلکہ ہمیشہ کی طرح اپنی حکومت کے دوران اعلی کارکردگی کے ساتھ ساتھ صاف پانی کیس میں پوری پارٹی اور بالخصوص میاں شہباز شریف اور ان کی پوری پنجاب حکومت کو سرخرو کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں نیب عقوبت خانے کے حالات اور وہاں تعینات کرداروں پر بھی دلچسپ گفتگو ہوئی۔حمزہ شریف نے انہیں حلقہ میں مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آنے والا دورمسلم لیگ ن کا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 04, 2022) * Former Member Assembly and PML-N Provincial Vice President Eng. Eng. Qamar Islam Raja met Leader of Opposition in Punjab Assembly Hamza Shahbaz Sharif During the one-on-one meeting, various proposals were discussed to further strengthen the PML-N. He also paid tributes to the entire party and especially to Mian Shahbaz Sharif and his entire Punjab government for their dedicated service in the clean water case. Hamza Sharif directed him to further strengthen PML-N in the constituency and said that the coming era belongs to PML-N.

ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی حلقہ بندیوں کے بارے میں آج بروز جمعہ اعراضات کی سماعت کرے گا۔

The Regional Election Commissioner Rawalpindi will hear the objections regarding the constituencies today, Friday

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،مارچ،2022ء)—ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی حلقہ بندیوں کے بارے میں آج بروز جمعہ اعراضات کی سماعت کرے گا۔ادہر الیکشن کمیشن کی درخواست پر ایک سرکاری ادارے نے اس کی معاونت کرتے ہوئے تحصیل و سٹی کلرسیداں کی نئی حلقہ بندیاں تشکیل دے کر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں جاری ویلیج کونسل بناہل کو ختم کرکے سابقہ یوسیز منیاندہ، سموٹ،چوآخالصہ،کنوہا کی سابقہ حیثیئت بحال کرکے انہیں ویلیج کونسلوں کا درجہ دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ویلیج کونسل دوبیرن کلاں کو مکمل طور پر ختم کرکے دوبیرن کو ویلیج کونسل نلہ مسلماناں اور سکوٹ کو ممیال سے منسلک کرنے کے علاوہ سدہ کمال اور پلالہ سیداں کو ویلیج کونسل بھلاکھر اور موضع پنڈ بینسو کو نلہ مسلماناں کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

خاکسار مخدوم حسین کا ایم این اے صداقت علی عباسی کے رویے سے نالاں ہو کر کلر سیداں پی ٹی آئی آفیشل سوشل میڈیا و پارٹی سے بائیکاٹ کا اعلان

Khaksar Makhdoom Hussain announces boycott of Kallar Syedan PTI official social media and party

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،مارچ،2022ء)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے اہم رہنما خاکسار مخدوم حسین کا ایم این اے صداقت علی عباسی کے رویے سے نالاں ہو کر کلر سیداں پی ٹی آئی آفیشل سوشل میڈیا و پارٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ وہ برسوں دن رات پی ٹی آئی کے لیئے کام کرتے رہے مگر مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے مقامی رکن قومی اسمبلی کے رویئے کے باعث کنارہ کشی اخیتار کر رہے ہیں اور ساتھیوں کے مشورے سے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

چوہدری ندیم اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب پنڈورہ ہردو میں ہوئی

Wallima of Ch Nadim Akhtar celebrated in Pindora Hardo

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،مارچ،2022ء)—ریٹائرڈ پٹواری چوہدری حسن اختر کے فرزند چوہدری ندیم اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب پنڈورہ ہردو میں ہوئی جس میں آستانہ عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید بدر علی گیلانی،سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،صاحبزادہ بدر منیر،محمد ظریف راجا،چوہدری ظہیر محمود،چوہدری محمد ایوب،ماسٹر طارق منہاس،ماسٹر چوہدری ظہیر،چوہدری بابر ضمیر،شیخ سلیمان شمسی،نعمان ظفر،چوہدری اکرام الحق اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ قاسم نصیر جن کا لندن میں انتقال ہو گیا تھا کو جمعرات کے روز آبائی قبرستان مہیرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Raja Qasim Naseer passed away in London is buried in Maira Sangal

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،مارچ،2022ء)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاویدکے بھانجے اور کلر سیداں میں تعینات ٹریفک وارڈنز عمر ظریف کے ماموں راجہ قاسم نصیر جن کا لندن میں انتقال ہو گیا تھا کو جمعرات کے روز آبائی قبرستان مہیرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی کی امامت میں ادا کی گئی۔

دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 لیٹر شراب برآمد

A total of 30 liters of liquor was recovered from the possession of two drug dealers

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،مارچ،2022ء)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران کارروائی دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں جاوید اقبال سکنہ پکا کھوہ اور امریز علی سکنہ سکرانہ شامل ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،04،مارچ،2022ء)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدرسابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی نے کہا کہ حکومتی بوکھلاہٹ اس کی صفوں میں توڑ پھوڑ کی نشاندہی کر رہی ہے۔اپوزیشن جتنی آج مضبوط ہے اتنی پہلے نہیں تھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رھائشگاہ پر اپنے ماموں کرنل محمد آزاد کی تعزیت کے لیئے آنے والے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن سٹی کلرسیداں کے صدر حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی، چوہدری ایاز گجرشیخ ندیم احمد،چیف مہربان حسین،وقاص گجر بھی موجود تھے۔ راجہ محمد علی نے کہا کہ وہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے بارے میں کارکنوں کی تشویش سے آگاہ ہیں۔بظاہر حالات سے ایسا لگتا ہے کہ بلدیاتی الیکشن شاید نہ ہو پائیں مگر کارکن کسی بھی صورتحال کے لیئے مکمل تیار رہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button