DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of Allied school by Dr Sajid Ur Rehman

کہوٹہ کے علاقہ رحمن آباد میں الائیڈ سکول کا افتتاح ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے افتتاح کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2022)
کہوٹہ کے علاقہ رحمن آباد میں الائیڈ سکول کا افتتاح ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے افتتاح کیا اور دعامانگی محکمہ ایجوکیشن کے DEOامجد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ رحمن آباد میں پرنسپل میجر (ر) طارق لطیف کی نگرانی الائیڈ سکول کا افتتاح ہواجس میں ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن، محکمہ ایجوکیشن کے DEOامجد جنجوعہ،محمد داود،ڈاکٹر نجیب،حافظ انوار، عرفان کیانی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،رحمت اللہ عباسی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے افتتاحی تقریب میں شریک شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کی سب سے ضروری چیزوں میں سے ایک ہے جو انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ ملک کی بہتری میں بھی ضروری ہے۔کسی بھی معاشرے کی نسلوں کے اچھے مستقبل کے لئے ایک بہت ہی اہم چیز ہے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے تعلیم کی سخت ضرورت ہے انسانی زندگی میں بھی گھر تعلیم کا اولین درجہ ہوتا ہے اور والدین بچوں کے اولین استاد ہوتے ہیں۔ہر بچہ اپنی والدہ سے سب سے پہلے بولنا سیکھتا ہے بچہ والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی باتوکو گھر سے سیکھنا شروع کر دیتا ہے۔بچو اپنے استاد سے تعلیمی ہنر حاصل کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوتا ہے۔تعلیم انسان کے سوچ کو بدل کر رکھ دیتی ہے۔

Mator, Kahuta; ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 February 2022)
Allied School in Rehman Abbad area of ​​Kahuta was inaugurated by Dr. Sajid-ur-Rehman, a renowned religious scholar of the country. Inauguration took place at Allied School under the supervision of Principal Major (retd) Tariq Latif. A large number of locals including Rehmat Ullah Abbasi participated. On this occasion, Sahibzada Dr. Sajid-ur-Rehman while addressing the participants in the inauguration ceremony said that education is one of the most important things of human beings which is associated with human life. At the same time, it is necessary for the betterment of the country. It is a very important thing for the good future of the generations of any society. Education is very much needed for the welfare of society.

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کی گئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات منظور

Objections were accepted against the delimitation of local body elections

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2022)
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کی گئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات منظور۔ تحصیل کہوٹہ کو سازش کے تحت ہل ایریا ختم کرکے کئیں علاقو ں کو پوٹھوہار میں شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ عرصہ چالیس سال سے تحصیل کہوٹہ ہل ایریا ڈکلیئر ہے۔ اور ملازمین الاؤنس بھی لے رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے چند لوگوں نے اپنے ذاتی سیاسی مفاد کی خاطر کئی یونین کو نسلوں کو نقشے سے ہٹا دیا۔ مری، کوٹلی ستیاں میں ہل ایریا کے مطابق ویلج کونسلیں تشکیل دی گئیں جبکہ کہوٹہ میں 22کے بجائے 16اور ایم سی میں 6کے بجائے 4بنائی گئی۔ جس پر سابق چیئرمین نڑڑ بلال یامین ستی، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ،میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ اور دیگر نے اعتراضات دائر کیئے جبکہ ایم سی کہوٹہ کی حلقہ بندیوں خلاف سابق ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی، قاضی عبدالقیوم اور دیگر نے اعتراضات دائر کیئے۔ گزشتہ روز پر ہجوم پریس کانفرس میں بلال یامین ستی، عبدالقدوس عباسی، آصف ربانی قریشی، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، اسد ستی، سجاد ستی،ملک غلام مرتضیٰ اور دیگر نے موجودہ منتخب نمائندوں اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ محمود پر شدید تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر تحصیل کہوٹہ کے ملازمین او ر عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے لوگوں کو مسترد کریں جو اپنے مفاد کی خاطر عوام کے حقوق پامال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر محاذ پر قانونی جنگ لڑیں گے۔ حلقہ بندیوں میں کئی یونین کونسلوں کو مٹا دیا گیا۔ ہم ہر محاذ پر عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ پریس کانفرس میں مطالبہ کیا گیا کہ مشاورت سے حلقہ بندیاں کی جائیں۔ ہل ایریا کے مطابق تحصیل میں 22اور ایم سی میں 6نیبر ہڈ بنائی جائیں۔ پریس کانفرنس میں موجودہ حکومت کی کارکردگی پر بھی شدید تنقید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندوں اور مقامی قیادت کو اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہو نا چاہیے تھا۔ پریس کانفرنس میں موجود مقامی قائدین نے بلال یامین ستی، عبدالقدوس عباسی، آصف ربانی قریشی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم عوامی معاملے پر سٹینڈ لیا۔ آخر میں آصف ربانی قریشی نے مہمانوں کی تواضح بھی کی اور انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

معروف لیگی رہنماء سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کا دورہ کہوٹہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کا دورہ

Leading League Leader Political and Social Personality Abdul Qadoos Abbasi Visits Kahuta Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2022)
معروف لیگی رہنماء سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کا دورہ کہوٹہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کا دورہ مریضوں کی عیادت اور سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ میں کڈنی سنٹر کا قیام نہ صرف اس علاقے بلکہ ضلع راولپنڈی آزاد کشمیر اور دیگر دور دراز کے علاقوں کے لیے انمول تحفہ ہے۔ہم سب کواور بیرون ملک کہوٹہ، کلر سیداں کی رہنے والے بھائی سب مل کر آصف ربانی قریشی کی مدد کرنی چاہیے تا کہ اسکو مزید مظبوط بنایا جا سکے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ یہ فری کڈنی سنٹراور لیباٹری اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے اللہ پاک آصف ربانی قریشی کو اسکا اجر دیں اور والد محترم غلام ربانی قریشی، ان کے بھائی وحید ربانی قریشی کی بخشش کا ذریعہ بنائے اس موقع پر آصف ربانی قریشی چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن نے اس موقع پر معروف لیگی رہنماء سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی کو کڈنی سنٹر کا دورہ کرویا اور انکا شکریہ بھی ادا کیا اس موقع پر ماسٹر محمد آفتاب عباسی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2022)
سابق MPAراجہ محمد علی، چوہدری غالب حسین، چوہدری صداقت حسین اور تنویر بھٹی کا ارسلان قریشی کے والدکی وفات پر فاتحہ خوانی۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر نوجوان سیاسی شخصیت ارسلان قریشی کے والد محترم کی وفات پر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر سابق ایم پی اے راجہ محمدعلی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین،مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور ن لیگی سیاسی شخصیت تنویر ناز بھٹی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button