DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A man named Zulfiqar allegedly ended his life by spraying kerosene.

ذوالفقار نامی شخص نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27فروری2022ء)—70سالہ ذوالفقار نامی شخص نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادی جہاں سے پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو اس کے بھائی کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق متوفی اپنی شادی شدہ بیٹی کے ہاں ہی رہائش پذیر تھا۔بیٹی اور داماد باہر گئے ہوئے تھے اور ان کی عدم موجودگی میں اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔

Kallar Syedan; A 70-year-old man named Zulfiqar allegedly sprayed kerosene and ended his life. The body was handed over to her brother after postmortem. According to police, the deceased was staying with his married daughter and son-in-law while they were out. According to police, the deceased was mentally unbalanced.

چوہدری زین العابدین عباس کے فرزند انجینئر چوہدری مبشر عباس رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

The marriage ceremony of Engineer Chaudhry Mubashir Abbas, son of Chaudhry Zainul Abidin Abbas takes place

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27فروری2022ء)— مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس کے فرزند انجینئر چوہدری مبشر عباس رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاس،راجہ محمد علی،محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان کے علاوہ ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان،واسا کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،حافظ عثمان عباسی،شیخ ساجد الرحمان،ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد اشفاق مغل،محمد زبیر کیانی، راجہ ندیم احمد،محمد نوید بھٹی،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،راجہ صفدر کیانی،راجہ پرویز قادری،محمد ظریف راجا،حاجی اخلاق حسین،چوہدری محمد ایوب،بابو ظفر اقبال،چوہدری طارق تاج، راجہ محمد افتخارپکھڑال،چوہدری نعیم بنارس،راجہ جاوید لنگڑیال،شیخ ندیم احمد، شیخ حسن سرائیکی، شیخ خورشید احمد،راجہ عاصم صدیق، چوہدری محمد ضیارب منہاس،چوہدری شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی، محمد تنویر شیرازی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن ریاض، صوبیدار ظفر اقبال،راجہ محمد حنیف،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری فیصل حفیظ،،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،نصیر اختر بھٹی،اسد عزیز مغل،راجہ محمد جاوید آف سکوٹ،نعمان ظفر،طیب محمود قریشی،چوہدری ابرار حسین،ملک فیاض سندھو،نمبردار فرحت عباس،شہزاد مالک مغل اور دیگر نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والا موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا

The man who was attending the wedding has his motorcycle stolen

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27فروری2022ء)— شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والا موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا۔حسنین صابر نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ گزشتہ شب موٹر سائیکل کے ذریعے شادی کی تقریب پر گیا او جب گھر جانے کیلئے باہر نکلا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔

مقامی موبائل شاپ کے مالک رضوان مالک کی والدہ انتقال کر گئیں

The mother of Rizwan Malik, owner of a local mobile shop, has passed away

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27فروری2022ء)—مقامی موبائل شاپ کے مالک رضوان مالک کی والدہ سعید بیکرز کے مالک یاسر مسعود،رانا زعفران بھٹی کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈھوک عدالت میں ادا کی گئی جس میں شیخ حسن ریاض،چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشید احمد،افتخار پکھڑال،بابو ظفراقبال،چوہدری توقیراسلم،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری طارق تاج،ابرار چشتی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ ناصر منہاس،راجہ طارق محمود اور دیگر نے شرکت کی۔

جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کا اہم اجلاس

An important meeting of Jamat Ulema-e-Islam Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27فروری2022ء)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کا اہم اجلاس مرکز ربانی مسجد ودارالعلوم جامعہ ربانیہ ربانی کالونی کلر سیداں شہر میں زیر صدارت مولانا احسان اللہ چکیالوی منعقد ہوا۔جس میں تحصیل بھر کی تمام یوسیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نقیب ملت کے ایڈیٹر مولانا محبوب الرحمان قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا جے یو آئی رب کی دھرتی پر رب کے نظام کی جہد مسلسل کر رہی ہے جس کی قیادت علمائے کرام کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیئے تقریبا 4 لاکھ علمائے کرام مصروف جدوجہد ہیں۔ہماری جدوجہد مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی ہم نے ان لوگوں کا راستہ روکنا ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک پاکستان میں کبھی ایران،کبھی چین،کبھی ترکی کے ماڈل کی باتیں کرتے ہیں۔ یہ ریاست مدینہ کی بات پوائنٹ سکورنگ کے لیئے کرتے ہیں۔اس موقع پر مولانا احسان اللہ چکیالوی امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں اور جنرل سکرٹری قاری یوسف رشیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مولانا عبدالحبیب عطاری کا اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں اجتماع سے خطاب

Maulana Abdul Habib Attari’s address to the gathering at Sports Stadium Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27فروری2022ء)—دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو صرف خود اچھے کاموں کے لیئے تخلیق نہیں کیا بلکہ اس کی ذمہ داری لگائی گئی کہ یہ دوسروں کو بھی اچھے کاموں کی تلقین کرے اور انہیں برے کاموں سے روکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں مفتی زاھد یوسف اور دیگر علمائے اکرام اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ شر پھیلانے والے یاد رکھیں انہیں جلد اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش ہونا ہے ہر مسلمان کو چاہیئے کہ وہ خیر پھیلانے والا بنے،شر پھیلانا اللہ کے احکامات کی نفی ہے اس سے مکمل گریز کریں،خود نیکی کے کام کریں دوسروں کو بھی نیکی کی ترغیب دیں،اپنے ساتھ ساتھ دوسروں جی بھی اصلاح پر توجہ دیں انہیں نیکی کی دعوت دیں۔غیر نمازیوں کو نمازی بنانا بڑی نیکی ہے نبیﷺ کی سنتوں پر عمل کریں اپنی دنیا اور آخرت سنوار لیں۔انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین ہمارے لیئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی تعلیمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔اللہ تعالی نے قرآن میں صحابہ کرام کی فضیلیت بیان کردی ہے حضرت ابوبکر صدیقؓ،حضرت عمر فاروقؓ،حضرت عثمان غنیؓ،حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ کے فرمودات ہماری زندگیوں کو جہنم سے بچا سکتے ہیں۔ ان کی عظمت پر حملے کرنے والے ہمارے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے گمراہ کن پروپیگنڈے پر ہر گز توجہ نہ دیں اور اسے پوری شدت سے مسترد کر دیں۔انہوں نے کہا کہ نبی ؑکی محبت شرط اول ہے اس کی بغیر بندگی کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے زور دیا کہ مسلمان خود کو محدود نہ کریں دوسرے مسلمان بھائیوں کا بھی خیال کریں انہیں بھی دین اسلام کے احکامات پر لائیں اللہ کے ہاں اس کا بڑا اجرہے،کاروبار کریں سیاست کریں دین اسلام کے متعین اصولوں سے رہنمائی حاصل کریں تو اللہ کی مشکلات کو راحتوں میں بدل ڈالے گا مگر شرط یہ ہے کہ آپ خود کو اللہ سے وابستہ کرلیں اور زندگی کے ہر مسئلے پر اسی سے رہنمائی لیں تو کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔

راجہ محمد علی کے ماموں کرنل (ر) محمد آذاد انتقال کرگئے

Raja Muhammad Ali’s uncles Col (retd) Muhammad Azad passed away

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27فروری2022ء)—مسلم لیگ ن کے چیئرمین سابق سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کے ماموں ذاد بھائی،سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کے ماموں کرنل (ر) محمد آذاد انتقال کرگئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن اڑھائی بجے بمقام آرمی قبرستان (نزد ریس کورس گراونڈ) راولپنڈی میں ادا کی جائے گی

 

Show More

Related Articles

Back to top button