DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Five arrested for fighting roosters in police raid near Ghadur darbar in Choa Khalsa

چوآخالصہ گہدر دربار کے قریب نوجوانوں کو مرغوں کو لڑانا مہنگا پڑ گیا پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔پانچ نوجوان گرفتار

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20فروری2022ء)—چوآخالصہ کے قریب نوجوانوں کو مرغوں کو لڑانا مہنگا پڑ گیا پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔پانچ نوجوان گرفتار،دو مٹرسائیکل 33 ہزار کی نقدی اور تین موبائل بھی برآمد کر لیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر افضل محمود موبائل گاڑی میں ملازمین کے ہمراہ چوآخالصہ میں موجود تھے کہ انہیں مخبر نے اطلاع کی کہ گہدر دربار کے قریب مرغوں کا جوا ہو رہا ہے جہاں کافی لوگ تماشہ دیکھ رہے ہیں جس پر کلرسیداں پولیس نے چھاپہ مار کر افنان ولد رزاق سکنہ موہڑہ لنگڑیال، بلال طارق ولد طارق سکنہ موہڑہ دھیال، زاہد ولد یعقوب سکنہ موہڑہ دھیال، عمر ارشد ولد ارشد محود موہڑہ لنگڑیال، عثمان ولد ولایت ساکن موہڑہ چاچیاں دوبیرن کلا ں کو گرفتار کر لیا جبکہ قیصر شبیر سکنہ موہڑہ لنگڑیال،سکندر سکنہ کنوہا،عاطف سکنہ سہوٹ،فیضان سکنہ پنڈ سر صوبہ شاہ اپنے اپنے مرغوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے کلر سیداں پولیس نے گرفتار نوجواں سے 35ہزار روپے کی نقدی،دو موٹر سائیکل اور تین موبائل برآمد کر کے ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, February 20, 2022) * gamblers found it costly for arranging rooster fight near Choa Khalsa. Five youths were arrested According to the details, Sub-Inspector Afzal Mehmood of Kallar Syedan ​​Police was present in Choa Khalsa with the employees in his mobile vehicle when he was informed by an informant that a rooster fight was being arranged near Ghadur Darbar where many people were watching the spectacle. Police arrested Afnan son of Razzaq resident of Mohra Langarial, Bilal Tariq son of Tariq resident of Mohra Dhayal, Zahid son of Yaqub resident of Mohra Dhayal, Omar Arshad son of Arshad Mehmud of Mohra Langarial, Usman son of Wilayat of Morra Chachiyan and arrested Qaiser Shabbir, resident of Mohra Langarial, Sikandar, resident of Kanoha, Atif, resident of Sahot, Faizan, resident of Pind, Sir Soba Shah, managed to escape with their chickens. After recovering, a case was registered against him under the Gambling Act.

گورنمنٹ کالج کلر سیداں کی طالبہ مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی

A student of Government College Klar Syedan was allegedly abducted

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20فروری2022ء)—گورنمنٹ کالج کلر سیداں کی طالبہ مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی، محمد شہزاد سکنہ موہڑہ دھمیال گوجرخان نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی (ا) جو کہ بی اے کی طالبہ ہے گزشتہ روز صبح 8 بجے کے قریب گھر سے ڈگری کالج کلر سیداں گئی جو تاحال واپس نہ آئی۔میری بیٹی کی عمر 21/22سال ہے اور اس کے پاس اپنا موبائل فون بھی ہے۔مجھے شک ہے کہ میری بیٹی کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے برائے زنا و حرام کاری اسے اغواء کر لیا ہے۔

نثار تنویر شیرازی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رانا ثنا اللہ سے ملاقات

Nisar Tanveer Shirazi called on Rana Sanaullah at Parliament House Islamabad

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20فروری2022ء)—سابق رکن قومی اسمبلی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی محترمہ نثار تنویر شیرازی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی رانا تنویر الحسن،اظہر نارو بھی موجود تھے۔رانا ثنااللہ نے محترمہ نثار تنویر کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات اور مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑی رہنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ پارٹی کے لیے ان کی خدمات قابلِ ستائیس ہیں۔

بشیر مرزا انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن گیارہ بجے دودھلی میں ادا کی جائے گی

Bashir Mirza passed away in village Dodilli

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20فروری2022ء)—گاؤں دودھلی کے مرزا جلیل الرحمان کے ماموں اور طارق شجاع کے والد بشیر مرزا انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن گیارہ بجے دودھلی میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button